1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

محسن نقوی غزل: بزم یاراں میں کیا گل کھلائے گئے

محمد تابش صدیقی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 10, 2017

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,203
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بزمِ یاراں میں کیا گل کھلائے گئے
    ہر قَبا پر ستارے سجائے گئے

    اتفاقاً کوئی قصر تاریک تھا
    انتقاماً کئی گھر جلائے گئے

    جن کی لَو خنجروں سے ذرا تیز تھی
    وہ دیے شام ہی سے بُجھائے گئے

    اپنی صورت بھی اک وہم لگتی ہے اب
    اتنے آئینے مجھ کو دکھائے گئے

    شہرِ دل پر مسلط رہیں ظلمتیں
    دشتِ ہستی میں سورج اُگائے گئے

    کیا غضب ہے کہ جلتے ہوئے شہر میں
    بجلیوں کے فضائل سنائے گئے

    دل وہ بازار ہے جانِ محسنؔ، جہاں
    کھوٹے سکے بھی اکثر چلائے گئے

    ٭٭٭
    محسن نقوی
     
    آخری تدوین: ‏مئی 10, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 4
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,843
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن لفظ "قَبا" پر آپ نے پیش کیوں ڈالی؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,203
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میری غلطی۔
    توجہ کا شکریہ۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد عظیم الدین

    محمد عظیم الدین محفلین

    مراسلے:
    853
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    زبردست ہر شعر ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔ شکریہ تابش بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,759
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    شکریہ تابش بھائی اتنی خوبصورت غزل شیئر کی آپ نے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,139
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    واہ واہ واہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,203
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پسند فرمانے کا شکریہ۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  8. ثقیل ساقی

    ثقیل ساقی محفلین

    مراسلے:
    25
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Mad
    دل وہ بازار ہے جانِ محسنؔ، جہاں
    کھوٹے سکے بھی اکثر چلائے گئے

    کیا خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر