پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ دوسرا ٹیسٹ

برج ٹاؤن بارباڈوس میں آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹیسٹ شروع ہو چکا ہے.
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. شاداب خان نے ٹیسٹ ڈیبو کیا ہے.
ویسٹ انڈیز اس وقت 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنا کر کھیل رہا ہے.
 

یاز

محفلین
پاکستان نے آغاز تو بہتر کیا ہے، لیکن ویسٹ انڈیز کی "اصل" بیٹنگ ابھی باقی ہے۔ ان کو بھی جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کرنی ہو گی۔
 

یاز

محفلین
پاکستانی باؤلرز اگر ویسٹ انڈین ٹیم کو دو سو سے کم سکور پہ آؤٹ کر سکیں تو کافی کامیابی ہو گی
 

یاز

محفلین
روسٹن چیز اور جیسن ہولڈر نے پاکستانی باؤلرز کی ابتدائی محنت پہ کافی حد تک پانی پھیر دیا ہے۔ اب پاکستان کو اس میچ میں رہنے کے لئے پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کرنا ہو گی۔
 

ابن توقیر

محفلین
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اپنی پہلی اننگز میں 312 رنز کا مجموعہ۔کافی اچھا ٹوٹل سیٹ کیا ہے ونڈیز پلیئرز نے۔شہزادوں نے 26 رنز بنالیے ہیں اس وقت۔
 
Top