ہوگئی۔۔اپگریڈ!

نبیل

تکنیکی معاون
آپ میں کسی اور کو چاہے نہ ہوا ہو، تھوڑی دیر تک مجھے تو ہارٹ اٹیک ہونے ہی والا تھا۔ جب ساری فائلیں کاپی کرنے اور ڈیٹابیس اپڈیٹ کرنے کے بعد فورم کا پیج صرف ایک ایرر دکھا رہا تھا تو میں روہانسا ہو کر اللہ تعالٰی سے صرف ایک ہی دعا کر رہا تھا کہ یا الٰہی کسی طرح فورم کا ڈیٹا محفوظ رہ جائے۔ اس فورم کی اپڈیٹ میں کیا کیا آیا ہے، یہ سب تو مجھے بھی نہیں معلوم۔ میں پوسٹ کرکرکے آپ لوگوں کو مختلف نئی فیچرز کے بارے میں بتاتا جاؤں گا۔ اور جیسا کہ اپگریڈز میں معمول ہے کہ جہاں کچھ نئی فیچرز شامل ہوتی ہیں، وہاں کچھ پرانی فیچرز کام بھی کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔ اب کیا چیز کام دیتی ہے اور کیا نہیں، یہ تو وقت کے ساتھ ہی پتا چلے گا۔ کچھ تبدیلیاں آپ کو پوسٹ پیج پر نظر آئیں گی۔ ایڈٹ ایریا ذرا بڑا ہوگیا ہے۔ BBCode Box نئی شکل میں اور چند نئے کوڈز کے ساتھ موجود ہے۔ آپ پیغام پوسٹ کرتے ہوئے پیغام کے لیے ایک آئکون اور subject description بھی شامل کرسکتے ہیں وغیر وغیرہ۔ آپ کو صفحہ اول پر ایک کیلنڈر بھی نظر آئے گا۔ یہ اب مجھے بھی نہیں معلوم اس کا کیا کرتے ہیں۔ جو حضرات اس کے باے میں کچھ جانتے ہوں ان سے درخواست ہے کہ اس بابت کچھ معلومات فراہم کریں۔

اس تبدیلی کے دو سب سے اہم پہلو phpbb 2.0.18 پر اپگریڈ اور ذیلی فورم (Category Hierarchy MOD) کا شامل ہونا ہے۔ ابھی تک میں نے کوئی ذیلی فورم نہیں بنائی لیکن میں امید کرتا ہوں کہ اس سے ہمیں اس فورم پر موضوعات اور فورمز کو بہتر طور پر آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی۔ میں کافی دنوں سے اس اپگریڈ کا انتظار کر رہا تھا۔ اس سے ان دوسری تبدیلیوں کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے جن پر کام اس اپگریڈ کے ہونے تک رکا ہوا تھا۔

آپ لوگ نوٹ کریں گے کہ صفحہ اول پر ضروری اعلانات الگ سے ڈسپلے ہو رہے ہیں۔ باقی باتیں انشاءاللہ بعد میں۔۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
انگریزی کا تڑکا!

عزیز دوستو۔ یہ جو آپ کو جا بجا اردو میں انگریزی کا تڑکا نظر آرہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے اپگریڈ سے متعلقہ لینگویج فائلوں کا ترجمہ نہیں کیا ہوا۔ یہ بذات خود کافی محنت طلب کام ہے۔ میں نے انٹرنیٹ کا بابائے اردو ہونے کے دعوے دار ایک صاحب سے درخواست تو کی ہے اس بارے میں۔ اب دیکھتے ہیں کہ انہیں اس کام کا کب وقت ملتا ہے۔
 
مبارک ہو

میری طرف سے آپ بہت سی “مبارکاں“ قبول فرمائیں، اور حقیقتاُ اس “اپگریڈ“ کے بعد سامنے آنے والا فورم بہت ہی خوبصورت لگ رہا ہے۔اور پوسٹ کرنا بھی آسان ۔
پھر کہیں کہیں میرا نام نیلا لکھا ہوا ہے اسکی تو سمجھ نہیں آئی مگر وقت کے ساتھ ساتھ۔
مٹھائیں قدیر کو کھلانی چاہیے۔ ویسے قدیر کدھر ہو؟
 

بدتمیز

محفلین
سلام
کیلنڈر شائد پوسٹس کو archive کرنے کے لئیے ہے۔ جیسے گوگل سرچ ہسٹری استعمال کریں تو کسی تاریخ پر کلک کرنے سے اس دن کی تمام searches سامنے آجاتی ہے کہ اس سن کیا کیا سرچ کیا تھا۔ شائد اسی طرح کیلنڈر میں بھی کسی تاریخ پر کلک کرنے سے اس دن کی تمام پوسٹس سامنے آ جاتی ہوں۔
 

بدتمیز

محفلین
سلام
پتہ نہیں دوسروں کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے کہ نہیں مگر محفل میرے انٹرنیٹ ایکسپلورر سے ناراض ہے پیج بلکل بھی صیح نہیں کھلتے refresh کرنا پڑتا ہے اور پوسٹ بھی submit \ نہیں ہو رہی تھی
فائر فاکس کا بی ٹا ورژن استعمال کر رہا ہوں اور یہ صیح کام کر رہا ہے
 

اجنبی

محفلین
ماشاءاللہ بہت خوب ۔ مگر ڈیرائن کچھ بڑا بڑا سا لگ رہا ہے ۔ نبیل کیا خیال ہے سٹائل شیٹ کو چھیڑنے کے بارے میں ۔
راجہ جی میں ادھر ہی ہوں ، بھئی ہمارے پاس آکر مٹھائی کھا جائیں ، گھر میں بھیجنا منع ہے
 

زیک

مسافر
زبردست لگ رہا ہے۔

نبیل: آپ rss.php اور language/lang_urdu میں کچھ فائلیں شائد بھول گئے تھے۔ وہ میں نے شامل کر دی ہیں۔

کیلنڈر کچھ events calendar قسم کی چیز لگ رہی ہے۔

ایک تجویز: ضروری اعلانات اور ان پر discussion کو کچھ علیحدہ کیا جائے۔ کیا خیال ہے کہ ضروری اعلانات کے فورم پر صرف منتظمیں پوسٹ کر سکیں اور ایک ذیلی فورم اسی میں بنا دیا جائے جس میں ہر کوئی اعلانات سے متعلق بات چیت کر سکے۔ کیا خیال ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر اور زکریا، آپ لوگ ذرا ایڈمن سیکشن میں دیکھیں، کافی نئی آپشنز ہیں۔ اب نئی چوپالیں سیٹ اپ ہوں گی اور کچھ ازسرنو ترتیب بھی دی جائے گی۔

قدیر، سٹائل شیٹ کو چھیڑنے کے بارے میں میں نے کب سے سوچا ہوا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ سب سلور کے ڈیفالٹ سٹائل کو الوداع کہہ دیا جائے۔ ایک دو کام اور کرکے اس پر توجہ دوں گا۔ میں تمہیں بتاؤں گا کہ میرے ذہن میں کونسی کلر سکیم ہے۔

زکریا، میں نے دراصل اپگریڈ سے قبل فورم کی ڈیفالٹ لینگویج کو تبدیل کر دیا تھا اس لیے کوئی فرق نہیں پڑا۔ میں اسے بعد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 

سیفی

محفلین
السلام علیکم

نبیل بھیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت شاندار۔۔۔۔۔۔۔بڑا لطف آرہا ہے نئی تبدیلیوں کو دیکھ کر۔۔۔۔۔۔۔

کچھ مسائل جو پیش آرہے ہیں وہ یہ ہیں

ایموشنز براہ راست پیغام میں نہیں ڈل رہے۔۔۔۔۔مزید ایموشنز میں جا کر ڈالنے سے کبھی ڈل جاتے ہیں اور کبھی نہ کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔ٹاسک بار میں “ایرر آن پیج“ کا پیغام دے دیتا ہے۔۔۔۔

کیا آپ نے فونٹ ٹائپ سے اردو ویب نسخ وغیرہ کو نکال دیا ہے۔۔۔
 

زیک

مسافر
نبیل ڈیفالٹ زبان سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ ڈیفالٹ صرف یہ کرتا ہے کہ نئے رکن کی زبان انگریزی رکھی جاتی ہے۔ جبکہ پرانے ممبران کی زبان وہی رہتی ہے جو تھی۔
 
Top