انسان اشرف المخلوقات ہے کہ نہیں؟

فلسفی

محفلین
زیک نے تو بالکل مزاحمت نہیں کی۔

جاسم محمد نے خود ہی اشرف المخلوقات کی کرسی لڑھکا دی۔

فرقان احمد بھی سکتے میں آ گئے!

میرا خیال تھا جب سب دستبردار ہو جائیں گے تو میں خود کے اشرف المخلوقات ہونے کا دعوی کرکے بادشاہ بن بیٹھوں گا۔:)

مگر یہ فلسفی میری ایک نہیں چلنے دے رہا!

یارب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے مری بات
دے اور دل ان کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور
 
شکیب

محفلین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم اللہ کے بعد سب سے افضل اور اشرف مانتے ہیں اور اللہ نے آپ کو جسد انسانی بخشا۔
اگر کوئی اور مخلوق اشرف ہوتی تو آپ علیہ السلام کو بھی اسی میں سے پیدا کیا گیا ہوتا۔
چنانچہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ البتہ اس میں مراتب بھی ہیں، جیسے انبیاء اور عام انسانوں کا کوئی تقابل نہیں۔ نیز عام انسان کا اعمال کے مطابق مرتبہ ہے کہ کچھ "کالانعام" قرار پاتے ہیں، کچھ فرشتوں سے بھی اوپر، جیسا کہ سید عمران صاحب نے کہا۔
 
سید عمران

محفلین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم اللہ کے بعد سب سے افضل اور اشرف مانتے ہیں اور اللہ نے آپ کو جسد انسانی بخشا۔
اگر کوئی اور مخلوق اشرف ہوتی تو آپ علیہ السلام کو بھی اسی میں سے پیدا کیا گیا ہوتا۔
واہ...
کتنی اچھی دلیل دی...
صلی اللہ علی النبی الکریم!!!
 
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم اللہ کے بعد سب سے افضل اور اشرف مانتے ہیں اور اللہ نے آپ کو جسد انسانی بخشا۔
اگر کوئی اور مخلوق اشرف ہوتی تو آپ علیہ السلام کو بھی اسی میں سے پیدا کیا گیا ہوتا۔
چنانچہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ البتہ اس میں مراتب بھی ہیں، جیسے انبیاء اور عام انسانوں کا کوئی تقابل نہیں۔ نیز عام انسان کا اعمال کے مطابق مرتبہ ہے کہ کچھ "کالانعام" قرار پاتے ہیں، کچھ فرشتوں سے بھی اوپر، جیسا کہ سید عمران صاحب نے کہا۔
اللہ ۔ اللہ ۔ اللہ ۔۔حق ہے حق ہے حق ہے ۔
اس کائنات میں جس مخلوق نے بھی سرکار دو عالم علیہ الصلوٰۃ و السلام کی عظمت اور شرف کا انکار کیا یا اس سے بڑھ جانے کا دعویٰ کیا ملعون ٹھہرا ارذل المخلوقات کے درجے سے بھی پستیوں کا حق دار ٹھہرا۔۔
 
اگر وہ انسان منعم علیہ ہے تو یقینا اشرف المخلوقات ہے اور اگر مغضوب علیہ یا الضالین میں سے ہے تو ہرگز نہیں۔اور حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ تو وجہ تخلیقِ کائنات ہیں۔
 
اشرف المخلوقات اس وجہ سے بهی ہوگی فرشتوں جیسے علم اور خدا کی بڑائی اس کی جلال حتی کہ ہر اس شان سے وہ اللہ کی باخبر نہیں ہے جیسے بینی نظر سے فرشتے اس کی کائنات اور طرح کے بنائے ہوئے دنیا جنت اور دوزخ پہلا آسمان دوسرا آسمان تیسرا زیر زمین دنیا
انسان یہ شعور اور خام خیال تصور سے دیکهتا ہے بہت ساری چیزیں فرشتوں نے دیکهی حتی کہ جنات یہ دیکهتے ہیں انسان نہیں
جیسے بشیر بدر
خدا ایسے احساس کا نام ہے
جو رہے سامنے اور دکهائی بهی نہ دے

ہم نے وہ کچھ نہیں دیکها جو جن اور فرشتے دیکهتے ہیں
اس کے باوجود انسانی شعور اور دل میں اسکی بڑائی ہے
 
Top