انسان اشرف المخلوقات ہے کہ نہیں؟

سید عاطف علی

لائبریرین
بالکل غلط۔ شاید یہ کہنا زیادہ صحیح ہو کہ بیکٹیریا نے انسان کا استعمال کیا۔
بالکل غلط تو خیر نہیں کہہ سکتے ۔ :)
اتنا تو طے ہواکہ انسان اور بیکٹریا نے ایک دوسرے کو استعمال کیا۔
اب دیکھیں کہ جب بیکٹیریا نے انسان کو استعمال کیا تو اسے پتہ نہیں تھا کہ کیا استعمال ہو رہا ہے انسان جانور یا کوئی اور چیز۔
جب انسان نے استعمال کیا تو اس نے اپنے علم اور لیاقت سے کیا ۔ کیا یہ علم وارادے کیوجہ سے فضیلت نہیں ہوئی ؟
 
فرقان احمد

محفلین
جن اور فرشتے غیر مرئی تصور کیے جائیں گے اور یہ معاملہ بہرصورت سائنس کی ڈومین سے نکل جائے گا۔ اور اس کے بعد اساطیری، مذہبی اور روحانی تصورات ہی بچ رہتے ہیں۔
 
رباب واسطی

محفلین
ایک دفعہ شیر کی کچھار میں گھس کر اشرف المخلوقات کا دعوی کریں۔ رد و قبول کا فیصلہ ہو جائے گا۔

یہ مطالبہ ہی انسان کے اشرف ہونے کی دلیل ہو سکتا ہے
اگر شیر سے آبادی میں داخل ہونے کو کہا جائے تو وہ بلا سوچے سمجھے عمل کرلے گا لیکن انسان کو اللہ نے عقل بخشی جو اسے بغیر کسی مناسب بند و بست اور حفاظتی تدابیر کے شیر کی کچھار میں داخل ہونے سے روک لے گی
 
عرفان سعید

محفلین
ولقد كرمنا بني آدم وحملناهم في البر والبحر ورزقناهم من الطيبات وفضلناهم على كثير ممن خلقنا تفضيلا
شاید یہیں سے اشرف المخلوقات کے معنی اخذ کیے گئے ہیں!!!
یہیں سے اشرف المخلوقات کی نفی ہوتی ہے۔
ولقد كرمنا بني آدم وحملناهم في البر والبحر ورزقناهم من الطيبات وفضلناهم على كثير ممن خلقنا تفضيلا
آیت کے خط کشیدہ حصے کا مطلب ہے "ہم نے انسان کو بہت سی مخلوقات پر واضح فضیلت عطا کی"
یہان "بہت سی مخلوقات" کہا ہے تمام مخلوقات نہیں۔
 
زیک

مسافر
بالکل غلط تو خیر نہیں کہہ سکتے ۔ :)
اتنا تو طے ہواکہ انسان اور بیکٹریا نے ایک دوسرے کو استعمال کیا۔
اب دیکھیں کہ جب بیکٹیریا نے انسان کو استعمال کیا تو اسے پتہ نہیں تھا کہ کیا استعمال ہو رہا ہے انسان جانور یا کوئی اور چیز۔
جب انسان نے استعمال کیا تو اس نے اپنے علم اور لیاقت سے کیا ۔ کیا یہ علم وارادے کیوجہ سے فضیلت نہیں ہوئی ؟
جس حد تک بیکٹیریا نے استعمال کیا اتنا کیا انسان نے اسے استعمال کیا؟ یاد رہے کہ آپ کے جسم میں شاید آدھے خلیے بیکٹریا ہیں
 
La Alma

لائبریرین
سائنس اور مذہب کو زحمت دیے بغیر، یہ گتھی صرف کامن سینس استعمال کرکے بھی سلجھائی جا سکتی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
جس حد تک بیکٹیریا نے استعمال کیا اتنا کیا انسان نے اسے استعمال کیا؟ یاد رہے کہ آپ کے جسم میں شاید آدھے خلیے بیکٹریا ہیں
انسان جس طرح بیکٹیریا کا استعمال کرتا ہے یا بیکٹیریا جیسے انسان کو بطور فوڈ سورس استعمال کرتے ہیں۔ یہی کافی یہ ثابت کرنے کیلئے کہ اس مذہبی اشرف المخلوقات کی ابتدا بھی ایک بیکٹیریا سے ہوئی تھی :)
 
Top