نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    داغ غزل: جس دم رقیب کہنے کو آتے ہیں جھوٹ سچ

    جس دم رقیب کہنے کو آتے ہیں جھوٹ سچ ان کو مری طرف سے لگاتے ہیں جھوٹ سچ قاصد کے کچھ کلام غلط ہیں تو کچھ صحیح ہم کو الگ الگ نظر آتے ہیں جھوٹ سچ اول ہی سے ہے ان کا خوشامد طلب مزاج پھر ہاں میں ہاں ندیم ملاتے ہیں جھوٹ سچ دیکھیں تو ہم بھی اس بتِ پُر فن کی بات چیت کیونکر بتانے والے بتاتے ہیں جھوٹ...
  2. محمد تابش صدیقی

    محسن نقوی غزل: طلوعِ صبحِ درخشاں، فروغِ حسنِ بہار

    طلوعِ صبحِ درخشاں، فروغِ حسنِ بہار ترے لبوں کا تبسم، تری نظر کا خمار نہ تیرے درد کی آہٹ، نہ میرے وہم کا شور بہت دنوں سے ہے ویراں غزل کی راہ گزار مزاجِ وقت کی تالیف عین ممکن ہے گراں نہ گزرے تو ان کاکلوں کو اور سنوار خوشی سے چھین لے میری متاعِ فکر مگر مرے بدن سے یہ ملبوسِ عافیت نہ اتار خود...
  3. محمد تابش صدیقی

    سنگریلا پارک، مری ایکسپریس وے کی سیر

    ویسے تو ابھی سالگرہ کا موقع ہے تو سالگرہ کی مناسبت سے ہی لڑی اچھی لگتی ہے، مگر چونکہ اس دوران ہی ایک تفریحی پروگرام بن گیا تو اس کی روداد حاضر ہے، سالگرہ کے دوران غیر سالگرانہ لڑی برداشت کیجیے۔ :) میرا چھوٹا بھائی عید کی چھٹیوں میں کراچی سے آیا ہوا ہے۔ ایک دو دن بعد واپسی ہے تو پروگرام بنا کہ...
  4. محمد تابش صدیقی

    محسن نقوی غزل: دل جلا کر بھی دلربا نکلے

    دل جلا کر بھی دلربا نکلے میرے احباب کیا سے کیا نکلے آپ کی جستجو میں دیوانے چاند کی رہگزر پہ جا نکلے سوزِ مستی ہی جب نہیں باقی سازِ ہستی سے کیا صدا نکلے دیکھیے کارواں کی خوش بختی چند رہزن بھی رہنما نکلے یوں تو پتھر ہزار تھے لیکن چند گوہر ہی بے بہا نکلے دل بھی گستاخ ہو چلا تھا بہت شکر ہے...
  5. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: ہوں میں جب مستغرقِ کارِ ثنائے آنحضورؐ ٭ نظرؔ لکھنوی

    ہوں میں جب مستغرقِ کارِ ثنائے آنحضورؐ روشنی ہی روشنی ہے در شعور و لا شعور مرتکز سارا جمال و حسن در ذاتِ حضورؐ روئے تاباں پر ہے اس کے نور اِک بالائے نور اس کی نسبت کیا کہیں ہم بندگانِ بے شعور کیا نہیں وہ اور کیا ہے جانے یہ ربِّ غفور گر چہ ہیں صد ہا نِعَم جنّت میں مع حور و قصور لطف کیا لیکن نہ...
  6. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: مسخ ہو کر رہ گیا ہر ایک بابِ زندگی ٭ نظرؔ لکھنوی

    مسخ ہو کر رہ گیا ہر ایک بابِ زندگی دید کے قابل نہیں اب تو کتابِ زندگی راہِ حق میں جھیل کر دو دن عذابِ زندگی ہو گئے اہلِ محبت کامیابِ زندگی عاشقِ ناکام ہوں یا عاشقانِ با مراد غور اگر کیجے تو دونوں ہی خرابِ زندگی اہلِ دنیا میں رہا میں، گوشۂ صحرا میں تُو میں کہ تُو؟ زاہد بتا، ہے فیض یابِ زندگی...
  7. محمد تابش صدیقی

    چمپئنز ٹرافی نواں میچ، نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش

    میچ ختم ہونے کے نزدیک ہے۔ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 266 رنز کا ہدف دیا۔ ک کے جواب میں اب بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے 48 بالز پر 50 رنز درکار ہیں اور 6 الٹا باقی ہیں۔ میں نے سوچا کہ کہیں میچ رہ ہی نہ جائے۔ لہٰذا لڑی بنا دی ہے۔
  8. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: ہر چند مدح اس کی سب اہلِ ہنر کریں ٭ نظرؔ لکھنوی

    ہر چند مدح اس کی سب اہلِ ہنر کریں شایانِ شان اس کے نہ ہو جس قدر کریں ان کے نقوشِ پا کا تتبع اگر کریں لاریب لوگ وہ دلِ یزداں میں گھر کریں ہم کیا بیانِ خُلقِ شہِ نامور کریں جاں لیوا دشمنوں سے بھی وہ در گزر کریں عشقِ نبیؐ میں آؤ اِن آنکھوں کو تر کریں بے مایہ آنسوؤں کو بھی رشکِ گہر کریں سب انبیا...
  9. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد ڈاکٹر عاطف ملک عین میم کو مبارکباد

    اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کنگ ایڈورڈ کالج کے ہونہار طالب علم اور ہمارے پورے شاعر عاطف ملک نے ایم بی بی ایس سالِ آخر کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ یوں اب وہ پورے ڈاکٹر بھی ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی تعلیم کے دیگر مراحل بھی باآسانی مکمل کروائے اور ان کو صحیح معنوں میں انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا...
  10. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: جہاں میں جنسِ وفا کم ہے کالعدم تو نہیں ٭ نظرؔ لکھنوی

    جہاں میں جنسِ وفا کم ہے کالعدم تو نہیں ہمارے حوصلۂ دل کو یہ بھی کم تو نہیں ہم ایک سانس میں پی جائیں جامِ جم تو نہیں سرشکِ غم ہیں پئیں گے پر ایک دم تو نہیں تمہارے قہر کی خاطر اکیلے ہم تو نہیں نگاہِ مہر بھی ڈالو تمہیں قسم تو نہیں خدا کا گھر ہے مرا دل یہاں صنم تو نہیں یہ میکدہ تو نہیں ہے یہ کچھ...
  11. محمد تابش صدیقی

    حالی غزل: بڑھاؤ نہ آپس میں ملت زیادہ

    بڑھاؤ نہ آپس میں ملت زیادہ مبادا کہ ہوجائے نفرت زیادہ تکلف علامت ہے بیگانگی کی نہ ڈالو تکلف کی عادت زیادہ کرو دوستو پہلے آپ اپنی عزت جو چاہو کریں لوگ عزت زیادہ نکالو نہ رخنے نسب میں کسی کے نہیں اس سے کوئی رذالت زیادہ کرو علم سے اکتسابِ شرافت نجابت سے ہے یہ شرافت زیادہ فراغت سے دنیا میں دم...
  12. محمد تابش صدیقی

    تضمین (قطعہ): مگر اس میں پڑتی ہے محنت زیادہ

    الطاف حسین حالی کے مشہور شعر کے مصرع پر تضمین (قطعہ)، پھلوں کے بائیکاٹ کے حوالے سے لٹیروں سے بچنے کا کر لو ارادہ خریدو نہ پھل تین دن، حل ہے سادہ لٹیری حکومت سے بھی جاں چھڑاؤ "مگر اس میں پڑتی ہے محنت زیادہ" ٭٭٭ محمد تابش صدیقی
  13. محمد تابش صدیقی

    نظم: قرآن کا مہینہ

    سورة البقرہ کی آیت نمبر 185 کا منظوم مفہوم بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کو سنوارنے پر راحیل فاروق بھائی اور عاطف ملک بھائی کا مشکور ہوں۔ اور استادِ محترم کی قبولیت پر احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ شَہۡرُ رَمَضَانَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ فِیۡہِ الۡقُرۡاٰنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَ...
  14. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: سر نہ سجدے سے اٹھا تاخیر پر تاخیر کر ٭ نظرؔ لکھنوی

    سر نہ سجدے سے اٹھا تاخیر پر تاخیر کر ذرے جو تحتِ جبیں آئے انہیں اکسیر کر بندۂ رب بن کے روشن اپنی تو تقدیر کر عالمِ کن ہے ترا قبضے میں یہ جاگیر کر عشقِ باری، حبِّ احمدؐ، انسِ مخلوقِ جہاں یہ ہیں اجزائے ثلاثہ ان سے دل تعمیر کر دامنِ ہستی میں تیرے جو ہیں ذرے خاک کے ضربِ اللہ ھو سے اس مٹی کو پُر...
  15. محمد تابش صدیقی

    مختصر مختصر: دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے...

    پورا پلان تیار تھا. مردم شماری والے آئیں گے. ان کو بیٹھک میں بٹھانا ہے. چائے پانی پوچھنا ہے. گرمی زیادہ ہے تو شربت پلانا ہے. روح افزاء بھی لے آیا تھا. اگر دوپہر کے وقت آئیں گے تو کھانا بھی پوچھنا ہے. مگر... مردم شماری والے آئے. صبح صبح آئے. ایک پتلی سے چیپی ابو کو پکڑائی. اس پر صرف پرفارما کے...
  16. محمد تابش صدیقی

    جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ

    آج کے اس ہما ہمی اور نفسا نفسی کے دور میں اخلاص ڈھونڈے نہیں ملتا۔ کسی کی پریشانی پر دکھ اور افسوس کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا پر چند جملے لکھ دینا ہی کافی سمجھا جاتا ہے۔ اس گھٹن زدہ معاشرے میں جب کہیں سے تازہ ہوا کا جھونکا داخل ہوتا ہے تو جیسے مایوسی کی چھائی گھٹا یک دم چھٹ جاتی ہے اور پھر سے نئی...
  17. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: منزل ملے بے حوصلۂ جاں نہیں دیکھا ٭ نظرؔ لکھنوی

    منزل ملے بے حوصلۂ جاں نہیں دیکھا ہوتے ہوئے ایسا تو کبھی ہاں نہیں دیکھا غیر آئے گئے، پھول چنے، بو بھی اُڑائی ہم ایسے کہ اپنا ہی گلستاں نہیں دیکھا دامن بھی سلامت ہے، گریباں بھی سلامت اے جوشِ جنوں تجھ کو نمایاں نہیں دیکھا ہیں تیرے تسلط میں فضائیں بھی، زمیں بھی تجھ میں ہی مگر ذوقِ سلیماں نہیں...
  18. محمد تابش صدیقی

    تھوڑا سا گلہ بھی سن لے * ادب دوست

    تمہید: یہ تحریر کراچی میں ہونے والی عربی پکوان "مندی" کی ایک دعوت پر لکھی گئی ہے. جس میں اردو محفل سے ادب دوست بھائی اور حسیب احمد حسیب بھائی شریک تھے. مندی کی حوالے سے ادب دوست بھائی نے یہ تحریر لکھی ہے، جو بلاشبہ ایک شاہکار ہے. تحریر ادب دوست کی اجازت کے بغیر احبابِ محفل کی خدمت میں: ------...
  19. محمد تابش صدیقی

    میر غزل: منھ دھوتے اس کے آتا تو ہے اکثر آفتاب

    منھ دھوتے اس کے آتا تو ہے اکثر آفتاب کھاوے گا آفتابہ کوئی خودسر آفتاب سر صدقے تیرے ہونے کی خاطر بہت ہے گرم مارا کرے ہے شام و سحر چکر آفتاب ہر خانہ کیوں نہ صبحِ جہاں میں ہو پُر فروغ پھرتا ہے جھانکتا اسی کو گھر گھر آفتاب تجرید کا فراغ ہے یک دولتِ عظیم بھاگے ہے اپنے سائے سے بھی خوشتر...
  20. محمد تابش صدیقی

    محسن نقوی غزل: فصلِ خرد ہے، رنگِ چمن دیکھتے چلو

    فصلِ خرد ہے، رنگِ چمن دیکھتے چلو پھر اہتمامِ دار و رسن دیکھتے چلو دلچسپ واقعہ ہے کہ صحرا کی دھوپ میں ذروں کا جل رہا ہے بدن دیکھتے چلو تنقید مت کروکہ زمانہ خراب ہے چپ چاپ دوستوں کے چلن دیکھتے چلو محسنؔ شبِ سیاہ بھی اوڑھے ہوئے ہے آج شفاف چاندنی کا کفن دیکھتے چلو ٭٭٭ محسن نقوی
Top