1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ماہر القادری حمد: خالق بھی، کارساز بھی، پروردگار بھی

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 10, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,802
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    خالق بھی، کارساز بھی، پروردگار بھی
    وہ جس کی ذات پردہ کشا، پردہ دار بھی

    ذکرِ خدائے پاک جو ہے جل شانہٗ
    تسکینِ روح بھی ہے دلوں کا قرار بھی

    سب ہیں اسی کے حکم سے دن ہو کہ رات ہو
    شامِ خزاں بھی اس کی ہے، صبحِ بہار بھی

    قدرت سے اس کی گرمِ سفر ہیں یہ مہر و ماه
    موجِ نسیم بھی ہے رواں، آبشار بھی

    وابستہ سب ہیں نظمِ قضا و قدر کے ساتھ
    لیل و نہار بھی، روشِ روزگار بھی

    یادِ خدا میں نغمہ سرا، نغمہ سنج ہیں
    طاؤس بھی، ہزار بھی، صلصل بھی، سار بھی

    کرتے ہیں اپنے حال میں سب بندگی پہ ناز
    اہلِ ہوس بھی، زاہدِ شب زنده دار بھی

    مجھ سے گناہگار کو بخشش کی ہے امید
    اس سے کہ جو کریم ہے آمرزگار بھی

    ٭٭٭
    ماہر القادریؒ
     
    • زبردست زبردست × 1
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    سبحان اللہ
     

اس صفحے کی تشہیر