آپ کتنی زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں؟

آپ کتنی زبانیں بول سکتے ہیں؟

  • 1 سے 3

    Votes: 26 51.0%
  • 3 سے 5

    Votes: 13 25.5%
  • 5 سے زیادہ

    Votes: 12 23.5%

  • Total voters
    51

یاسر حسنین

محفلین
  • مادری زبان پنجابی (پڑھ، سمجھ اور بول سکتا ہوں)
  • قومی زبان اردو (پڑھ، لکھ، بول سمجھ سکتا ہوں)
  • سرائیکی سمجھ، پڑھ سکتا ہوں لیکن بول نہیں سکتا۔ بول بھی لوں تو صاف نظر آتا ہے کہ کوشش کر رہا ہوں۔ اہل زبان نہیں۔
  • ہندی اردو سے کسی حد تک مشابہہ ہونے کی وجہ سے سمجھ لیتا تھا لیکن اردو محفل کے توسط سے ابتدائی طور پر پڑھنے لکھنے میں بہت مدد ملی۔
  • انگریزی پڑھ اور سمجھ لیتا ہوں لیکن بولنے اور مکالمے لکھنے کی زیادہ مشق نہیں کی۔
 
ابو حمران

محفلین
مادری زبان اردو ہے، عربی اور ہندی زبانیں اردو زبان ہی کی طرح فرفر پڑھی بھی جاتی ہے اور سمجھ میں بھی فورا آجاتی ہے، فارسی زبان اور انگلش زبان ایک صفحہ پڑھتا ہوں تو پون صفحہ سمجھ میں آتا ہے پاؤ صفحہ سر کے اوپر سے گزر جاتا ہے، مراٹھی زبان ایک صفحہ پڑھتا ہوں تو پاؤ صفحہ سمجھ میں آتی ہے ،یہ کل چھ زبانیں ہوئیں۔۔۔ان کے علاوہ بھی کئی زبانیں جانتا ہوں اور سمجھتا بھی ہوں جیسے امَّاں کی ڈانٹ کی زبان ابَّا کی مار کی زبان، مکتب کے استاد کی بید کی زبان، غیبت و چغلی کرنے والی زبان، حمد وثنا کرنے والی زبان، امیروں کی کاسہ لیسی کرنے والی زبان، ظالم کے سامنے حق بولنے والی زبان۔۔۔۔اور اسی طرح پتہ نہیں کتنی زبانیں جانتا ہوں۔۔۔لیکن خاموش رہتا ہوں۔۔۔کیونکہ "من صمت نجا"

کچھ زیادہ ہوگیا ہو تو معاف فرمائیں ۔۔۔۔بس یوں ہی فرصت میں بیٹھا تو زبانیں گِنوا دیا
 
اردو محفل میں خوش آمدید ابو حمران بھائی۔ اپنا تعارف بھی کروائیے تعارف کے زمرے میں
 
Top