مبارکباد ڈاکٹر عاطف ملک عین میم کو مبارکباد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کنگ ایڈورڈ کالج کے ہونہار طالب علم اور ہمارے پورے شاعر عاطف ملک نے ایم بی بی ایس سالِ آخر کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ یوں اب وہ پورے ڈاکٹر بھی ہو گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی تعلیم کے دیگر مراحل بھی باآسانی مکمل کروائے اور ان کو صحیح معنوں میں انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
ماشاءاللہ
عاطف بھائی بہت بہت مبارک ہو،یہ یقیناً آپ کے لیے اور آپ کے اپنوں کے لیے انتہائی خوشی کی گھڑی ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی خوش و خرم رکھے اور زندگی کے ہرمیدان میں اسی طرح کامیابیاں عطافرمائے۔
اللہ تعالی اس کامیابی کو آپ کے لیے،آپ کے والدین کے لیے اور آپ کے تمام گھروالوں کے لیے مبارک کرے۔آمین
خوش رہیے۔
 

عاطف ملک

محفلین
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کنگ ایڈورڈ کالج کے ہونہار طالب علم اور ہمارے پورے شاعر عاطف ملک نے ایم بی بی ایس سالِ آخر کا امتحان پاس کر لیا ہے. یوں اب وہ پورے ڈاکٹر بھی ہو گئے ہیں.
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کی تعلیم کے دیگر مراحل بھی باآسانی مکمل کروائے اور ان جو صحیح معنوں میں انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے. آمین
آپ کی محبت اور خلوص کا بہت بہت شکریہ تابش بھائی!
جزاک اللہ :)
 

فرقان احمد

محفلین
ارے آپ تو چھپے رُستم نکلے! :) ماشاءاللہ :) :) :) آج ڈاکٹر عامر شہزاد نے آپ کو خاص طور پر جی بھر کر مبارک باد دینی تھی! چلیے، کوئی نہیں، ہم آپ کو تہہ دل سے اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اللہ کرے، آپ کے لیے آنے والا وقت ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے ۔۔۔ !!! :) آمین ۔۔۔!!! :)
 

امان زرگر

محفلین

پورے ڈاکٹر بھی ہو گئے
ان کے کلینک میں ادب وارڈ کا نظارہ بھی ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
مبارک باد، اللہ ڈھیروں کامیابیاں عطا فرمائے۔۔۔۔ بالخصوص شعراء کا علاج مفت کرنے کی توفیق دے۔۔۔:):)
 

لاریب مرزا

محفلین
عاطف ملک اس شاندار کامیابی پر بہت سی مبارکباد قبول فرمائیں۔ :)

بولے تو اچھے سے ہاؤس جاب مکمل کرنے کا۔۔۔۔ مریضوں کی واٹ نئیں لگانے کا۔۔۔۔اسپتال میں الٹے سیدھے کام بھی نئیں کرنے کا۔۔۔۔۔۔ اور نہ اپنے نسخوں کی پیروڈی بنانے کا۔۔۔۔ :p
 

با ادب

محفلین
ہمارے بہت فرماں بردار اور شریف النفس بھائی کو زندگی کا ایک سنگ میل عبور کرنے پہ بے تحاشا مبارک باد. . دعا ہے کہ.یہ کامیابی زندگی کی باقی کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو اور اللہ دین و دنیا کی تمام کامیابیوں سے سر خرو فرمائے آمین ثم آمین.
 

سین خے

محفلین
واہ بھئی واہ! ہمارے چھوٹے بھائی ڈاکٹر بن گئے۔ :p بہت بہت مبارک ہو عاطف! :)

بہت مبارک ہو، بھئی۔ میں تو ابھی تمھیں بچہ سمجھتا تھا۔

میں بھی یہی سمجھتی تھی۔ :rolleyes:

بہت مبارک ہو، عاطف! :)

سپیشلائزیشن کس شعبے میں کرنے کا ارادہ ہے؟

ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ "دل" کے معاملات کی طرف جانا پسند فرمائیں گے۔ :openmouthed:
 
Top