نتائج تلاش

  1. عرفان سعید

    بیٹی کی ہڈیاں تک نہ مل سکیں!

    بیٹی کی ہڈیاں تک نہ مل سکیں! (ماخوذ) آج پورے 74 سال گزر گئے! لیکن اتنی دہائیاں گزرنے کے باوجود وہ ہولناک اور اندوہناک ساعتیں جب لوحِ خیال پر مرتسم ہونا شروع ہوتی ہیں تو ایک غیر معمولی رنج و الم، ایک بھیانک حزن و ملال اور ایک اندوہناک اذیت و تکلیف سے میرا دم گھٹنا شروع ہو جاتا ہے...
  2. عرفان سعید

    جاپان کی دو ہفتے سیر کا پلان ایسے بنائیں

    زیک اپنا اگلا سفر کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ ممکنہ مقامات میں سے ایک جاپان بھی ہو سکتا ہے۔ زیک کا اگلا سفر کہاں ہو؟ مجھے چھ سال جاپان رہنے اور مختلف شہر دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ زیک سے وعدہ تھا کہ اپنے تجربات کی روشنی میں ایک پلان بھیجوں گا۔ اب وعدہ ایفا کرنے کا وقت آ گیا ہے، تو سوچا کہ افادۂ...
  3. عرفان سعید

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل کون جیتے گا؟

    آج ورلڈ کپ 2019 کا فائنل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ آپ کے خیال میں کون سی ٹیم آج فاتح ہوگی؟ اور کیوں؟
  4. عرفان سعید

    بیگم نے ہمیں کیا کھلایا؟

    بیگم نے ہمیں کیا کھلایا؟ ہمیں یہ اعتراف کرنے میں کوئی عار نہیں کہ ہمیں کھانا پکانے سے کبھی کوئی رغبت نہیں ہوئی۔ ایم۔ایس۔سی کے بعد تک ہماری زندگی یوں گزری کہ جس شہرِ لاہور میں پیدا ہوئے، وہیں تعلیم حاصل کی، کبھی گھر سے دور اکیلے رہنے کی نوبت نہیں آئی۔ ان حالات میں جب امی جان گھر نہیں ہوتیں تھی...
  5. عرفان سعید

    مبارکباد سید عاطف علی کو سات ہزار مراسلے مبارک ہوں

    اردو محفل پر ہمارے ایک انتہائی متین، باعلم اور ہمہ جہت شخصیت کے حامل محفلین سید عاطف علی بھائی نے سات ہزار مراسلوں کی تکمیل کا سنگِ میل عبور کر لیا۔ اس موقع پر عاطف بھائی کے لیے بہت سی مبارکباد اور ڈھیروں نیک تمنائیں!
  6. عرفان سعید

    چودہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

    میری تجربہ گاہ سے کیمیائی بخارات چھوڑتی ہوئی فلاسک کی جانب سے تمام محفلین کو اردو محفل کی چودھویں سالگرہ مبارک ہو! فلاسک کا پیغام ہے: "میری طرح محفل میں شرلی چھوڑتے رہو" :)
  7. عرفان سعید

    پیروڈی: دھوکے بازی کا شجر اب مجھ کو بونا چاہیے

    محمد تابش صدیقی بھائی کی اک حالیہ انتہائی خوبصورت کاوش غزل: آرزوؤں کا شجر اک ہم کو بونا چاہیے ٭ تابش کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی ہے (پیشگی معذرت کے ساتھ) دھوکے بازی کا شجر اب مجھ کو بونا چاہیے گر وزارت ہاتھ آئے کچھ تو ہونا چاہیے اس کرپشن سے کہیں پتھر نہ ہو جائے یہ دل نیب جب پکڑے تو کچھ اس غم...
  8. عرفان سعید

    اردو محفل کی لڑی نے گوگل کروم کو چکرا دیا!

    ازراہِ تفریح ابھی ابھی اردو محفل کے صفحے کو گوگل کروم پر ٹرانسلیٹ کیا تو اردو محفل کا پورا صفحہ انگلش میں منتقل ہو گیا۔ اس دوران ایک لڑی کے عنوان نے گوگل کروم ٹرانسلیٹر کو چکرا دیا۔ کچھ تجسس ہوا تو لڑی کھول کر دیکھی، اندر جو کچھ ہورہا ہے، گوگل ٹرانسلیٹر نے ٹھیک ہی کیا ہے! :)
  9. عرفان سعید

    جاپان کا موسمِ بہار

    کچھ عرصہ پہلے جاپان کے موسمِ خزاں کی کچھ تصاویر شریکِ محفل کرنے کے لیے ایک لڑی شروع کی تھی۔ جاپان کا موسمِ خزاں اب اگرچہ بہار کا موسم گزر چکا ہے اور گرمیاں اپنا زور دکھا رہی ہیں، پھر بھی ارادہ ہے کہ جاپان میں گزارے ہوئے موسمِ بہار کی چند یادیں تصاویر کی شکل میں پوسٹ کی جائیں۔
  10. عرفان سعید

    رکھتا ہوں چہرے پر نقاب بہت

    (میر سے معذرت) رکھتا ہوں چہرے پر نقاب بہت دھندوں سے جب اٹھے حجاب بہت دھمکی سے مفت بس میں جاتا ہوں میں آج کل مستیِ شباب بہت کھاتے بریانی جب ہو دیر مجھے دوست کھا جاتے ہیں کباب بہت "ڈھونڈتے اس کو کوچے کوچے پھرے" فون نے کر دیا خراب بہت اس کا ابا قریب ہے شاید " جاں کرے ہے اب اضطراب بہت" جاب...
  11. عرفان سعید

    گھڑی میری وہ اٹھا لے گیا جاتے جاتے

    (فراز سے معذرت) گھڑی میری وہ اٹھا لے گیا جاتے جاتے "ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے" ہر گھڑی بیوی کے شکوے سے کہیں بہتر تھا ایک دو سوٹ مہینے میں دلاتے جاتے سامنے میری گلی میں وہ رہا کرتی تھی پھر بھی اک عمر لگی ساس کو جاتے جاتے جشنِ دھرنا ہی نہ برپا ہوا ورنہ ہم بھی چڑھ کے بس پر ہی سہی ناچتے...
  12. عرفان سعید

    لڑائی کر کے مجھ سے بیوی اک عامل نہ بن جائے

    (اقبال سے معذرت) لڑائی کر کے مجھ سے بیوی اک عامل نہ بن جائے جو مشکل اب ہے اس سے بھی بڑی مشکل نہ بن جائے اگر ملتی ہیں قسمت سے مجھے فردوس میں حوریں تو بیگم کی دہائی گرمیِ محفل نہ بن جائے کبھی چمٹی ہوئی بیوی بھی یاد آتی ہے شوہر کو "کھٹک سی ہے جو سینے میں غمِ منزل نہ بن جائے" مرے سالے کی شادی عید...
  13. عرفان سعید

    پیروڈی: لڑائی کر کے مجھ کو چھوڑ جانا کیا ضروری تھا

    فلسفی بھائی سے معذرت کہ حکیم المحفل جناب سید عاطف علی کے اکسانے پر ان کی حالیہ فلسفیانہ کاوش برائے اصلاح - مجھے ایسے اکیلا چھوڑ جانا کیا ضروری تھا؟ کے بخیے ادھیڑنے کی جرأت کر ڈالی۔ لڑائی کر کے مجھ کو چھوڑ جانا کیا ضروری تھا؟ بنا سکتا نہیں چائے، ستانا کیا ضروری تھا؟ مجھے معلوم ہے تُو مجھ سے...
  14. عرفان سعید

    ہے ایسا بحر کہ جس کا کوئی کنارہ نہیں

    (اقبال سے معذرت) ہے ایسا بحر کہ جس کا کوئی کنارہ نہیں جو بیوی کو سمجھا آبجو تو چارہ نہیں مرے مقام کو انجم شناس کیا جائے قریب میں رہتی کوئی بھی ستارہ نہیں وہ کانپ جاتی ہے دیکھ کر شہد کی مکھی تو اس مکھی کو دانستہ میں نے مارا نہیں جو روٹھ کر بیوی میکے چلی جاتی ہے ابالتا ہوں انڈے کہ میں بچارہ...
  15. عرفان سعید

    آپ کا محفل میں مثبت انڈکس

    پچھلے دنوں چند لڑیوں میں پے در پے منفی درجہ بندیوں کا سلسلہ دیکھا تو خیال گزرا کہ کوئی ایسا طریقہ ہونا چاہیے کہ محفلین اس فورم میں اپنی مثبت اور منفی درجہ بندیوں کا آپس میں تقابل کر سکیں۔ محفل میں پہلے ہی کثیر مراسلہ جات، کثیر مثبت درجات اور کثیر منفی درجات کی معلومات اراکین کے بٹن کے تحت موجود...
  16. عرفان سعید

    کیا کشتیاں جلائی گئی تھیں؟

    مسلمانوں کی سپین کی فتح میں غیر معمولی نام طارق بن زیاد کا ہے۔ زبان زدِ عام بات یہ ہے کہ اس نے اپنی تمام کشتیاں جلا ڈالی تھیں۔ ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہو کر خالص عقلی بنیادوں پر سوچا جائے تو یہ محض ایک افسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ایک سمجھدار جرنیل جانتے بوجھتے کبھی اپنی فوج کو موت کے حوالے نہیں کرتا۔...
  17. عرفان سعید

    اتنے ہیں لوگ اتنی ہے بارات کیا کریں

    (ساحر لدھیانوی سے معذرت) اتنے ہیں لوگ اتنی ہے بارات کیا کریں کم کرسیاں ہیں پتلے ہیں حالات کیا کریں آساں کہاں ہے سیکھنا کیمسٹری کو ایٹم میں گھومتے رہیں ذرات کیا کریں سانسوں سے آ رہی ہے عجب سی جو اک ہمک چمٹے ہیں لیب سے جو بخارات کیا کریں چیتے سے شیر سے کسی سے میں نہ ڈرتا ہوں کاٹے ہیں سوتے میں...
  18. عرفان سعید

    آپ کتنی زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں؟

    اس محفل پر سب احباب ایک سے زیادہ زبانیں لکھنے بولنے پر قدرت رکھتے ہیں۔ آپ کی مادری زبان کونسی ہے؟ اور آپ کتنی زبانیں بول سکتے ہیں؟ یہ سب معلومات اس لڑی میں شئیر کی جا سکتی ہیں۔
  19. عرفان سعید

    ویک اینڈ پر کیا ہو رہا ہے؟

    بچپن سے لے کر آج تک ہمیں ویک اینڈ کا انتظار رہا ہے۔ انتظار کی اس شدت میں کبھی کوئی کمی نہیں آئی۔ طالب علمی کا زمانہ تھا تو کرکٹ میچ، آوارہ گردی، دوستوں سے ملاقاتیں، سینما میں مووی دیکھنا وغیرہ وغیرہ چلتا تھا۔ اب کئی سالوں سے گھر کے کام، بچوں کی مصروفیات، دوستوں کی فیملی کے ساتھ گپ شپ چلتی رہتی...
  20. عرفان سعید

    انسان اشرف المخلوقات ہے کہ نہیں؟

    اس زمین پر نظر آنے والی جاندار مخلوقات میں ہمارے مشاہدے کے مطابق انسان ذہین ترین مخلوق ہے۔ کائنات میں کوئی انسان یا اس سے ملتی جلتی کوئی مخلوق کہیں اور آباد ہے یا نہیں اس کے بارے میں موجودہ شواہد کی روشنی میں حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔ مذہب ہمیں بتاتا ہے کہ انسان کے علاوہ دو نادیدہ ذی شعور...
Top