نتائج تلاش

  1. نبیل

    کچھ اعدادوشمار کے بارے میں

    اس فورم میں اعدادوشمار کا نظام پی ایچ پی بی بی کے statistics MOD پر مبنی ہے جس کا ورژن 2.1.5 استعمال کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس کا ورژن 3.0.3 بھی موجود ہے لیکن یہ beta فیز میں ہے اور ابھی صحیح کام نہیں کرتا۔ شماریت کا یہ موڈ ماڈولر آرکیٹیکچر پر مبنی ہےاور مختلف اعدادوشمار دکھانے کے لیے الگ الگ...
  2. نبیل

    چند تبدیلیاں!

    عزیز دوستو، السلام علیکم۔ امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ آپ میں سے کچھ تو فورم میں چند تبدیلیوں کو بھانپ گئے ہوں گے۔ محفل فورم سے متعلقہ اعدادوشمار کا ایک صفحہ شامل کردیا گیا ہے جہاں آپ اوپر دیے گئے ربط کے ذریعے جا سکتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان میں مزید اعداد و شمار کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔...
  3. نبیل

    خطاطی کے سوفٹویر

    عزیز دوستو السلام علیکم۔ مہوش نے کچھ روز قبل مجھ سے میری فارسی دانی کی بابت سوال کیا تھا۔ میں اس سوال کا جواب مشتاق احمد یوسفی کے الفاظ میں دینا چاہتا تھا جیسے انہوں نے اپنی کتاب آب گم میں تحریر کیا تھا۔ بدقسمتی سے مجھے یہ کتاب اس وقت مل نہیں رہی۔ بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ اگر ترجمہ ساتھ دیا...
  4. نبیل

    کچھ نستعلیق خطاطی کے نمونے!

    عزیز دوستو، السلام علیکم۔ مجھے ایک سائٹ پر کچھ نستعلیق خطاطی کے خوبصورت نمونے نظر آئے تھے، سوچا شاید آپ کو بھی پسند آئیں۔
  5. نبیل

    موضوعات کا دیکھنا یا نہ دیکھنا!

    میں phpbb کی ایک فیچر کے بارے میں معلومات ڈھونڈ رہا تھا جس کی بنا پر فورم پر کسی بھی موضوع پر ای میل کے ذریعے نظر رکھی جاسکتی ہے۔ مجھے خود ابھی تک یہ معلوم نہیں تھا کہ اس فورم میں Watch this topic for replies کا اردو ترجمہ اس موضوع کے جوابات دیکھیے کیا گیا ہے۔ میں اس میں جلد ہی ترمیم کروں گا۔...
  6. نبیل

    Role Playing Game?

    عزیز دوستو، السلام علیکم۔ امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ میں حسب معمول فورم کی نوک پلک سنوارنے میں مصروف ہوں۔ فی الحال میں آپ لوگوں سے اپنی معلومات میں اضافے کے لیے ایک سوال پوچھنا چاہتا تھا۔ دراصل میں نے انٹرنیٹ پر کافی تواتر سے رول پلئینگ گیم (RPG) کا تذکرہ سنا ہے اور یہ بھی پڑھا ہے کہ کچھ...
  7. نبیل

    Permissions کا نیا نظام

    فورم اپگریڈ کرنے کا ایک سائیڈ ایفیکٹ آپ میں سے کچھ لوگوں کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ اب کئی چوپالوں پر فائل اٹیچمنٹ ڈاؤنلوڈ کام نہیں کر رہی اور کچھ چوپالیں عوام الناس کی نگاہوں سے پوشیدہ ہوگئی ہیں۔ دراصل اب permissions کا نیا سسٹم آ گیا ہے۔ مجھے جہاں جہاں پرابلم پتا چل رہی ہے، اسے ٹھیک کر رہا ہوں۔...
  8. نبیل

    ماڈریٹرز کہاں گئے؟

    یہ سوال آپ میں کچھ لوگوں کے ذہن میں کلبلا رہا ہو گا کہ آخر اپگریڈ کے بعد ماڈریٹر سیٹنگز کا کیا بنا۔ ڈاکٹر افتخار راجہ بھی کہہ رہے تھے کہ ان کانام کچھ نیلا سا ہو گیا ہے۔ میں نے چیک کیا ہے تو نئے نظام میں ماڈریٹر سیٹنگز کا نظام کچھ بدل سا گیا ہے۔ دراصل پے در پے تبدیلیوں کے ساتھ ایڈمن سیکشن میں بھی...
  9. نبیل

    کچھ نئی فیچرز کا استعمال

    فورم اپگریڈ کے دوران جو سب سے اہم فیچر شامل ہوئی ہے وہ ہے ذیلی فورمز (Sub-forums) کی۔ آج میں نے بطور تجربہ اس فیچر کا پہلا استعمال کیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں نے فورم کی تنظیم نو پر گفتگو شروع کی تھی میں اعجاز اختر صاحب نے ادبی فورمز سیٹ اپ کرنے پر تجاویز دی تھیں جن پر میں نے من و عن عمل کر دیا ہے۔...
  10. نبیل

    پوسٹ پیج کے مسائل!

    اس سے پہلے کہ آپ میں سے کوئی کہے، میں بتا دیتا ہوں کہ پوسٹ پیج اور پوسٹنگ کچھ پرابلم دے رہے ہیں۔ مثال کے طور پر سمائلیز اور بی بی کوڈز صحیح کام نہیں کر رہے۔ میں اس جانب توجہ کیے ہوئے ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ جلد ہی مسئلہ حل ہو جائے گا۔
  11. نبیل

    گماں مبر کہ بپایاں رسید کار مغاں

    عزیز دوستو السلام علیکم، پہلے تو معذرت کہ میں فورم میں نئی تبدیلیوں کے متعلق دیر سے لکھ رہا ہوں۔ دراصل کل رات کو کام کرتے ہوئے اتنا تھک گیا تھا کہ اس بارے میں پوسٹ لکھے بغیر سونے چلا گیا۔ بہر حال مجھے خوشی ہے کہ فورم کی اپگریڈ کے بعد جن تبدیلیوں کا پلان بنایا ہو ا تھا، ان میں چند بخوبی روبہ...
  12. نبیل

    ہوگئی۔۔اپگریڈ!

    آپ میں کسی اور کو چاہے نہ ہوا ہو، تھوڑی دیر تک مجھے تو ہارٹ اٹیک ہونے ہی والا تھا۔ جب ساری فائلیں کاپی کرنے اور ڈیٹابیس اپڈیٹ کرنے کے بعد فورم کا پیج صرف ایک ایرر دکھا رہا تھا تو میں روہانسا ہو کر اللہ تعالٰی سے صرف ایک ہی دعا کر رہا تھا کہ یا الٰہی کسی طرح فورم کا ڈیٹا محفوظ رہ جائے۔ اس فورم کی...
  13. نبیل

    ڈاؤن ٹائم۔۔

    عزیز دوستو، السلام علیکم۔ میں اس ویک اینڈ تک اس فورم کو اپ گریڈ کرنے لگا ہوں۔ یوں نہ صرف فورم ورژن 2.0.18 پر اپگریڈ ہوگی بلکہ آپ کو اس میں کئی نئی فیچرز بھی ملیں گی۔ ہو سکتا ہے کہ ان فیچرز کی افادیت کا آپ کو فوراً احساس نہ ہو لیکن یہ واقعی مفید ثابت ہوں گی۔ ان کے بارے میں تفصیل سے اس وقت لکھوں...
  14. نبیل

    کیا بات ہے اردو محفل کی!

    پردیسی بھائی کا بتائے ہوئے ٹوٹکے نے آج کام کر ہی دکھایا۔ اس پیغام کے لکھنے کے وقت گوگل پر اردو فورم، اردو محفل اور Urdu Forum پر سرچ کیا گیا تو اس فورم کا ربط پہلے نمبر پر آ رہا ہے جبکہ Urdu Mehfil پر سرچ کرنے پر اس کا ربط دوسرے نمبر پر آ رہا ہے۔ میں ایک مرتبہ پھر اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا...
  15. نبیل

    فائر فاکس کمپیوٹر

    ذرا PCs کا ایک نیا ڈیزائن ملاحظہ فرمائیں۔۔
  16. نبیل

    فورم کی نظامت (ماڈریشن) کا کام!

    میرے خیال میں کسی بورڈ کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اچھی پریکٹس یہ ہے کہ ہر چوپال کے لیے کم از کم ایک ناظم مقرر کردیا جائے۔ اس وقت اس بورڈ کے ناظمین کے پاس خطوط کو تقسیم کرنے، انہیں منتقل یا مقفل کرنے وغیرہ کے اختیارات ہیں۔ بورڈ میں چند تکنیکی تبدیلیاں کرکے ان ناظمین کو مزید اختیارات...
  17. نبیل

    نستعلیقی فیشن!

    نستعلیق پر معلومات تلاش کرتے ہوئے یہ ربط ہاتھ لگ گیا۔ ثقہ حضرات سے معذرت خواہ ہوں۔ محض اس بات سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ خط نستعلیق کو کس مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
  18. نبیل

    اردو لائبریری پراجیکٹ کے لیے علیحدہ فورم

    اردو لائبریری پراجیکٹ کے لیے علی عزیز دوستو، السلام علیکم میں نے محسوس کیا تھا کہ ڈیجیٹل اردو لائبریری پر گفتگو ایک ہی تھریڈ میں طول پکڑ رہی تھی اور اسی میں میں ایک سے زیادہ موضوعات زیر بحث آرہے ہیں۔ اس پرایجیکٹ پر بہتر طور پر مربوط انداز میں کام کرنے کے لیے ایک علیحدہ فورم تشکیل دے دی گئی...
  19. نبیل

    راکی

    کل رات کو تو اچھی خاصی ٹریٹ ہوگئی ہماری۔ ایک چینل پر پہلے راکی تھری اور اس کے فوراً بعد راکی فور لگی۔ یہ دونوں فلمیں میں نے آج سے قریباً بیس سال قبل سنیما میں دیکھی تھیں۔ کل پھر اسی طرح راکی کے باکسنگ مقابلے دیکھتے ہوئے میری خون کی گردش تیز ہوتی رہی۔ آج سے بیس سال قبل اتنی سمجھ تو نہیں تھی، اب...
  20. نبیل

    فورم پر سائنسی مواد!

    مجھے ابھی اندازہ نہیں ہے کہ اس فورم پر سائنسی مضامین سے دلچسپی رکھنے والے کتنے لوگ موجود ہیں۔ ہمارے دوست عتیق نے ریاضی سے متعلق مواد اکٹھا کرنے کے لیے یہ ویب سائٹ ترتیب دی ہے۔ اس سے میرے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ اگر کوئی چاہے تو اس فورم پر اس نوعیت کا مواد کیسے پیش کر سکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر...
Top