انسان اشرف المخلوقات ہے کہ نہیں؟

عرفان سعید

محفلین
اس زمین پر نظر آنے والی جاندار مخلوقات میں ہمارے مشاہدے کے مطابق انسان ذہین ترین مخلوق ہے۔ کائنات میں کوئی انسان یا اس سے ملتی جلتی کوئی مخلوق کہیں اور آباد ہے یا نہیں اس کے بارے میں موجودہ شواہد کی روشنی میں حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔
مذہب ہمیں بتاتا ہے کہ انسان کے علاوہ دو نادیدہ ذی شعور مخلوقات جن اور فرشتے ہیں۔ تو گویا مذہب کی رو سے تین باشعور مخلوقات انسان، جن اور فرشتے ہوئیں۔ گپ شپ کا دائرہ ان تک محدود رکھتے ہیں۔
بچپن سے ہم سنتے آئے ہیں کہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ میرا حالیہ رجحان یہ ہے کہ یہ محض زبان زدِ عام بات ہے۔ قرآن میں ایسی کوئی تصریح موجود نہیں۔بلکہ اگر غور کیا جائے تو معاملہ کچھ اور دکھائی دیتا ہے۔ یہ محض میرا ذاتی رجحان ہے جو کہ غلط بھی ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو اشرف المخلوقات کی کرسی اپنے نیچے سے کھسکتی ہوئی محسوس نہ ہو تو ہلکے پھلکے انداز میں بتائیے کہ آپ کا کیا خیال ہے؟
 

زیک

مسافر
جو مخلوق نہ نظر آئے نہ محسوس کی جا سکے وہ تو اشرف المخلوقات ہونے سے رہی۔ ہاں جانوروں کے مقابلے میں انسان اشرف المخلوقات ہے یا نہیں یہ ایک متنازع معاملہ ہے
 

فرقان احمد

محفلین
جب تک کوئی اور مخلوق اس دعوٰی یا تصور کا رد نہ کرے تب تک اس سٹیٹس سے لطف اٹھاتے رہیے۔ :) اس تبصرے کو ازراہِ تفنن ہی لیا جاوے! :)
 

رباب واسطی

محفلین
بچپن سے ہم سنتے آئے ہیں کہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ میرا حالیہ رجحان یہ ہے کہ یہ محض زبان زدِ عام بات ہے۔ قرآن میں ایسی کوئی تصریح موجود نہیں
اللہ تعالیٰ نے اِنسان سے بہت پہلے فرشتوں اور جنّات کو تخلیق فرمایا مگر کسبی بھی ایک مخلوق کو دوسری پر فوقیت نہیں بخشی لیکن قران کے مطابق جب انسان (حضرت آدم علیہِ السلام) کو خلق کیا تو باقی دونوں مخلوقات کو اس کے سامنے سجدہ ریز ہونے کا حکم دیا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کوا
ڈولفن
بیکٹیریا
انسان نے خود اپنے آپ کے علاوہ ان سب پر تحقیق کی ۔
انہوں نے کس پر تحقیق کی سوائے کھانے اور ملٹیپلائی کر نے کے سوا ؟
نیز اشرف المخلوقات ہونے سے آپ کیا مراد لیتے ہیں ؟
ویسےسائنسی لحاظ سے تو تشریف ، تکریم ، تفضیل اور بہت سے اقدار بے معنی ہیں ۔
 

زیک

مسافر
انسان نے خود اپنے آپ کے علاوہ ان سب پر تحقیق کی ۔
انہوں نے کس پر تحقیق کی سوائے کھانے اور ملٹیپلائی کر نے کے سوا ؟
نیز اشرف المخلوقات ہونے سے آپ کیا مراد لیتے ہیں ؟
ویسےسائنسی لحاظ سے تو تشریف ، تکریم ، تفضیل اور بہت سے اقدار بے معنی ہیں ۔
بیکٹیریا کو لے لیں۔ ان کے بغیر آپ کیا کر سکتے ہیں اور کتنی دیر زندہ رہ سکتے ہیں؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بیکٹیریا کو لے لیں۔ ان کے بغیر آپ کیا کر سکتے ہیں اور کتنی دیر زندہ رہ سکتے ہیں؟
یقینا درست بات ہے ۔ لیکن پھر بھی یہ معیار فضیلت کا تو شاید پھر بھی نہ ہوا۔ یہاں تو بات افضل اور برتر ہونے کی ہوئی ۔ انسان نے بیکٹیریا کا مثبت استعمال اپنے ارادے اور صلاحیت سے کیا ۔ یہ اس کے اعلیٰ مقام پر فائز ہونے کی گویا ایک دلیل ہوئی ۔
 

فرقان احمد

محفلین
کسی مخلوق کے اشرف المخلوقات ہونے کا تعین کیسے ہو گا، اصل سوال شاید یہ ہے۔ عام طور پر عقل و شعور کا پیمانہ اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کائنات میں فی الوقت انسان سے بڑھ کر ذی شعور مخلوق تلاش نہ کی جا سکی ہے۔ اس لیے اس اسٹیٹس سے لطف اٹھاتے رہنا ہی مناسب رہے گا۔ :)
 

عرفان سعید

محفلین
جب تک کوئی اور مخلوق اس دعوٰی یا تصور کا رد نہ کرے تب تک اس سٹیٹس سے لطف اٹھاتے رہیے۔ :) اس تبصرے کو ازراہِ تفنن ہی لیا جاوے! :)
ایک دفعہ شیر کی کچھار میں گھس کر اشرف المخلوقات کا دعوی کریں۔ رد و قبول کا فیصلہ ہو جائے گا۔ :) اس تبصرے کو سنجیدگی سے لیا جاوے! :D
 

جاسم محمد

محفلین
اس زمین پر نظر آنے والی جاندار مخلوقات میں ہمارے مشاہدے کے مطابق انسان ذہین ترین مخلوق ہے۔
آپ ماشاءاللہ سائنسدان ہیں۔ یہ سوال آپ بطور پروفیشن پوچھ رہے ہیں یا بطور مسلمان؟ اگر دین کی بات کریں تو بلاشبہ انسان ہی اشرف المخلوقات ہے۔
البتہ سائنس کے مطابق یہ معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔ ماہرین حیاتیات لاتعداد حیوانات و نباتات پر ریسرچ کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ہر خلق خدا کی ذہانت اپنے اپنے مقامی ماحول سے عین مطابقت رکھتی ہے۔
انسان کی غیرمعمولی ذہانت کو بھی اسی نظریہ ارتقا کے تناظر میں دیکھا جائے۔
 

سید عمران

محفلین
سید عمران ، مفتی صاحب. تشریف لائیے۔

ویسے عرفان بھائی لقد خلقنا الإنسان في أحسن تقويم کا مطلب اشرف المخلوقات نہیں؟
طاقت کے لحاظ سے تو بے شمار جانور انسان سے بڑھ کر ہیں...
لیکن محض طاقت کا نام شرف نہیں...
اشرف کا لفظ تو قرآن و حدیث میں کہیں نہیں آیا لہذا یہ کوئی مذہبی بحث نہیں ہے...
البتہ اللہ تعالی نے انسان کے بارے میں یہ ضرور فرمایا ہے کہ:
ولقد كرمنا بني آدم وحملناهم في البر والبحر ورزقناهم من الطيبات وفضلناهم على كثير ممن خلقنا تفضيلا
شاید یہیں سے اشرف المخلوقات کے معنی اخذ کیے گئے ہیں!!!
 
Top