انسان اشرف المخلوقات ہے کہ نہیں؟

سید عمران

محفلین
یعنی چار فرشتے انسان سے افضل ہیں؟ مفسر نے کس بنیاد پہ انہیں فضیلت دی ہے؟ کیا ان چار فرشتوں نے آدم علیہ السلام نے سجدہ نہیں کیا تھا؟
اس کی تفصیل یہ ہے کہ خاص انسان خاص فرشتوں سے افضل ہیں جیسا کہ انبیاء کرام۔ اسی طرح درجہ بدرجہ عام مومن عام فرشتوں سے افضل ہیں لیکن خاص فرشتوں مثلاً جبرئیل وغیرہ سے نہیں !!!
 

فلسفی

محفلین
میں نے کسی جانور یا بیکٹیریا کو ابھی تک انسان سے افضل قرار نہیں دیا۔
تو اس کا مطلب کے آپ انسان کو جانور اور بیکٹریا سے افضل سمجھتے ہیں؟

ہمارے موجودہ مذہبی علم کے مطابق نہیں۔
اس آیت سے انسان کے فرشتوں سے افضل ہونے کا استدلال بالکل کیا جاسکتا ہے

اگر ایسا ہے تو پھر اس آیت کی کوئی قابلِ فہم توجیہہ پیش کر دیجیے۔

لقد كرمنا بني آدم وحملناهم في البر والبحر ورزقناهم من الطيبات وفضلناهم على كثير ممن خلقنا تفضيلا
آیت کے خط کشیدہ حصے کا مطلب ہے "ہم نے انسان کو بہت سی مخلوقات پر واضح فضیلت عطا کی"
یاد رہے یہاں "بہت سی مخلوقات" کہا ہے "تمام مخلوقات" نہیں۔
توجیح "لقد خلقنا الإنسان ۔۔۔" سے آگے والی آیت میں ہے۔ مزید وضاحت کے لیے سورۃ العصر میں "الا" پر غور کیجیے۔

بچپن میں ہم بہت سے جانوروں کی خصوصیات اپنے اندر پیدا کرنے کے خواہاں تھے :):LOL:۔
بچپن کی بات اور ہے، ناسمجھی ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ تو بلوغت اور بڑھاپے کی عمر میں بھی یہی خواہش رکھتے ہیں اس وجہ شاید یہی ہے کہ انسان کو اللہ پاک نے فضیلت بخشی ہے لیکن یہ خود اس کا انکاری ہوا پھرتا ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
وجیح "لقد خلقنا الإنسان ۔۔۔" سے آگے والی آیت میں ہے۔ مزید وضاحت کے لیے سورۃ العصر میں "الا" پر غور کیجیے۔
دونوں مقامات پر انسانوں کے دو گروہوں کا تقابل کیا جا رہا ہے۔ کسی اور مخلوق سے موازنہ سیاق و سباق میں دور دور تک نہیں ہے۔
 

فلسفی

محفلین
دونوں مقامات پر انسانوں کے دو گروہوں کا تقابل کیا جا رہا ہے۔ کسی اور مخلوق سے موازنہ سیاق و سباق میں دور دور تک نہیں ہے۔
اسی لیے H2O والا سوال پوچھا تھا۔ خیر چھوڑیے گفتگو سنجیدہ ہو رہی ہے اور یہ دو لاہوریوں کو زیب نہیں دیتا۔

میں بطور انسان خود کو اشرف المخلوقات سمجھتا ہوں اگر خاتمہ بالخیر ہوجائے ورنہ جانوروں سے بدتر۔ یہ میری ذاتی رائے ہے آپ حضرات کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
اس اشرف المخلوقاتی منصب سے تازہ بہ تازہ معزولی کے بعد اب کیا امکانات بچ رہے ہیں؛ آج کا دن ہم اس تفکر میں گزاریں گے۔ دعا کی درخواست ہے!
 

عرفان سعید

محفلین
اس اشرف المخلوقاتی منصب سے تازہ بہ تازہ معزولی کے بعد اب کیا امکانات بچ رہے ہیں؛ آج کا دن ہم اس تفکر میں گزاریں گے۔ دعا کی درخواست ہے!
اسی لیے میں نے کہا تھا
اگر آپ کو اشرف المخلوقات کی کرسی اپنے نیچے سے کھسکتی ہوئی محسوس نہ ہو تو ہلکے پھلکے انداز میں بتائیے کہ آپ کا کیا خیال ہے؟
 
خود سائنس بھی صرف میٹر تو نہیں ہے، انرجی بھی ہے! غیر مرئی مخلوقات کو کیسے یکدم ایکسکلوڈ کر دیں صرف اس لیے کہ انسان نے ان کو دیکھنے والا آلہ ابھی تک نہیں بنایا؟


جب، اشرف المخلوقات کون ہے، طے کرنے کا اختیار ہی انسان لیے بیٹھا ہے اور ایسے کہ جس کو چاہے اس یقین سے انکلوڈ یا ایکسکلوڈ کرے تو پھر کسی اور مخلوق یا سپیشی کی باری کیسے آئے گی!
اصل میں تو خدا جانے کون اشرف المخلوقات ہو جس کے وجود کا بھی علم ہمیں نہ ہو کہ اللہ نے ہمیں جو سکھایا ہم وہی جانتے ہیں.
 

عرفان سعید

محفلین
زیک نے تو بالکل مزاحمت نہیں کی۔
کوا
ڈولفن
بیکٹیریا
جاسم محمد نے خود ہی اشرف المخلوقات کی کرسی لڑھکا دی۔
عرفان سعید تمام کمنٹ پڑھنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ رب العزت جو تمام جہانوں کا رب ہے کے یہ شان شاہان نہیں کہ وہ انسان جیسی ادنیٰ مخلوق کو اپنی تمام تر مخلوقات پر شرف اور فضیلت بخشے۔ اس لئے یہاں میں آپ کی تفسیر کے ساتھ جاؤں گا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی بعض مخلوقات پر فضیلت اور شرف بخشا ہے۔ سب پر نہیں۔
فرقان احمد بھی سکتے میں آ گئے!
اس اشرف المخلوقاتی منصب سے تازہ بہ تازہ معزولی کے بعد اب کیا امکانات بچ رہے ہیں؛ آج کا دن ہم اس تفکر میں گزاریں گے۔ دعا کی درخواست ہے!
میرا خیال تھا جب سب دستبردار ہو جائیں گے تو میں خود کے اشرف المخلوقات ہونے کا دعوی کرکے بادشاہ بن بیٹھوں گا۔:)

مگر یہ فلسفی میری ایک نہیں چلنے دے رہا!
میں بطور انسان خود کو اشرف المخلوقات سمجھتا ہوں
 
Top