کچھ نستعلیق خطاطی کے نمونے!

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم۔ مجھے ایک سائٹ پر کچھ نستعلیق خطاطی کے خوبصورت نمونے نظر آئے تھے، سوچا شاید آپ کو بھی پسند آئیں۔




 

شعیب

محفلین
نبیل:
میں ان امیجس کی ویب سائٹ دیکھنا چاہتا ہوں ۔ امیجس پر کلک کرنے پر وہ مجھے “امیجس ہیک“ کی سائٹ پر لے گئے ۔


شعیب



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ۔

بہت اچھے خطاطی کے نمونے ہیں ۔(پلیز مزید ایسے نمونے یہاں پیش کریں)۔ کیلیگرافی میں عربی رسم الخط بہت ترقی کر گیا ہے۔ بلاشبہ اگر کوئی یہ کہے کہ عربی رسم الخط کی کیلیگرافی تمام زبانوں میں پہلے نمبر پر ہے، تو میں آنکھیں بند کر کے یقین کر لوں گی۔

کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ نستعلیق کے کتنے سٹائل موجود ہیں؟

اب تک میں نستعلیق کے تین سٹائلیز سے متعارف ہو چکی ہوں۔

۱) فارسی / دری نستعلیق

۲) لاہوری نستعلیق (کرلپ کا نفیس نستعلیق بھی لاہوری سٹائل پر مشتمل ہے)

۳) دہلوی نستعلیق (انپیج کا نوری نستعلیق اس سٹائل پر مشتمل ہے)۔

اگر کسی کو نستعلیق کی مزید اقسام کا علم ہو تو براہِ مہربانی ضرور بیان فرمائیں۔

شکریہ۔

نیز یہ کہ کیلیگرافی کے لیے سب سے خوبصورت مجھے فارسی نستعلیق لگا، مگر اس وقت میرے ہاتھ میں ایک کتاب ہے جو افغانستان میں چھپی ہے اور فارسی نستعلیق کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس کتاب کو دیکھ کر میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ عام کتب اور اخبار کے لیے فارسی نستعلیق اتنا موزوں مجھے نظر نہیں آ رہا، بلکہ دہلوی نستعلیق سٹائل بہت دلکش اور بہتر معلوم ہو رہا ہے۔

آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب: یہ گرافک اس ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ اچھا تو یہ امیجز ہیک ہے، میں آج تک اسے امیج شیک پڑھتا آیا ہوں۔۔ :pagal:

مہوش: آپ بالا میں پیش کیے گئے نستعلیق کو عربی رسم الخط کیوں قرار دے رہی ہیں؟ میں نستعلیق کی مختلف اقسام کا علم نہیں رکھتا، صرف انٹرنیٹ پر اتنا پڑھا ہے کہ فارسی نستعلیق کے قواعد اردو نستعلیق کی نسبت کچھ پیچیدہ ہیں۔ آخر آپ کے ہاتھ ایسی کتابیں کہاں سےلگ جاتی ہیں؟ :)
 

مہوش علی

لائبریرین
میری ناقص معلومات کے مطابق، ایران کی قدیم زبان کے حروفِ تہجی کچھ اور تھے۔ مگر ا، ب، پ، ت۔۔۔۔ یہ حروفِ تہیجی انہوں نے عربوں سے لیے ہیں۔ اگرچہ کہ نستعلیق اُن کی ایجاد ہے، مگر رسم الخط کو میرے خیال میں عربی رسم الخط ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔

جیسے انگلش، جرمن، اور یورپ کی دیگر بہت سے زبانیں A, B, C ...استعمال کرتی ہیں، مگر کہا ان سب کو رومن رسم الخط ہی ہے۔

اگر میں اس سلسلے میں غلطی کر رہی ہوں تو براہِ مہربانی اصلاح فرما دیں۔

اور جہاں تک دری (فارسی) کتابیں ہاتھ لگنے کا تعلق ہے، تو لگتا ہے کہ وہ آسمان سے گرتی ہیں اور میری جھولی میں اٹک جاتی ہیں۔ :)

ہمارے ایک جاننے والی ہیں، جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔ خود وہ پشتون ہیں، مگر اُن کے شوہر دری زبان بولتے ہیں۔ اُن ہی کے گھر سے وہ کتاب میرے ہاتھ لگی تھی۔

ویسے بائی دا وے، میں نے پہلے بھی یہ سوال کیا تھا کہ کیا آپ کو فارسی آتی ہے؟

آپ نے جو سائیٹ بتایا ہے، میرے خیال میں میں اِسے پہلے وزٹ کر چکی ہوں (قیوم صاحب، جنہوں نے دری کا نستعلیق فونٹ بنایا ہے، اُنہوں نے کہیں اِس سائیٹ کا ذکر کیا تھا)۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش لگتا ہے کہ لوگوں کو آپ سے واقفیت کچھ مہنگی پڑتی ہے۔ لگتا ہے اپنے دوستوں سے کافی کتابیں اینٹھ چکی ہیں آپ اب تک۔ :p فارسی کے بارے میں آپ کے سوال کا جواب یہاں موجود ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اردو فارسی عربی رسم الخط. اس رسم الخط میں خطاطی اور خصوصی طور پر نستعلیق میں خطاطی کے بارے میں یہاں جو گفتگو ہو رہی ہے مجھے بہت ہی دلچسپ لگی. اردو ہماری قومی زبان ہے لیکن ہم اس کے خیر خواہ نہیں ہیںە فن خطاطی ہمارا قیمتی ثقافتی ورثہ ہےجو ہماری شناخت کا ذریعہ ہے لیکن افسوس کہ یہ فن ناپید ہوتا جا رہا ہے اور کمپیوٹر پر نوری نستعلیق نے تو اس فن سے متعلق لوگوں کو جیتے جی مار کر رکھ دیا ہےە لیکن افسوس ہے کہکمپیوٹر کتابت میں بھی اس فن کی نزاکتوں اور خوبصورتیوں کو مد نطر نہیں رکھا گیا یہ بات نہیں ہے کہ نستعلیق ہماری ترقی میں حائل ہےە بات یہ ہے کہ ہم اس رسم الخط کے ساتھ کتنے مخلص ہیں پاکستان میں نستعلیق سے متعلق کتنا کام ہوا ہے یہ سوال ہمارا منہ چڑاتا ہے کیونکہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے نہ کہ ہندوستان کی لیکن ہندوستان میں سے ہمیں دہلوی انداز کتابت میں نوری نستعلیق پر مشتمل سافٹ ویر ان پیج ملا حالانکہ نستعلیق میں ہمارا لاہوری اسلوب اپنا ثانی نہیں رکھتا نستعلیق میں جو اسالیب زیادہ مشہور ہیں وہ یہی تین چار ہیں
1 دہلوی اسلوب
2 لاہوری اسلوب
3 فارسی اسلوب
فارسی اسلوب مین بھی مختلف اسالیب ہیں جن میں سے میں مندرجہ ذیل سے واقف ہوں
1 گلستان
2 مہستان
3 نیستان
4 تحریری
5 شکستہ
ایرانیوں نے البتہ نستعلق اور عربی رسم الخط نسخ اور ثلث میں خطاطی کے لیے سافٹ ویر تیار کیا ہوا ہے جس
میں کافی حد تک فن خطاطی سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے ذوق کی تسکین کا سامان پاتے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم قادری صاحب اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ بہت خوشی یہ جان کر کہ آپ نستعلیق رسم الخط کے بارے میں اتنا علم رکھتے ہیں۔ نستعلیق کے مختلف سٹائل طباعت میں اگرچہ بہت خوبصورت ہیں لیکن اس کے قواعد اس قدر پیچیدہ ہیں کہ جدید ٹائپوگرافی کی ٹیکنالوجی بھی اس کے اظہار کے ناکافی ہے۔ ابھی تک ویب اپلیکیشنز کے لیے کوئی قابل استعمال فونٹ‌ موجود نہیں ہے۔ محسن حجازی ایک محیرالعقول نستعلیق فونٹ پر کام کر تو رہیں، دیکھتے ہیں کہ یہ کب منظر عام پر آتا ہے؟
 

عبدالرحمٰن

محفلین
لگتا ہے یہ ڈیزائن کلک سے تیار کیے گئے ہیں
یہ کوئی مشکل کام نہیں اگر کلک پر دھیان دیا جائے تو
اگر میرے لائق کوئی خدمت ہوتو بندہ حاضر ہے۔
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
رحمان، اگر آپ کلک کے استعمال سے واقفیت رکھتے ہوں تو آپ ان معلومات سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
 
Top