اتنے ہیں لوگ اتنی ہے بارات کیا کریں

عرفان سعید نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 7, 2019

  1. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,377
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    (ساحر لدھیانوی سے معذرت)
    اتنے ہیں لوگ اتنی ہے بارات کیا کریں
    کم کرسیاں ہیں پتلے ہیں حالات کیا کریں

    آساں کہاں ہے سیکھنا کیمسٹری کو
    ایٹم میں گھومتے رہیں ذرات کیا کریں

    سانسوں سے آ رہی ہے عجب سی جو اک ہمک
    چمٹے ہیں لیب سے جو بخارات کیا کریں

    چیتے سے شیر سے کسی سے میں نہ ڈرتا ہوں
    کاٹے ہیں سوتے میں مجھے حشرات کیا کریں

    کوشش کروں تو دوسری پر بیوی مان جائے
    کیسے سنبھالوں گا دو دو آفات کیا کریں

    انبار شعروں کے لگا ہی دیتے ہم، مگر
    فاعل، فعول، فاع ،فعولات کیا کریں


    ۔۔۔عرفان ۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  2. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    کتنی سچی بات ہے۔ حالانکہ صرف میٹرک میں پڑھی تھی۔ اور جو پڑھی تھی اس کے اثرات و ذرات ابھی تک آنکھوں کے سامنے گھومتے ۔۔۔ بلکہ ناچتے ٹھمکے لگاتے اور منہ چڑاتے ہیں۔

    ایک سالا مچھر ۔۔۔ :D
    پہلے مصرعے میں شک، شبہے کی گنجائش نہ رکھی جاتی تو ہم آپ کو غیر ضروری طور پر ناممکنات کو ممکنات میں شامل کرنے والا سمجھ لیتے۔

    مجموعی طور پر آپ کا وہی خاص رنگ۔ خوش رہیے۔ مسکراتے رہیے اور مسکراہٹیں بکھیرتے رہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,922
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    واہ ۔۔۔ اعلیٰ۔۔۔ بہت شاندار
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,545
    موڈ:
    Cool
    بہت خوب جناب محترم!
    اور آپ کی شاعری کا " کی مسیج"۔ ہمیشہ کی طرح
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    حسرتیں ہے کیمیا گر کی ہزار
    ایک ہی مطلب نکلتا ہے مگر
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  6. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,377
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    فلسفی مطلب نکالے جو ہزار
    ایک ہی بندھن پہ مجھ کو ہے قرار
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,377
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    :D
    فن لینڈ میں بے شمار جھیلوں کی وجہ سے یہ سالے یہاں بہت کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں!
    ہم بس گفتار کے غازی ہیں!
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,377
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,377
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    بہت بہت شکریہ!
    آپ جیسے اعلی پائے کے لکھاری کی ستائش میرے لیے ایک اعزاز ہے ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,377
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    بہت شکریہ حمزہ بھائی!
     
  11. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,377
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    میں بڑے اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کیمسٹری پڑھنے کی بجائے کچھ اور دیکھتے رہے ہیں!
    :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    یہ تو آپ کا حسن ظن ہے ۔۔ (ظن ۔۔۔ ظ والا)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. احمد محمد

    احمد محمد محفلین

    مراسلے:
    372
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت اعلٰی۔۔۔

    شاعری کے ساتھ ساتھ فلسفی اور عرفان سعید صاحبان کی جُگل بندی بھی قابلِ ستائش ہے۔۔ :applause:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,377
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    میں کون سا "ٹ" والا سمجھ رہا ہوں :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. احمد محمد

    احمد محمد محفلین

    مراسلے:
    372
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آپ کے پاس تو پہلے ہی بہتات ہے پھر بھی دوسری کے خواہاں ہیں؟؟ لگتا ہے لاتوں سے ماننے والے نہیں ہیں عرفان سعید صاحب ورنہ پہلے سے میسر کثیر تعداد (سالے) ہی انہیں باز رکھنے کے لیے کافی تھی۔ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  16. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    لگاؤ، لگاؤ ۔۔۔ تیلی لگاؤ۔ پھر تالیاں پیٹو گے دور بیٹھ کر ۔۔۔ ایسے ۔۔ :applause:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  17. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    "ٹ" والا تو پھر بھی ٹھیک ہے۔ "ز" والا نہ سمجھنا۔
     
  18. احمد محمد

    احمد محمد محفلین

    مراسلے:
    372
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ہاہاہا۔۔۔:D
    یہ تو آپ نے محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی اس دن والی بات کردی جس پر انہوں نے ہمت کرکے متوقع دنگا رکوایا تھا۔ :p

    بتانا پڑتا ہے کہ تیل نہیں ڈالا،، مگر ہم اس آگ کے بند ہونے کے خواہاں بھی نہیں ہیں۔ :D:D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  19. احمد محمد

    احمد محمد محفلین

    مراسلے:
    372
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اس کی ہمت بھی نہیں جب ہی تو "ٹ" والا سمجھا۔ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  20. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,922
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کسی دور میں محفل میں "چونا لگاؤ" کا بھی دھاگا ہوتا تھا۔ ہے نا۔۔۔ اللہ تہاڈے اکھر سَچے تے سُچے کرے۔
     

اس صفحے کی تشہیر