میں عرصے سے مشاہدہ کر رہا ہوں کہ اردو تحریر کا متن جو انٹر نیٹ پر دستیاب ہوتا ہے، اس میں کئی لوگ عربی کے کیریکٹرس استعمال کرتے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا بہت سے ایسے کی بورڈس اب بھی دستیاب ہیں جن میں یہ کیریکٹرس استعمال ہو رہے ہیں۔ اگر ہو رہے ہیں تو کوشش کر کے ان پر روک لگائی جائے۔ یہ اردو کے...
غزل
منور رانا
اتنی طویل عمر کو جلدی سے کاٹنا
جیسے دوا کی پنّی کو قینچی سے کاٹنا
چھتّے سے چھیڑ چھاڑ کی عادت مجھے بھی ہے
سیکھا ہے اُس نے شہد کی مکھی سے کاٹنا
رہتا ہے دن میں رات کے ہونے کا انتظار
پھر رات کو دواؤں کی گولی سے کاٹنا
ممکن ہے میں دکھائ پڑوں ایک دن تمہیں
یادوں کا جال...
غزل
شاذ تمکنت
زندگی تیری رفاقت نہ ملی
آئینہ دیکھا تو صورت نہ ملی
ہم نے کیا جنسِ گراں پائ ہے
بیچنے نکلے تو قیمت نہ ملی
تو کہ ہے میری ضرورت جیسے
زندگی حسبِ ضرورت نہ ملی
ایک دنیا ہے جسے دنیا میں
بار پانے کی اجازت نہ ملی
ہم ادھورے نظر آئے کیا کیا
جب ترے ملنے کی صورت نہ ملی...
ابھی ابھی فاروق خاں کے ای میل سے معلوم ہوا کہ ہندوستان میں ہی اس لائبریری کا اجراء ابھی ابھی کر دیا گیا۔ ایک کتاب ڈاؤن لوڈ کر دیکھی تو معلوم ہوا کہ ایم ایس آئی فارمیٹ میں ہیں جن کو انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ یہ اردو یونی کوڈ لائبریری کا اپنا سافٹ وئر ہے، بلکہ ویور۔ جس میں وہ آپ کے من پسند فانٹ میں...
مرزا غالبؔ
مضطر مجازؔ
مایۂ ذوق سخن خاصۂ خاصانِ غزل
وہ تری ذات کہ ہے جس سے فزوں شانِ غزل
تیرا ہر لفظ ہے گنجینۂ معنی کا طلسم
تیرا ہر مصرعۂ تر گوہرِ تابانِ غزل
تیرے ہر نقش سے آرائشِ ایوانِ سخن
تیرے ہر شعر سے افزائشِ ایمانِ غزل
ہر عبارت میں تری بادۂ معنی کا سرور
ہر اشارت میں تری نشۂ عرفانِ غزل
تجھ...
کاشفی۔ ایک ہزار پوسٹس کا ہدف پار کر کے ماہر ہو گئے ہیں۔ ان کی مہارت میں کس کو شک ہو سکتا ہے۔ خاص کر پسندیدہ کلام میں ایک ٹیگ ہی لگا رکھا ہے کہ کاشفی کی پسندیدہ شاعری!!
مبارک ہو کاشفی بہت بہت۔ اللہ کرے زورِ کلام اور زیادہ!!
کچھ دن سے میں لاگ آف کرتا ہوں تو محفل کے سوال (کیا آپ واقعی لاگ آف۔۔۔۔( کے بعد یہ ایرر آتی ہے۔ اور میں لاگ آف نہیں ہوتا ہوں۔ زیک ذرا دیکھو بھئی۔
Mikrotik HttpProxy
Error: 502 Bad Gateway
تعجب ہے کہ یہ خبر اب تک کسی نے یہاں نہیں دی۔
آندھرا پردیش اردو اکادمی نے مرقع چغتائی کا نیا ایڈیشن چھاپا ہے۔ اس کی رسمِ اجراء نائب صدر جمہوریہ جناب حامد انصاری کے ہاتھوں 2/ اگست کو انجام دی گئی۔
تفصیل
آج کے روزنامہ منصف، حیدر آباد میں سبھی یاد رفتگاں کا ذکر ہے۔
دیکھیں یوسف ناظم اور
اور http://munsifdaily.com/NEWS/aina2.gif
http://munsifdaily.com/NEWS/aina3.gif
اور مزید (مجتبیٰ حسین
http://munsifdaily.com/NEWS/adab1.gif
http://munsifdaily.com/NEWS/adab2.gif
عمیق حنفی کی طویل نظم ٹائپ کرنا شروع کر چکا ہوں، ان شاء اللہ کل پرسوں تک مکمل کر لوں گا۔
اس کا دو سال سے پلان تھا، بلکہ اس سے زیادہ عرصے سے۔
اس سلسلے میں یہ بات بتا دوں کہ اس نظم میں اعداد کمپوزنگ کی غلطی نہیں ہے۔، یہ نظم ہی 1443 مصرعوں کی ہے، کہ نظم لکھتے وقت یہی میلادی سال چل رہا تھا۔...
اگرچہ کل کی خبر ہے مگر یہاں کسی نے اب تک نہیں دی۔
کل ممبئی میں اردو مے مایہ ناز طنز و مزاح نگار یوسف ناظم کا انتقال ہو گیا۔ وہ کچھ دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔
محفل کی سالگرہ کی خوشی میں ایک خوشی نظر انداز ہو گئی۔
ہماری لائبریری کی انچارج اور ہر دل عزیز سیدہ شگفتہ بھی دس ہزاری ہو گئی ہیں۔ منفرد کا منصب ملنا چاہئے تھا لیکن محفل ان کو ماڈریٹر کہتی ہے، اس لئے منصب محض دل میں رکھتی ہے۔
لیکن ہم سب کو تو معلوم ہے کہ یہ کتنی منفرد ہیں۔
مبارک ہو شگف۔۔۔۔۔۔...
پیش ہیں ساقی فاروقی کی کافی معروف غزلیں
پیاس کا صحرا
سے
پاؤں مارا تھا پہاڑوں پہ تو پانی نکلا
یہ وہی جسم کا آہن ہے کہ مٹی نکلا
میرے ہمراہ وہی تہمتِ آزادی ہے
میرا ہر عہد وہی عہدِ اسیری نکلا
ایک چہرہ ہے کہ اب یاد نہیں آتا ہے
ایک لمحہ تھا وہی جان کا بیری نکلا
میں اسے ڈھونڈ رہا تھا...
مجھے ایسی سائٹ کی ضرورت ہے جہاں فائلیں اپ لوڈ کرنے پر ربط مستقل ثابت ہو، یعنی ہمیشہ ہی اسی لنک پر دستیاب ہوں اور یہاں یا فیس بک میں لنک دینے پر وہیں تصویریں ظاہر ہوں، یو آر ایل پر کلک نہ کرنا پڑے۔
میں فیس بک میں اردو تحریر پر مضمون پوسٹ کرنا چاہتا ہوں، اس لئے ضروری ہے کہ اسی میں لنک کی جگہ...
رالف رسل: اردو کا بے لوث خدمت گزار، برطانوی مستشرق
ڈاکٹر مسعود جعفری
اردو کے ممتاز ا سکالر رالف رسل کی حیات اور کارناموں پر انجمن ترقی اردو( دہلی) نے ’’ہماری زبان‘‘ کا ایک خاص شمارہ شائع کیا ہے ۔ اس میں اردو کے ادیبوں نے رسل کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ رالف رسل انگریز تھے ۔ان کی...
جوشؔ دار الترجمہ جامعہ عثمانیہ میں
ڈاکٹر سید داؤد اشرف
ریاست حیدرآباد میں ضرورت کے مطابق بیرون ریاست سے قابل اور لائق افراد کو طلب کرنے کا سلسلہ سالار جنگ اول کے دور سے شروع ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں بیرونی مشاہیر از خود حصول ملازمت کے لیے حیدرآباد آنے لگے ۔ نامور اور ممتاز شخصیتوں کو...
کل غالب کا نسخۂ حمیدیہ کی پروف ریڈنگ کر رہا تھا تو کچھ لفظ پر شک ہوا، گوگل پر سرچ کیا تو اردو ویب والا ہی نسخۂ حمیدیہ سکرب ڈی کے علاوہ یہاں بھی ملا
http://issuu.com/jarrar/docs/nuskha-e-hamidiya
لیکن یہاں بھی اردو کی اور کتابیں نہیں ہیں، یا شاید تلاش میں سرچ انجن یونی کوڈ کو نہیں سمجھتا۔
اسّو...