انسان اشرف المخلوقات ہے کہ نہیں؟

فرقان احمد

محفلین
مرئی مخلوق کا تقابل غیر مرئی مخلوق سے نہیں کیا جا سکتا۔ شاید اس سوال کا عقلی بنیاد پر جواب تلاش نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، یہ بات طے شدہ لگتی ہے کہ مرئی مخلوقات میں انسان کو کم از کم عقلی بنیاد پر دیگر مخلوقات پر واضح تفوق اور فضیلت حاصل ہے۔
 
زیک

مسافر

یہ مری مخلوق کونسی ہوتی ہے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آسماں بار امانت نتوانست کشید۔قرعہ فال بنام من دیوانہ زدند
لسان الغیب حافظ شیرازی نے ایک آیت کی جانب اشارہ کیا ہے کہ جس میں اللہ کی امانت کا بوجھ، انسان کے علاوہ کسی اور (آسمان و زمیں)نے اٹھانے سے عاجزی ظاہر کی۔
"انا عرضنا الامانۃ علی ۔۔۔ الخ "
 
عرفان سعید

آیت کا آخری حصہ بھی دیکھیں
اِنَّهٗ كَانَ ظَلُوْمًا جَهُوْلًا
 
سید عمران

محفلین
یہیں سے اشرف المخلوقات کی نفی ہوتی ہے۔
ولقد كرمنا بني آدم وحملناهم في البر والبحر ورزقناهم من الطيبات وفضلناهم على كثير ممن خلقنا تفضيلا
آیت کے خط کشیدہ حصے کا مطلب ہے "ہم نے انسان کو بہت سی مخلوقات پر واضح فضیلت عطا کی"
یہان "بہت سی مخلوقات" کہا ہے تمام مخلوقات نہیں۔
اس بارے میں تفسیر بغوی میں کلبی کا قول ہے:
فُضِّلوا على الخلائق كلهم إلا على طائفة من الملائكة: جبريل، وميكائيل، وإسرافيل، ومَلَك الموت، وأشباههم.
 
Top