کچھ اعدادوشمار کے بارے میں

نبیل

تکنیکی معاون
اس فورم میں اعدادوشمار کا نظام پی ایچ پی بی بی کے statistics MOD پر مبنی ہے جس کا ورژن 2.1.5 استعمال کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس کا ورژن 3.0.3 بھی موجود ہے لیکن یہ beta فیز میں ہے اور ابھی صحیح کام نہیں کرتا۔ شماریت کا یہ موڈ ماڈولر آرکیٹیکچر پر مبنی ہےاور مختلف اعدادوشمار دکھانے کے لیے الگ الگ ماڈیولز نصب کیے جاتے ہیں۔ اس طرح کے ماڈیولز لکھنے کے لیے بھی ہدایات موجود ہیں۔ اگر کوئی صاحب مزید اعدادوشمار دیکھنا چاہیں تو وہ یا تو ہمیں اس سے متعلقہ ماڈیول کا پتا بتا دیں یا پھر ہمت کرکے اسے خود ہی لکھ کے دے دیں۔ اب تک کے تمام اعدادوشمار کے لیے فورم کے ڈیٹا کا ہی تجزیہ کیا گیا ہے۔ شارق نے آئی پی ایڈریسز کی بنا پر مختلف ملکوں سے آنے والے مہانوں کی تعداد کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ اس تجزیہ کے لیے فورم کی ڈیٹابیس ناکافی ہے۔ اس کے لیے شاید سرور کی لاگ کا تجزیہ کرنا پڑے۔ اگرچہ کچھ پی ایچ پی سکرپٹس موجود ہیں جو یہ کام سرانجام دیتی ہیں لیکن انہیں فورم میں انٹگریٹ کرنا اور چیلنج ہوگا۔ آپ لوگوں کی اعدادوشمار میں دلچسپی کے باعث میں نے Google Analytics میں شمولیت کے لیے درخواست دے دی ہے۔ دیکھتے ہیں وہ کب اسے منظور کرتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
چونکہ phpbb اپنے ریکارڈ میں ip address رکھتا ہے (میرے خیال میں) اسلئے کسی mod کے ذریعہ ملکوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
 
مطلب

اس سارے قضئے کا مطلب جو میرے پلے پڑا ہو کہ اب ادھر بھی جاسوسیاں ہونگی، کہ کون کب، کہاں سے اور کونسی سواری پر یہاں کر چکر لگا گیا ہے، اور یہ کہ آپ کا اردہ ادھر کوئی کیمرے شیمرے فٹ کرنے کا ہے۔ :?:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، اب آپ کی کیا جاسوسی کریں۔ آپ کے رکشے کے پھٹپھٹانے کی آواز تو میلوں دور سے آجاتی ہے۔ :wink:
 
Top