اقبال نظم: دین و تعلیم

محمد تابش صدیقی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 21, 2017

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,341
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    دین و تعلیم
    ٭
    مجھ کو معلوم ہیں پیرانِ حرم کے انداز
    ہو نہ اخلاص تو دعوائے نظر لاف و گزاف

    اور یہ اہلِ کلیسا کا نظامِ تعلیم
    ایک سازش ہے فقط دین و مروت کے خلاف

    اس کی تقدیر میں محکومی و مظلومی ہے
    قوم جو کر نہ سکی اپنی خودی سے انصاف

    فطرت افراد سے اغماض بھی کر لیتی ہے
    کبھی کرتی نہیں ملت کے گناہوں کو معاف

    ٭٭٭
    علامہ اقبالؒ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3

اس صفحے کی تشہیر