فورم کی نظامت (ماڈریشن) کا کام!

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں کسی بورڈ کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اچھی پریکٹس یہ ہے کہ ہر چوپال کے لیے کم از کم ایک ناظم مقرر کردیا جائے۔ اس وقت اس بورڈ کے ناظمین کے پاس خطوط کو تقسیم کرنے، انہیں منتقل یا مقفل کرنے وغیرہ کے اختیارات ہیں۔ بورڈ میں چند تکنیکی تبدیلیاں کرکے ان ناظمین کو مزید اختیارات دینا ممکن ہوجائے گا۔

میں اب تک دوستوں کو ان سے پوچھے بغیر مختلف فورمز کا ناظم مقرر کرتا آیا ہوں۔ اس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ وہ جب بھی آئیں، ذرا متعلقہ فورم پر پیغامات کی نوعیت کا اندازہ کرلیں اور ضرورت پڑنے پر پیغامات کی ترتیب وغیرہ میں ردوبدل وغیرہ کرتے رہیں۔ اس سے مراد دوستوں پر کوئی بوجھ ڈالنا نہیں ہے جیسے کہ وہ سمجھ لیتے ہیں۔ یہاں تو ایڈمنسٹریٹر ایڈمن رائٹس لینے کے بعد شکل نہیں دکھاتے۔ بہرحال میری دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ اس چیز کا کوئی بوجھ نہ لیں اور اگر پھر بھی دل نہیں مانتا تو مجھے بتا دیں۔ میں نے پردیسی بھائی کا نام بھی ان کی خواہش پر ماڈریٹرز کی لسٹ سے نکال دیا ہے۔
 
ایڈمن

نبیل آپ نے بہت اہم موضوع کو چھیڑا ہے۔ ناظمین کے تقرر میں خاص احتیاط کی ضرورت ہے کہ نہ صرف وہ نہایت ہی سرگرم ہوں بلکہ متعلقہ موضوع میں انکی دلچسپی ظاہر ہو، اور تیسری اور اہم بات یہ ہے کہ اس میں انکی مرضی بھی شامل ہو۔ اس مقصد کےلیے دوستوں سے حفظِ ماتقدم کے طور پر ایک ذاتی پیغام کے ذریعے رائے لی جاسکتی ہے اور اگر ہوسکے تو ناظمین اور مرکزی کارکنان کے درمیان بعذریہ “فوری پیغام“ ایک مربوط رابطہ ہونا چاہئے تاکہ کسی بھی گھمبیر و پیچدہ صورتِ حال سے احسن طور پر نمٹا جاسکے ۔۔
 

دوست

محفلین
فوری پیغام کی تجویز اچھی ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ چیٹ کو ذرا اپ گریڈ کر دیاجائے تو خود بخود اس کی طرف صارف کی توجہ ہوگی ۔ اس طرح کئی فائدے ہو جاتے ہیں۔ ناظمین بھی براہَ راست بات کر سکیں گے۔ تاہم لگتا ہے ابھی دوسرے شعبوں پر توجہ مرکوز ہے۔
 
Top