ماہر القادری حمد: نہاں بھی ہے تو اور عیاں بھی ہے تو

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 9, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,900
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    نہاں بھی ہے تو اور عیاں بھی ہے تو
    یہاں بھی ہے تو اور وہاں بھی ہے تو

    نگہبانِ کون و مکاں بھی ہے تو
    خدائے زمین و زماں بھی ہے تو

    کرم سے ترے حسن کی گرمیاں
    محبت کی روحِ رواں بھی ہے تو

    وہ دوری کہ ہر شے سے ہے ماورا
    وہ قربت کے نزدیکِ جاں بھی ہے تو

    ترا نام تسکینِ بے چارگاں
    قرارِ دلِ قدسیاں بھی ہے تو

    توئی ہے علیٰ کلِّ شیءٍ قدیر
    کہ خالق بھی تو، پاسباں بھی ہے تو

    ٭٭٭
    ماہر القادریؒ
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    سبحان اللہ! بہت خوب اور رواں حمد ہے۔
    پہلے مصرعے میں "تو ہی" کے بجائے "تُوئی" ہی استعمال ہوا ہے؟
    اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ"تو ہی" کی یہ تخفیف آجکل کی تحریروں میں شاید ہی کبھی نظر سے گذری ہو۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,900
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کتاب میں اسی طرح ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    23,216
    خوبصورت حمد۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    16,904
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    ترا نام تسکینِ بے چارگاں
    قرارِ دلِ قدسیاں بھی ہے تو​
     

اس صفحے کی تشہیر