نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: آمنہ بی کا پسر، راج کنور، لختِ جگر ٭ نظرؔ لکھنوی

    آمنہ بی کا پسر، راج کنور، لختِ جگر ہے شہنشاہِ زمن، ختمِ رسل، فخرِ بشر چاک رکھے شبِ یلدا کا جگر تا بہ سحر بزمِ عالم میں سجی ایسی کہاں شمعِ دِگر دوپہر، چار پہر، بلکہ ہے سچ آٹھ پہر ہر جگہ صلِّ علیٰ تذکرۂ خیرِ بشر رزم گاہِ حق و باطل میں وہ ہے شیرِ ببر ایک آئے نہ مقابل جو چلے تیغِ دو سر ڈال دیں...
  2. محمد تابش صدیقی

    محسن نقوی غزل: ذہن میں صورتِ گماں ٹھہری

    ذہن میں صورتِ گماں ٹھہری وہ نظر اس طرح کہاں ٹھہری؟ ہم نے جوبے خودی میں کہہ ڈالی بات وہ زیبِ داستاں ٹھہری پھول مانگو تو زخم دیتے ہیں اب یہی رسمِ دوستاں ٹھہری چاند کو دیکھ کر وہ یاد آئے چاندنی میری رازداں ٹھہری خواہشوں میں بکھر گئی محسنؔ دوستی جنسِ رائیگاں ٹھہری ٭٭٭ محسن نقوی
  3. محمد تابش صدیقی

    محسن نقوی غزل: خود وقت میرے ساتھ چلا وہ بھی تھک گیا

    خود وقت میرے ساتھ چلا وہ بھی تھک گیا میں تیری جستجو میں بہت دور تک گیا کچھ اور ابر چاند کے ماتھے پہ جھک گئے کچھ اور تیرگی کا مقدر چمک گیا کل جس کے قرب سے تھی گریزاں مری حیات آج اس کے نام پر بھی میر ا دل دھڑک گیا میں سوچتا ہوں شہر کے پتھر سمیٹ کر وہ کون تھا جو راہ کو پھولوں سے ڈھک گیا دشمن...
  4. محمد تابش صدیقی

    محسن نقوی غزل: بزم یاراں میں کیا گل کھلائے گئے

    بزمِ یاراں میں کیا گل کھلائے گئے ہر قَبا پر ستارے سجائے گئے اتفاقاً کوئی قصر تاریک تھا انتقاماً کئی گھر جلائے گئے جن کی لَو خنجروں سے ذرا تیز تھی وہ دیے شام ہی سے بُجھائے گئے اپنی صورت بھی اک وہم لگتی ہے اب اتنے آئینے مجھ کو دکھائے گئے شہرِ دل پر مسلط رہیں ظلمتیں دشتِ ہستی میں سورج...
  5. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: نظارہ کروں کیسے تری جلوہ گری کا ٭ نظرؔ لکھنوی

    نظارہ کروں کیسے تری جلوہ گری کا پردہ ابھی حائل ہے مری بے بصری کا اسلوب نیا راس نہیں چارہ گری کا بیمار پہ عالم ہے وہی بے خبری کا چسکا اسے اُف پڑ ہی گیا در بدری کا کیا کیجیے انساں کی اس آشفتہ سری کا یہ راہِ محبت ہے یہ کانٹوں سے بھری ہے مقدور نہیں سب کو مری ہمسفری کا ہمدم نہ اڑا جامۂ اخلاق کی...
  6. محمد تابش صدیقی

    مُشتاق احمد یوسفی سے مُلاقات: ایک دیرینہ خواب کی تعبیر : رحمان فارس

    "ادھر کچھ ماہ قبل ایک شوخ چنچل لڑکی ہمیں ملی۔ آدھ پون گھنٹے کی گفتگُو کے بعد کہنے لگی کہ یُوسفی صاحب ! بات چیت میں تو آپ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں مگر تحریر میں بالکل لُچّے لگتے ہیں"۔ (مُشتاق احمد یوسفی) صاحبو ! یہ جملہ اُن درجنوں قہقہہ آور غیر مطبوعہ جُملوں میں سے ایک ہے جو ہم نے یُوسفی صاحب سے...
  7. محمد تابش صدیقی

    غزل: اِلٰہی عَفو و عطا کا تِرے اَحَق ہوں میں

    استادِ محترم کی شفقت ، چھوٹے بھائی کی رہنمائی اور آپ احباب کی دعاؤں کے ساتھ ایک اور تک بندی پیشِ خدمت ہے: اِلٰہی عَفو و عطا کا تِرے اَحَق ہوں میں خطاؤں پر ہوں میں نادم، عَرَق عَرَق ہوں میں کسی نے فیض اٹھایا ہے زندگی سے مری کتابِ زیست کا موڑا ہوا وَرَق ہوں میں یہ تار تار سا دامن، یہ آبلہ پائی...
  8. محمد تابش صدیقی

    احسان دانش غزل: نظر فریبِ قضا کھا گئی تو کیا ہوگا؟

    نظر فریبِ قضا کھا گئی تو کیا ہوگا؟ حیات موت سے ٹکرا گئی تو کیا ہوگا؟ بزعمِ ہوش تجلی کی جستجو بے سود جنوں کی زد پہ خرد آ گئی تو کیا ہوگا؟ نئی سحر کے بہت لوگ منتظر ہیں مگر نئی سحر بھی جو کجلا گئی تو کیا ہوگا؟ نہ رہنماؤں کی مجلس میں لے چلو مجھ کو میں بے ادب ہوں ہنسی آ گئی تو کیا ہوگا؟ شبابِ...
  9. محمد تابش صدیقی

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ دوسرا ٹیسٹ

    برج ٹاؤن بارباڈوس میں آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹیسٹ شروع ہو چکا ہے. ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. شاداب خان نے ٹیسٹ ڈیبو کیا ہے. ویسٹ انڈیز اس وقت 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنا کر کھیل رہا ہے.
  10. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: خبر ہے عالِم ایجادِ کُل اور مُبتدا تم ہو ٭ نظرؔ لکھنوی

    خبر ہے عالِم ایجادِ کُل اور مُبتدا تم ہو پسِ حمدِ خدا وَاللہ، سزاوارِ ثنا تم ہو تمہیں انساں یہ سمجھا جس قدر اس سے سوا تم ہو خدا ہی جانتا ہے کیا نہیں ہو اور کیا تم ہو شہِ کونین ہو، ختم الرسل ہو، مجتبیٰ تم ہو خدا مطلوب ہے تم کو خدا کا مدعا تم ہو تمہاری ہر ادا ہے دل نشیں وہ خوش ادا تم ہو حسینانِ...
  11. محمد تابش صدیقی

    غزل: اُٹھا نہ شورشِ وہم و قیاس آنکھوں سے ٭ احمد حاطب صدیقی

    اُٹھا نہ شورشِ وہم و قیاس آنکھوں سے جو سچ ہے سن مِری زخمی اداس آنکھوں سے وہ ایک موتی جو دل میں چھپا کے رکھا تھا پھسل گیا وہ مِری بد حواس آنکھوں سے نہ اب وہ حُسنِ نظر، نے کشش نظارے میں اتر گیا جو حیا کا لباس آنکھوں سے تِری دعائے سحر کا عِوض نہیں، لیکن لکھا ہے میں نے بھی حرفِ سپاس آنکھوں سے وہ...
  12. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: مطلعِ رخ پہ تری زلفِ دوتا ہو جانا ٭ نظرؔ لکھنوی

    مطلعِ رخ پہ تری زلفِ دوتا ہو جانا عالمِ صبح کا ہم رنگِ مسا ہو جانا کون کہتا ہے کہ مرنا ہے فنا ہو جانا یہ تو ہے واصلِ دنیائے لِقا ہو جانا اپنے ماحول سے باہر ہے پریشاں حالی راس نغمہ کو نہیں نے سے جدا ہو جانا باعثِ ننگ ہے اے بندۂ یزداں تیرا بندۂ حرص و ہوس صیدِ ہوا ہو جانا اب نظرؔ آتے نہیں نقشِ...
  13. محمد تابش صدیقی

    داغ غزل: نام زیرِ آسماں باقی رہا

    نام زیرِ آسماں باقی رہا مر مٹوں گا یوں نشاں باقی رہا اس کے در پر جبہ سا لاکھوں ہوئے پھر بھی سنگِ آستاں باقی رہا دیکھیے فردائے محشر کیا بنے آج کل پر امتحاں باقی رہا اے گدازِ غم تجھے کھا جائوں گا ایک بھی گر استخواں باقی رہا شب کو تیری جستجو میں کوبکو کون سا مجھ سے مکاں باقی رہا مٹ گئے دنیا...
  14. محمد تابش صدیقی

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے. ٹیم میں اظہر علی اور عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہے. جبکہ کامران اکمل کی چھٹی. مکمل ٹیم یہ ہے: سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، اظہر علی، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عمر اکمل، عماد وسیم، فخر زمان، فہیم اشرف، محمد عامر، وہاب ریاض، جنید خان،...
  15. محمد تابش صدیقی

    اقبال نظم: دین و تعلیم

    دین و تعلیم ٭ مجھ کو معلوم ہیں پیرانِ حرم کے انداز ہو نہ اخلاص تو دعوائے نظر لاف و گزاف اور یہ اہلِ کلیسا کا نظامِ تعلیم ایک سازش ہے فقط دین و مروت کے خلاف اس کی تقدیر میں محکومی و مظلومی ہے قوم جو کر نہ سکی اپنی خودی سے انصاف فطرت افراد سے اغماض بھی کر لیتی ہے کبھی کرتی نہیں ملت کے گناہوں...
  16. محمد تابش صدیقی

    غزل برائے اصلاح: فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری

    ایک ٹوٹی پھوٹی کاوش اساتذہ کی خدمت میں پیش ہے. یونہی مایوس رہتا ہوں، اِسی میں ہے خوشی میری تُمھیں مسرور کرتی ہے، پریشاں خاطری میری بتا اے چارہ گر مجھ کو، سبب کیا ایسی نسبت کا جو دل میں درد بڑھتا ہے، تو بڑھتی ہے ہنسی میری خدایا لاج رکھ احباب کی اندھی محبت کی اسی اخلاص کی خاطر، چھُپا کم مائیگی...
  17. محمد تابش صدیقی

    قومی کتاب میلہ 2017، اسلام آباد

    نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سالانہ قومی کتاب میلہ 22 تا 24 اپریل 2017ء کو پاک چائنہ سنٹر، اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے. راولپنڈی، اسلام آباد اور قرب و جوار کے احباب ضرور مستفید ہوں. قومی کتاب میلہ
  18. محمد تابش صدیقی

    تاسف مختار مسعود انتقال فرما گئے

    آوازِ دوست، لوحِ ایام اور سفر نصیب جیسی معرکۃ الآرا کتب کے مصنف منفرد اور جادوئی طرزِ تحریر کے حامل محترم جناب مختار مسعود انتقال فرما گئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
  19. محمد تابش صدیقی

    داغ غزل: پردۂ عرفاں نہیں ہے چاک کیا

    پردۂ عرفاں نہیں ہے چاک کیا چشمِ بینا کے لیے ادراک کیا نور سے خالی نہیں ہے خاکداں کوئی بے ذرہ ہے اپنی خاک کیا؟ ساقی و میخانہ و مے ایک ہے ہم نہ سمجھے پاک کیا ناپاک کیا صیدِ دل کے واسطے ہے دامِ عشق جب نہ ہو نخچیر تو فتراک کیا صیقلِ آئینۂ عرفاں بنا کون جانے ہے یہ مشتِ خاک کیا موت سے غافل نہ...
  20. محمد تابش صدیقی

    داغ غزل: بُرا ہے شاد کو ناشاد کرنا

    بُرا ہے شاد کو ناشاد کرنا سمجھ کر، سوچ کر بیداد کرنا نہیں آتا ہمیں برباد کرنا یہ پھر کہنا، یہ پھر ارشاد کرنا عدو کے غم میں یوں فریاد ہر وقت بھلا دوں گا تجھے میں یاد کرنا مرے صیاد کو اک کھیل ٹھہرا پھنسا کر دام میں آزاد کرنا جو آنکھوں میں ہے، دل میں ہو وہی نور الٰہی دونوں گھر آباد کرنا رہے...
Top