آپ کتنی زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں؟

آپ کتنی زبانیں بول سکتے ہیں؟

  • 1 سے 3

    Votes: 26 51.0%
  • 3 سے 5

    Votes: 13 25.5%
  • 5 سے زیادہ

    Votes: 12 23.5%

  • Total voters
    51

عرفان سعید

محفلین
اس محفل پر سب احباب ایک سے زیادہ زبانیں لکھنے بولنے پر قدرت رکھتے ہیں۔ آپ کی مادری زبان کونسی ہے؟ اور آپ کتنی زبانیں بول سکتے ہیں؟ یہ سب معلومات اس لڑی میں شئیر کی جا سکتی ہیں۔
 

فاخر

محفلین
اردو ،عربی ،فارسی ،ہندی اور بھوجپوری ۔ مجھ کو انگلش اتنی ہی آتی ہے جتنی چچا غالب رحمۃ اللہ علیہ کو آتی تھی ۔
 
اس محفل پر سب احباب ایک سے زیادہ زبانیں لکھنے بولنے پر قدرت رکھتے ہیں۔
ضروری تو نہیں۔ :)
آپ کی مادری زبان کونسی ہے؟
اردو
اور آپ کتنی زبانیں بول سکتے ہیں؟
مکمل دسترس تو اردو پر ہی ہے۔ انگریزی ضرورت کے مطابق اور پنجابی کی ٹانگیں توڑ سکتا ہوں۔

تدوین: اضافی معلومات
سرائیکی، پوٹھوہاری، ہندکو، پہاڑی میں کسی حد تک بات کا مفہوم سمجھ لیتا ہوں۔
عربی قرآنی آیات کا مفہوم سمجھنے کی حد تک
 

رباب واسطی

محفلین
والد کی مادری زبان اردو اور والدہ کی پنجابی
لہذا اردو اور پنجابی تو ورثہ میں ملیں مزید انگریزی اور فارسی الحمد للہ لکھ اور بول سکتی ہوں
عربی پڑھ کر اور سن کر سمجھ آجاتی ہے بولنا مشکل ہے
مقامی زبانوں میں سرائیکی، پوٹھوہاری اور میواتی
نوٹ: صرف میٹرک پاس ہوں
 

زیک

مسافر
پوٹھو ہاری پنجاب کے پہاڑی علاقہ جات
سطح مرتفع پوٹھوہار یعنی جہلم، راولپنڈی، اٹک وغیرہ کی زبان پوٹھوہاری کہلاتی ہے جبکہ آس پاس کے پہاڑی علاقوں کی پہاڑی زبان۔ دونوں کافی حد تک ملتی ہیں لیکن ایک جیسی نہیں
 
Top