محسن نقوی غزل: دل جلا کر بھی دلربا نکلے

محمد تابش صدیقی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 30, 2017

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    دل جلا کر بھی دلربا نکلے
    میرے احباب کیا سے کیا نکلے

    آپ کی جستجو میں دیوانے
    چاند کی رہگزر پہ جا نکلے

    سوزِ مستی ہی جب نہیں باقی
    سازِ ہستی سے کیا صدا نکلے

    دیکھیے کارواں کی خوش بختی
    چند رہزن بھی رہنما نکلے

    یوں تو پتھر ہزار تھے لیکن
    چند گوہر ہی بے بہا نکلے

    دل بھی گستاخ ہو چلا تھا بہت
    شکر ہے آپ بے وفا نکلے

    کس کی دہلیز پہ جھکیں محسنؔ
    جتنے انساں تھے سب خدا نکلے

    ٭٭٭
    محسنؔ نقوی
     
    آخری تدوین: ‏جون 30, 2017
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,434
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    لاجواب ۔عمدہ شیئرنگ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,251
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت ہی خوب انتخاب !
    :eek:

    کیفیت مضمحل ہونے کی وجہ تو نہیں ہے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ بھائی
    شکریہ جناب
     
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ہاہا۔ اسے صرف اتفاق سمجھا جائے۔ :p
     

اس صفحے کی تشہیر