آپ کا محفل میں مثبت انڈکس

عرفان سعید

محفلین
پچھلے دنوں چند لڑیوں میں پے در پے منفی درجہ بندیوں کا سلسلہ دیکھا تو خیال گزرا کہ کوئی ایسا طریقہ ہونا چاہیے کہ محفلین اس فورم میں اپنی مثبت اور منفی درجہ بندیوں کا آپس میں تقابل کر سکیں۔ محفل میں پہلے ہی کثیر مراسلہ جات، کثیر مثبت درجات اور کثیر منفی درجات کی معلومات اراکین کے بٹن کے تحت موجود ہیں۔
تقابل کا سب سے آسان طریقہ مثبت درجہ بندیوں اور منفی درجہ بندیوں کی نسبت لے کر کیا جاسکتا ہے، لیکن اس سے کسی نئے محفلین اور پرانے محفلین کا تقابل مبالغہ آرائی کا شکار ہو گا۔ اس مشکل کے حل کے لیے حاصل شدہ نسبت کو کل مراسلوں سے تقسیم کر کے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔ چونکہ حاصل شدہ عدد کافی چھوٹا ہو گا لہذا حقیقت پسندانہ موازنے کے لیے اسے 100 سے ضرب دیکر قابلِ موازنہ عدد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس عدد کو ہم "محفل کا مثبت انڈکس" سے تعبیر کر رہے ہیں۔ جسے ذیل کے فارمولے سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

hfquG7A.jpg


اس لڑی میں ارادہ ہے کہ محفلین کے "محفل کا مثبت انڈکس" کیلکولیٹ کیا جائے۔

برأت نامہ: یہ لڑی تفریحا بنائی جارہی ہے۔ تقابل انڈکس کا ہے، اسے کسی قسم کے شخصی موازنے کے مماثل ہرگز نہ قرار دیا جائے۔
 
Top