خطاطی کے سوفٹویر

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو السلام علیکم۔

مہوش نے کچھ روز قبل مجھ سے میری فارسی دانی کی بابت سوال کیا تھا۔ میں اس سوال کا جواب مشتاق احمد یوسفی کے الفاظ میں دینا چاہتا تھا جیسے انہوں نے اپنی کتاب آب گم میں تحریر کیا تھا۔ بدقسمتی سے مجھے یہ کتاب اس وقت مل نہیں رہی۔ بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ اگر ترجمہ ساتھ دیا ہو تو میری فارسی پڑھنے کی رفتا قابل دید ہوتی ہے۔ میں ایک جگہ پہلے عرض کر چکا ہوں کہ میرے والد صاحب فارسی کے استاد رہے ہیں اور میں نے ان سے پیام مشرق کی چند نظمیں اور گلستان سعدی کے چند ابواب پڑھے ہیں۔ بس یہ ہے حقیقت میری فارسی دانی کی۔ :) ویسے اگر آپ امپریسڈ ہونا چاہیں تو میری جانب سے پوری اجازت ہے۔ :p

ہاں تو اصل میں جو بات میں آپ لوگوں سے کرنا چاہتا تھا وہ یہ مجھے انٹرنیٹ پر آوارہ گردی کے دوران خطاطی کے دو سوفٹویرز کا پتا چلا۔ ایک ہے چلیپا Chalipa(صحیح تلفظ یہی ہے) اور دوسرا ہے کیلک Kelk ۔ یہ دونوں سوفٹویر کمپیوٹر پر artisitc کتابت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے کوئی پوچھے، میں بتائے دیتا ہوں کہ ان سوفٹویر میں اردو کی سپورٹ نہیں ہے۔

ایک دلچسپ چیز جس کا میں نے مشاہدہ کیا ہے وہ ویب پر عربی اور فارسی سائٹس کی دیدہ دلیری ہے۔ اس دھڑلے سے پائریٹڈ سوفٹویر ڈاؤنلوڈ کے لیے رکھے ہوئے ہیں جیسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ لگتا ہے کہ ڈاؤنلوڈ سرور فلسطین میں نابلس میں نصب کیے گئے ہیں۔ ذرا سا گوگل پر تلاش کرنے کی دیر ہے، آپ کو دونوں سوفٹویر ڈاؤنلوڈ کے لیے مل جائیں گے۔ لیجیے ایک ربط تو یہ رہا۔ اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کردہ چلیپا 1.1 ٹھیک چل رہا ہے، اگر چہ مجھے اس کا صحیح استعمال نہیں آتا۔ کیلک 2000 اگر چہ میں نے ڈاؤنلوڈ کر لیا ہے لیکن ابھی استعمال کرکے نہیں دیکھا۔
 

الف عین

لائبریرین
نبیل۔ فارسی دانی کا حال تو ہمارا بھی آپ جیسا ہی ہے۔فرق یہ ہے کہ والدہ نے گلستاں بوستاں کے کچھ اسباق پڑھائے تھے ۔ ممکن ہے باب چہارم تک۔: :p اس سے رابطہ نہیں رہا تو وہ بھی بھول گئے، بقول یوسفی کے ہی اگر ہجے کر کے پڑھوں تو پڑھ سکتا ہوں۔ یہ دوسری بات ہے کہ یوسفی صاحب کے ان دوست کو کسی پہاڑی کی پروفائل کی ہجے کرنی پڑی تھی۔
ارہا سوال خطاطی کے سافٹ ویر کاتو اردو کی سپورٹ کا معاملہ عجیب ہے۔ مہوش کے بتائے فارسی فانٹس میں تو ڑ، ڈ، ہے، اور جب عربی کا ہی یونی کوڈ سیٹ یہ ساری زبانیں استعمال کرتی ہیں تو سپورٹ میں مشکل تو نہیں ہونی چاہئے۔ چلیپا وغیرہ انستال کر کے میں بھی دیکھتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، آپ نے تو پھر بھی آمد نامہ کی گردان کی ہوئی ہے۔ یوسفی صاحب نے اسی کی دہشت سے فارسی چھوڑ دی تھی۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے مہوش کے بتائے ہوئے فارسی دری فونٹ میں ڑ، ڈ اور ٹ موجود نہیں ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
دوستان عزیز
السلام علیکم! امید ہے کہ بخیریت ہونگے
عربی فارسی خطاطی سافٹ ویرز میں سے میں نے چلیپا اور کلک دونوں کو استعمال کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ان دونوں سافٹ ویرز میں اردو سپورٹ موجود نہیں لیکن اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ان دونوں سافٹ ویئرز میں نستعلیق کی جو خوبصورتی ہے وہ اردو کے کسی بھی سافٹ ویئر میں نہیں ایرانیوں نے نستعلیق کو جس خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے اس کی تحسین کوئی فن آشنا ہی کر سکتا ہے کیونکہ
قدر زر زرگر بداند قدر جوہر جوہری
میں یہ چاہتا ہوں کہ کوئی مائی کا لال نئے نئے تجربے کرنے کی بجائے ایرانیوں کے اس نستعلیق فونٹ پر کام کرے اور اس میں اردو سپورٹ شامل کر کے اسے یونی کوڈ فونٹ میں تبدیل کر دے اس فونٹ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں آٹو کشیدہ یعنی حروف کو کھینچ کر کشش کے ساتھ لکھنا شامل ہے ویسے خطاطی کے لیے جو سافٹ ویرز بنائے گئے ہیں کلک او چلیپا ان میں اگر تھوڑی سی محنت کی جائے تو اردو سپورٹ نہ ہونے کے باوجود اردو کی خطاطی کے نمونے تیار کیے جا سکتے ہیں اگلی پوسٹ میں انشائ اللہ ایک آدھ نمونہ تیار کر کے ارسال کروں گا البتہ ایک اور سافٹ ویر کا بھی تذکرہ کر دوں وہ ہے(نامہ نگار) فارسی کا یہ سافٹ ویر بھی بہت اچھا ہے لیکن مسئلہ وہی اردو کی سپورٹ والا ہان اس سافٹ ویر میں نستعلیق کے علاوہ بہت سے خوبصورت خوبصورت نسخ فونٹ بھی ہیں جنہیں آسانی سے یونی کوڈ فونٹ میں بدلا جا سکتا ہے اور اردو کے مخصوص حروف بھی شامل کیے جا سکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ بہت خوبصورت اور دیدہ زیب فونٹس ہیں اگلی کسی پوسٹ میں اس پروگرام کا لنک سامل کرونگا
ایک بات اور وہ یہ کہ ایرانیوں نے ایم ایس ورڈ میں کام کرنے کے لیے نستعلیق تیار کیا ہے وہی خوبصورت اور دیدہ زیب نستعلیق میں نے اسے ڈائون لوڈ کیا ہے لیکن میرے پاس ایم ایس ورڈ کا جو ورزن ہے اس پر یہ فونٹ پرابلم کر رہا ہے میری تزویز ہے کہ حجازی صاحب نستعلیق نما کسی نئے فونٹ کی تیاری میں وقت ضائع نہ کریں کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ نستعلیق کا فونٹ اپنی روایتی خوبی کے ساتھ تیار ہو سکے بلکہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں میرے تجویز کردہ فونٹ کو مقامیانے کی کوشش میں صرف کریں شکریہ والسلام
 

دوست

محفلین
شاکر قادری!
آپ کی بات ٹھیک ہے ان فانٹس کو اردوانے بارے کچھ سوچتے ہیں۔ دوسرے حجازی صاحب کو یہ کام کرتے کوئی سال بھر تو ہو ہی چکا ہے۔ مارچ کی بات تھی جب وہ اسکا بیٹا ورژن جاری کرنا چاہتے تھے اب اس بات کو چار ماہ گزر چکے ہیں تو کچھ نہ کچھ تو پیش رفت مزید ہوچکی ہوگی۔
یاد رہے یہ فونٹ یعن پاک نستعلیق مائیکرو سافٹ والوں کو بھی آزمائش کے لیے پیش کیا جاچکا ہے اگرچہ آگے کے احوال سے ہم بے خبر ہیں۔
ہاں آپ کے تجویز کردہ نسخ‌ اور نستعلیق فونٹس کو مقامیانے پر کچھ کرنے کی کوشش کروں گا میرے پاس ایک دوست کی آفر موجود ہے جنھوں نے پیشکش کی تھی کہ مجھے فونٹ بنانے بارے بنیادی باتیں سکھا دیں گے۔
آپ براہ کرم مجھے اس فونٹس کی فائلیں مہیا کردیں۔ جو اردو ترسیمے موجود نہ ہوں ان کو خود سے بنا لیں‌گے اعجاز صاحب اسی طرح نسک کی ی کو نستعلیقیا چکے ہیں کئی بار۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم شاکرالقادری،

آپ کی پوسٹ میں کئی باتیں سوال طلب ہیں۔ آپ خطاطی کے فن میں ضرور عبور رکھتے ہوں گے لیکن آپ اوپن ٹائپ ٹائپوگرافی کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟ میں جتنا اوپن ٹائپ کے متعلق جان سکا ہوں اس کے مطابق یہ نہایت پیچیدہ جزئیات رکھنے والی ٹیکنالوجی ہے اور ایک اوپن ٹائپ فونٹ بنانا بہت محنت طلب کام ہے۔ ابھی تک واحد نستعلیق فونٹ‌ جوکہ اردو کو صحیح معنوں میں سپورٹ کرتا ہے، نفیس نستعلیق فونٹ ہے۔ نفیس نستعلیق اس اعتبار سے تاریخی ڈیویلپمنٹ ضرور ہے کہ یہ پہلا صحیح معنوں میں نستعلیق فونٹ ہے لیکن اسے استعمال کرنے سے جلد ہی ظاہر ہو جاتا ہے کہ یہ ڈیسک ٹاپ یا ویب پبلشنگ کے لیے زیادہ کارآمد نہیں ہے۔ یہ بہت بھاری بھرکم فونٹ‌ ہے اور اس کی رینڈرنگ میں بہت دیر لگتی ہے۔

جہاں تک چلیپا، کیلک یا اس طرح کے دوسرے خطاطی کے سوفٹویر کا تعلق ہے تو یہ ٹرو ٹائپ فونٹس کو محض گلفس (glyphs) کی ڈیٹابیس کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور حروف کو جوڑنے کی لاجک پروگرام کے اندر ہوتی ہے، جبکہ اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی میں حروف کو جوڑنے کی لاجک خود فونٹ‌ کے اندر موجود ہوتی ہے۔ دوسرے فونٹ‌ کو تبدیل کرنے کے لیے محض فونٹ کا مہیا ہونا ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کا سورس بھی مہیا ہونا چاہیے۔

محسن حجازی جس فونٹ‌ پر کام کر رہے ہیں اس میں فونٹ‌کے سائز اور اس کی رینڈرنگ کی رفتار پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ ایک اور پہلو جو کہ صرف نستعلیق ہی نہیں دوسرے نسخ فونٹس سے بھی متعلقہ ہے، چھوٹے پوائنٹ سائز میں عبارت کو ظاہر کرنا ہے۔ اس معاملے میں کسی اردو فونٹ کی کارکردگی اچھی نہیں ہے۔ اس کے لیے فونٹ میں ہنٹنگ (hinting) کا کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بذات خود ایک طویل اور محنت طلب کام ہے۔ اسی لیے بہتر ہوگا کہ محسن حجازی کے کام کے مکمل ہونے کا انتظار کیا جائے۔ اس سے انشاءاللہ مزید بہتر اردو فونٹس ڈیولپ ہونے کی راہیں نکلیں گی۔

مذکورہ بالا خطاطی کے سوفٹویر اردو کے ایک آدھ جملے کی دیدہ زیب تصویری شکل (گرافک) تیار کرنے کے لیے ضرور موزوں ہوں گے لیکن انہیں عام اردو ٹیکسٹ پراسیسنگ کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
رحمان نے کہا:
نبیل بھائی اگر کہیں‌تو کلک کا ٹٹوریل میں‌نے کب کا تیار کیا ہواہے صرف اپ لوڈ کرنے کی دیر ہے

رحمان صاحب، تو پھر دیر کس بات کی ہے؟ اگر کہیں اور اپلوڈ کر رہے ہیں تو یہاں اس کا ربط دے دیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ مجھے بذریعہ ای میل بھیج دیں، میں اسے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دوں گا۔ میرا ای میل ایڈریس ذیل میں ہے:

simunaqv at gmail dot com

شکریہ
 

عبدالرحمٰن

محفلین
سب سے پہلے تو آپ سب اس ربط سے کلک ڈاون لوڈ کرلیں
کچھ دنوں‌میں میں‌آپ سب کیلئے مخصوص وڈیو ٹٹوریل بنا کر لاوں گا۔
‌ربط حذف
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ رحمان، لیکن یہ کمپریسڈ فولڈر کرپٹ ہے اور کام نہیں کرتا۔ ٹیوٹوریلز کا انتظار رہے گا
 

عبدالرحمٰن

محفلین
قیصرانی صاحب
فکر نہ کریں‌ اپنے ٹٹوریل کے ساتھ پروگرام بھی اپنے سرور پر اپلوڈ کردوں گا۔
توجہ دلانے کا شکریہ!
 

راج

محفلین
میں کیلک کو ڈاونلوڈ کرنے کی بہت کوشش کر چکا ہوں مگر وہ ذپ فائل کرپٹ ہے - کچھ بھی نہیں بتا رہا ہے-
 

راج

محفلین
شکریہ
میں نے گوگل کے ذریعے تلاش کرکے دوسری جگہ سے ڈاونلوڈ کر لیا ہوں-
 

سلیم احمد

محفلین
سافٹ ویر درکار ہے

کیا کوئی مجھے کیلک سافٹ ویئر کا لنک ارسال کرسکتا ہے جو چلتا ہو ، میں نے گوگل کی مدد سے بعض جگہ سے ڈاؤنلوڈ کیا لیکن بعض تو وائرس تھے اور بعض کام نہیں‌کرتے ۔ ہینگ ہوجاتے ہیں۔ اگر لنک شیئر کرنے میں‌حرج ہوتو ذاتی پیغام کے ذریعہ بھیج دیں۔جزاکم اللہ۔
 

سویدا

محفلین
کلک 2000 اور 2007 میں‌سے کون سا زیادہ بہتر ہے ؟
کیا چلیپا کا کوئی اور ورژن آگیا ہے ؟
میں نے سنا تھا کہ کلک کے نئے ورژن میں‌ لاہوری نستعلیق بھی شامل ہے ؟ کیا واقعی ایسا ہے ؟
 
Top