تصویریں اپ لوڈ کرنے کی سائٹ بتائیں

الف عین

لائبریرین
مجھے ایسی سائٹ کی ضرورت ہے جہاں فائلیں اپ لوڈ کرنے پر ربط مستقل ثابت ہو، یعنی ہمیشہ ہی اسی لنک پر دستیاب ہوں اور یہاں یا فیس بک میں لنک دینے پر وہیں تصویریں ظاہر ہوں، یو آر ایل پر کلک نہ کرنا پڑے۔
میں فیس بک میں اردو تحریر پر مضمون پوسٹ کرنا چاہتا ہوں، اس لئے ضروری ہے کہ اسی میں لنک کی جگہ تصویریں ظاہر ہوں۔ فیس بک کے یوزرس بھی اس سلسلے میں تجربے کار ہوں گے۔
 

جہانزیب

محفلین
فلکر پر ربط مستقل رہتے ہیں‌ ، لیکن اگر دو سو سے زائد تصاویر ہوں‌گی تو صرف تازہ ترین دو سو تصاویر تو سامنے موجود رہیں‌ گیں‌ ، اس سے پہلی تصاویر کو اکاونٹ‌ سے تلاش نہیں‌ کیا جا سکے گا، لیکن اگر روابط لکھ کر رکھ لئے جائیں‌ تو وہ وہیں‌ موجود ہوں‌گی ۔ مفت کھاتہ پر ۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا فوٹو بکیٹ پر اپ لوڈ کرنے سے اس کا ربط فیس بک میں دینے سے تصویر نظر آتی ہے؟ میرا مطلب یہ ہے کہ وہاں کلک نہ کرنا پڑے صارف کو۔ یوں میں Tinypic استعمال کر چکا ہوں۔ امیجیز ہیک (Imageshack) تو عارضی ہی ہوتا ہے۔
 
کیا فوٹو بکیٹ پر اپ لوڈ کرنے سے اس کا ربط فیس بک میں دینے سے تصویر نظر آتی ہے؟ میرا مطلب یہ ہے کہ وہاں کلک نہ کرنا پڑے صارف کو۔ یوں میں tinypic استعمال کر چکا ہوں۔ امیجیز ہیک (imageshack) تو عارضی ہی ہوتا ہے۔

جی نہیں ، عارضی نہیں ہوتا
میں اب تک سینکڑوں تصاویر اپ لوڈ کر چکا ہوں‌ امیج شیک پر کوئی بھی ہٹائی نہیں گئی سب موجود ہیں
ویسے فیس بک میں آپ اردو ٹائپ بھی کر سکتے ہیں اور اسکی زبان بھی اردو منتخب کر سکتے ہیں، آپ کیوں امیج ہی استعمال کرنا چاہتےہیں
 

arifkarim

معطل
کیا فوٹو بکیٹ پر اپ لوڈ کرنے سے اس کا ربط فیس بک میں دینے سے تصویر نظر آتی ہے؟ میرا مطلب یہ ہے کہ وہاں کلک نہ کرنا پڑے صارف کو۔ یوں میں tinypic استعمال کر چکا ہوں۔ امیجیز ہیک (imageshack) تو عارضی ہی ہوتا ہے۔

جی ہاں۔ وہ لوگ ہاٹ لنک کی سہولت جو فراہم کرتے ہیں!
 

الف عین

لائبریرین
فیس بک میں اردو؟ نہیں میں نے چیک کیا ہے۔ فارسی اور عربی اور ہندی بھی ہے لیکن اردو نہیں۔ اس سے پ“ہلے خرم نے بھی ذکر کیا تھا اس میں اردو کا۔ کیا یہ صرف پاکستان میں دستیاب ہے اردو انٹر فیس؟
یاسر عمران۔ میں تصویروں میں اردو سے نفرت کرتا ہوں۔ ان پچھلی صدی کے ارکان کو اردو سپورٹ اور اردو تحریر کے فائدے دکھانا ہے سکرین شاٹ کے ذریعے تاکہ ان کو رومن یا تصویروں میں اردو لکھنے میں شرم آئے!! ان کو کچھ عقل نصیب ہو، یہ کوشش ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
جی ہاں۔ وہ لوگ ہاٹ لنک کی سہولت جو فراہم کرتے ہیں!
ہاٹ لنک سے مراد یہ نہیں شاید۔ یعنی جب تک کہ ویب صفحہ موجود نہ ہو، اس وقت کسی اپ لوڈ کی ہوئی فائل کا لنک ’فعال کرنے‘ کو ہاٹ لنک کہا جاتا ہے۔ ورنہ
access denied
کا پیغام آتا ہے۔
کم ز کم میں یہی سمجھتا ہوں اپنے تجربے کے مطابق۔ جگہ جگہ ٹیسٹ تو نہیں کیا، اس لئے عارف مجھ سے اختلاف کر کے غلط ثابت کر سکتے ہیں، ان کو اجازت ہے۔
 
یہ دیکھیں جی میں نے فیس بک میں اردو لکھی ہے اسکے ساتھ ساتھ فیس بک کا اردو انٹرفیس بھی دکھایا گیا ہے

urduinfb.jpg
 
مگر آپ اردو لکھ ضرور سکتے ہیں
ویسے میرے پاس تو بہت ساری زبانوں کی سہولت موجود ہے، پھر آپ کے پاس کیوں نہیں
اور میں بھی پاکستان میں نہیں
میں سعودی عرب میں ہوں
 

الف عین

لائبریرین
بھائی میرا تو لاگ ان نام ہی اردو میں ہے، اعجاز عبید۔ اور صرف اور صرف اردو میں لکھتا ہوں۔ رومن تو پڑھ ہی نہیں پاتا۔
35hlipv.jpg
[/IMG]
 

جہانزیب

محفلین
ابھی ابھی دیکھا ہے۔ یہاں دستیاب نہیں۔ میں ہندوستان میں ہوں، شاید یہ معلوم نہیں آپ کو۔

اردو لکھنے پر فیس بک اسے ٹاہوما میں‌ دکھاتا ہے ، پاکستان کا تو مجھے معلوم نہیں‌ البتہ امریکہ میں‌ ایسے ہی ہے ۔
یاد دہانی میرا انٹرفیس فیس بک کا مجوزہ ہی ہے، اردو یا عربی وغیرہ نہیں‌ ، آپ اردو لکھیں‌ ٹاہوما میں‌ ہی نظر آئے گی ۔
 

زیک

مسافر
اردو انٹرفیس فیس‌بک کے ہر صفحے کی آخری کاپی‌رائٹ‌والی لائن پر زبانوں والی ونڈو میں موجود نہیں ہے۔ مگر اگر Translations ایپلیکیشن پر جائیں یعنی سب سے نیچے گلوب پر کلک کر کے تو وہاں اردو موجود ہے۔ یہ انٹرفیس ترجمہ کرنے والوں کے لئے ہے۔
 
فیس بک میں اردو؟ نہیں میں نے چیک کیا ہے۔ فارسی اور عربی اور ہندی بھی ہے لیکن اردو نہیں۔ اس سے پ“ہلے خرم نے بھی ذکر کیا تھا اس میں اردو کا۔ کیا یہ صرف پاکستان میں دستیاب ہے اردو انٹر فیس؟
یاسر عمران۔ میں تصویروں میں اردو سے نفرت کرتا ہوں۔ ان پچھلی صدی کے ارکان کو اردو سپورٹ اور اردو تحریر کے فائدے دکھانا ہے سکرین شاٹ کے ذریعے تاکہ ان کو رومن یا تصویروں میں اردو لکھنے میں شرم آئے!! ان کو کچھ عقل نصیب ہو، یہ کوشش ہے۔

http://www.facebook.com/translations اس صفحہ کو دیکھیں
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ بھئ۔ زیک کے مشورے پر ہی ڈھونڈھ لیا تھا، لیکن اس سے پہلے سب یہی کہہ رہے تھے کہ جیسے بائی ڈفالٹ اردو آ جاتی ہے۔
لیکن میرا اصل سوال۔۔ وہ سائٹ جہاں فوٹو اپ لوڈ کرنے پر میرئی بتائی جگہ میں ہی تصویر آئے فیس بک میں۔ وہیں اپ لوڈ کرنے پر تصویر ایک طرف چلی جاتی ہے۔
یہ پھر لکھ دوں کہ میں ٹیوٹوریل اپ لوڈ کرنا چاہتا ہوں جس کے لئے کئی سکرین شاٹ دکھانے کی ضرورت ہے
 
جناب آپ کو کسی تیسری ویب سائٹ پر تصاویر اپلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔
اس کام کیلیے آپ اپنی پروفائل پر موجود فوٹو البم استعمال کر سکتے ہیں۔
جب آپ "نوٹ" لکھتے ہیں تو اس میں اپنی البم سے کوئی بھی تصویر شامل کر سکتے ہیں اور اس میں یہ آپشن موجود ہے کہ تصویر کو تحریر کے دائیں، بائیں یا درمیان میں چسپاں کر دیا جائے۔

1.png

2.png
 

الف عین

لائبریرین
لیکن میں یہ بھی نہیں چاہتا کہ میری البم میں وہ سکرین شاٹ نظر آئیں۔ وہ "میری البم" کے طور پر سب دوستوں کو نظر آئے گی نا!!
 
Top