پیروڈی: لڑائی کر کے مجھ کو چھوڑ جانا کیا ضروری تھا

عرفان سعید

محفلین
فلسفی بھائی سے معذرت کہ حکیم المحفل جناب سید عاطف علی کے اکسانے پر ان کی حالیہ فلسفیانہ کاوش

برائے اصلاح - مجھے ایسے اکیلا چھوڑ جانا کیا ضروری تھا؟

کے بخیے ادھیڑنے کی جرأت کر ڈالی۔
لڑائی کر کے مجھ کو چھوڑ جانا کیا ضروری تھا؟
بنا سکتا نہیں چائے، ستانا کیا ضروری تھا؟

مجھے معلوم ہے تُو مجھ سے کتنا خار کھاتی ہے
مگر سسرال سے دھمکی دلانا کیا ضروری تھا؟

ترے لائے ہوئے برتن جو میں نے توڑ ڈالے تھے
تو برتن میرے سر پر آزمانا کیا ضروری تھا؟

ہمیشہ تیرے ہاتھوں میں یہ ڈوئی خوب سجتی ہے
تو ہڈی پسلی میری ایک کرنا کیا ضروری تھا؟

تُو نے جب خوب ڈانٹا تھا مجھے گھر اور دفتر میں
تو پھر کل خواب میں آ کر ڈرانا کیا ضروری تھا؟

مجھے معلوم ہے چولہے پہ کھانا بھول جاتی ہے
تو روزِ عید بھی میٹھا جلانا کیا ضروری تھا؟

اجازت دو اگر تو ایک دفعہ پوچھ لیتا ہوں
کمائی زندگی بھر کی اڑانا کیا ضروری تھا؟


۔۔۔ عرفان ۔۔۔
 

یاسر شاہ

محفلین
ماشاء اللہ خوب مزاح پیدا کر کے ایک اچھی پیروڈی لکھی ہے ،ذرا شائبہ پیروڈی کی آڑ میں ہجوگوئی کا نہیں ،یعنی ہنسی آئی رونا نہیں آیا :)-اضحک اللہ سنک
آنکھوں کے سامنے رہیے ، خوش رہیے اور ہمیں خوش رکھیے -جزاک اللہ خیر
 

عرفان سعید

محفلین
ماشاء اللہ خوب مزاح پیدا کر کے ایک اچھی پیروڈی لکھی ہے ،ذرا شائبہ پیروڈی کی آڑ میں ہجوگوئی کا نہیں ،یعنی ہنسی آئی رونا نہیں آیا :)-اضحک اللہ سنک
آنکھوں کے سامنے رہیے ، خوش رہیے اور ہمیں خوش رکھیے -جزاک اللہ خیر
بہت شکریہ یاسر بھائی!
آپ کے ایسے تبصرے کے لیے تو ہم برسوں مچلتے ہیں!
بہت عنایت۔
 
دیکھ لیں عدنان بھائی۔۔۔
اب نادانستہ طور پر دوسروں کے ہاتھوں بھی آپ نشانے کی زد پر آرہے ہیں!!!
آپ کہاں سے آگئے بھیا ،
اللہ ہی حافظ ہے اب محفل کے روزہ داروں کا ،
آپ کی چائے چائے کی رٹ سے محفل میں اب چائے کی بھینی بھینی خوشبو بکھر جائے گی۔
 
آپ کی نہ نہ کی رٹ سے محفل میں جو جلنے کی بو پھیل رہی ہے کچھ پروا اس کی بھی ہے یا نہیں!!!
ہم ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کی پروا نہیں کیا کرتے بھیا،
آپ کو تو معلوم ہے نا ہماری اس فیاضانہ عادت کا ۔
 
Top