کیا بات ہے اردو محفل کی!

نبیل

تکنیکی معاون
پردیسی بھائی کا بتائے ہوئے ٹوٹکے نے آج کام کر ہی دکھایا۔ اس پیغام کے لکھنے کے وقت گوگل پر اردو فورم، اردو محفل اور Urdu Forum پر سرچ کیا گیا تو اس فورم کا ربط پہلے نمبر پر آ رہا ہے جبکہ Urdu Mehfil پر سرچ کرنے پر اس کا ربط دوسرے نمبر پر آ رہا ہے۔ میں ایک مرتبہ پھر اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جن کے دم سے اس محفل کی رونق قائم ہے۔ آپ کا بھی شکریہ پردیسی بھائی۔

اپڈیٹ:

مجھے یاد آیا کہ عبدالستار منہاجین نے بھی مجھے بتایا تھا کہ انہوں نے اسلامی ملٹی میڈیا کے ٹائٹل میں تمام ضروری کی ورڈ ڈال دیے تھے۔ میں نے بھی یہ نسخہ آزمایا ہے اور ماشاءاللہ کارآمد ثابت ہوا ہے۔ اگر منہاجین کا بھولے سے یہاں کہیں گزر ہو تو اپنے حصے کا شکریہ وصول کرلیں۔
 
نسخہّ

بہت خوب جناب
ذرا پردیسی صاحب سے اجازت لےکر یہ نسخہ کیمیا ہمیں بھی بتائیے گا کہ ہمارے بھی علم میں اضافہ کا باعث ہو۔ جزاک اللہ
 
Top