پیروڈی: لڑائی کر کے مجھ کو چھوڑ جانا کیا ضروری تھا

عرفان سعید نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 19, 2019

  1. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,703
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    فلسفی بھائی سے معذرت کہ حکیم المحفل جناب سید عاطف علی کے اکسانے پر ان کی حالیہ فلسفیانہ کاوش

    برائے اصلاح - مجھے ایسے اکیلا چھوڑ جانا کیا ضروری تھا؟

    کے بخیے ادھیڑنے کی جرأت کر ڈالی۔
    لڑائی کر کے مجھ کو چھوڑ جانا کیا ضروری تھا؟
    بنا سکتا نہیں چائے، ستانا کیا ضروری تھا؟

    مجھے معلوم ہے تُو مجھ سے کتنا خار کھاتی ہے
    مگر سسرال سے دھمکی دلانا کیا ضروری تھا؟

    ترے لائے ہوئے برتن جو میں نے توڑ ڈالے تھے
    تو برتن میرے سر پر آزمانا کیا ضروری تھا؟

    ہمیشہ تیرے ہاتھوں میں یہ ڈوئی خوب سجتی ہے
    تو ہڈی پسلی میری ایک کرنا کیا ضروری تھا؟

    تُو نے جب خوب ڈانٹا تھا مجھے گھر اور دفتر میں
    تو پھر کل خواب میں آ کر ڈرانا کیا ضروری تھا؟

    مجھے معلوم ہے چولہے پہ کھانا بھول جاتی ہے
    تو روزِ عید بھی میٹھا جلانا کیا ضروری تھا؟

    اجازت دو اگر تو ایک دفعہ پوچھ لیتا ہوں
    کمائی زندگی بھر کی اڑانا کیا ضروری تھا؟


    ۔۔۔ عرفان ۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 10
    • زبردست زبردست × 7
  2. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  3. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,743
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    واہ واہ کیا اینٹری ماری ہے :LOL::LOL:۔
     
    • متفق متفق × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    9,041
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    آہا ۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,434
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ کیمیاء گر واہ ۔
    آپ نے تو محفل ہی لوٹ لی ۔
    زبردست بہت بہت عمدہ۔
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    863
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ماشاء اللہ خوب مزاح پیدا کر کے ایک اچھی پیروڈی لکھی ہے ،ذرا شائبہ پیروڈی کی آڑ میں ہجوگوئی کا نہیں ،یعنی ہنسی آئی رونا نہیں آیا :)-اضحک اللہ سنک
    آنکھوں کے سامنے رہیے ، خوش رہیے اور ہمیں خوش رکھیے -جزاک اللہ خیر
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,703
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    نوازش!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,703
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    بہت شکریہ عدنان بھائی!
    میں نے کیا محفلین کے اکاؤنٹ ہیک کر لیے!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,703
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    بہت شکریہ یاسر بھائی!
    آپ کے ایسے تبصرے کے لیے تو ہم برسوں مچلتے ہیں!
    بہت عنایت۔
     
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,434
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بلاشبہ معاملہ یہی ہے ،
    آپ سے محفلین کتنی محبت و عقیدت رکھتے ہیں ،
    اس بات کا آپ کو بخوبی اندازہ ہو رہا ہے ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    12,358
    جھنڈا:
    Pakistan
    دیکھ لیں عدنان بھائی۔۔۔
    اب نادانستہ طور پر دوسروں کے ہاتھوں بھی آپ نشانے کی زد پر آرہے ہیں!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,434
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ کہاں سے آگئے بھیا ،
    اللہ ہی حافظ ہے اب محفل کے روزہ داروں کا ،
    آپ کی چائے چائے کی رٹ سے محفل میں اب چائے کی بھینی بھینی خوشبو بکھر جائے گی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  13. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    12,358
    جھنڈا:
    Pakistan
    آپ کی نہ نہ کی رٹ سے محفل میں جو جلنے کی بو پھیل رہی ہے کچھ پروا اس کی بھی ہے یا نہیں!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,434
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ہم ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کی پروا نہیں کیا کرتے بھیا،
    آپ کو تو معلوم ہے نا ہماری اس فیاضانہ عادت کا ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  15. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    12,358
    جھنڈا:
    Pakistan
    چائے نہ پلانے میں فیاضی کیسے ہوگئی؟؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,434
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    یہی تو کمال ہے ہمارا ،
    لوگ کھلا پلا کے فیاضی دیکھاتے ہیں اورہم سوکھے پر ٹرخا دیتے ہیں ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  17. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    12,358
    جھنڈا:
    Pakistan
    فیاضی کی نئی تعریف۔۔۔
    اردو داں حضرات لغت درست فرمالیں!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,434
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    مطلب بھیا کیا ہم نے جانے انجانے میں نئی تعریف رقم کر دی ہے ،
    واہ بہت شاباش ہم کو بھیا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  19. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    12,358
    جھنڈا:
    Pakistan
    آپ کو بہت بہت شاباش ہے!!!
    :beating::beating::beating:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,434
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ارے بھیا رمضان شریف میں مارپیٹ ضروری ہے کیا ،
    شاباش آپ زبانی بھی دے سکتے تھے یہاں دستی کا محل تو نہیں تھا ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر