کی بورڈس سے متعلق ایک سوال

الف عین

لائبریرین
میں عرصے سے مشاہدہ کر رہا ہوں کہ اردو تحریر کا متن جو انٹر نیٹ پر دستیاب ہوتا ہے، اس میں کئی لوگ عربی کے کیریکٹرس استعمال کرتے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا بہت سے ایسے کی بورڈس اب بھی دستیاب ہیں جن میں یہ کیریکٹرس استعمال ہو رہے ہیں۔ اگر ہو رہے ہیں تو کوشش کر کے ان پر روک لگائی جائے۔ یہ اردو کے حق میں نہیں ہو گا۔ املا کی پڑتال کے حوالے سے بطور خاص۔ اب کیا آپ
کی
جیسا لفظ
عربی کاف، اردو ی
عربی کاف، عربی ی
اردو کاف اردو ی
اردو کاف عربی ی
کی چاروں شکلوں کو لغت میں دینا ہو گا۔ جب کہ کرلپ اور مائکرو سافٹ ورڈ کی لغت محض اردو کاف اور اردو ی کو درست مانتی ہے۔
جب ایک بنیادی غلطی ہو ہی چکی ہے کہ ان ایک جیسے لگنے والے حروف کو الگ الگ قدریں دے دی گئی ہیں، لیکن اس کو سدھارنا اب بہت مشکل ہے۔ کم از کم آئندہ سب اردو میں لکھنے والے محض اردو کیریکٹرس استعمال کریں ، اس کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ یہاں وی بلیٹن میں بھی اب تک عربی کی ی ہی استعمال ہو رہی ہے، کہ یہ شاکر القادری بھائی کے کی بورڈ سے برآمد ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ہم سب اس کی کوشش کریں کہ چھوٹی ہ کی جگہ چھوٹی ہ ہی استعمال کریں، محض ’اچھی لگتی ہے‘ اور ’اسٹائل‘ کے لئے اس کی جگہ ’ھ‘ کا استعمال نہ کریں۔ یہ اس لئے بھی لکھ رہا ہوں کہ بہت سے متون میں ’ہ‘ کی جگہ ’ھ‘ پایا جاتا ہے۔
بطور خاص شاعری اگر آپ اوریجنل ٹائپ کر رہے ہیں تو اور بھی خیال رکھیں کہ یہ شاعری ایک فورم سے دوسری فورم اور ویب سائٹ پر بہت جلدی پھیلتی ہے سوائن فلو کی طرح!!

////
یا ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ زیادہ تر متن ان پیج سے کنورٹ کئے گئے ہوں، اور کچھ کنورٹرس کی ہی یہ غلطی ہے۔ اگر ایسا ہے تو ان کنورٹر کا استعمال ترک کر دیں۔
لیکن یہ تو معلوم ہو کہ کون کون سے کی بورڈس میں اور کون کون سے کنورٹرس میں عربی کے حروف استعمال ہو رہے ہیں؟ اس تھریڈ کا مقصد محض سروے کرنا ہے۔
 
آپکی مثال "اچھی" کے سلسلے میں ایک سوال پوچھنا چاہوں گا۔ اس میں 'ھ' کا استعمال درست ہے یا 'ہ' کا؟ کیونکہ "ھ" بڑی کثرت سے "اچھی" میں نظر سے گذری ہے۔ اور میں تو اب تک 'ھ' ہی لکھتا آیا ہوں:)
 

فاتح

لائبریرین
لفظ "اچھی" دراصل "تین" حروف کا مجموعہ ہے نہ کہ "چار" حروف کا یعنی الف، چھ اور یائے حطی۔ بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، وغیرہ اپنی ذات میں مکمل "حروف" ہیں۔
ہاں! اردو کلیدی تختوں میں چونکہ ان کے لیے علاحدہ سے کوئی کلید مقرر نہیں لہٰذا ہم انہیں "چ" اور "ھ" کی کلیدوں کے اشتراک سے لکھتے ہیں۔
قصہ مختصر یہ کہ "اچھی" میں ہائے ہوز "ہ" کا استعمال غلط ہے اور یہی حال ابھی، کبھی، پھل، تھر، ہاتھی، ٹھیلا، جھاڑو، چھال، کھانا، مکھی، وغیرہ کا ہے جن میں دو چشمی ھ استعمال ہوتی ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
لفظ "اچھی" دراصل "تین" حروف کا مجموعہ ہے نہ کہ "چار" حروف کا یعنی الف، چھ اور یائے حطی۔ بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، وغیرہ اپنی ذات میں مکمل "حروف" ہیں۔
ہاں! اردو کلیدی تختوں میں چونکہ ان کے لیے علاحدہ سے کوئی کلید مقرر نہیں لہٰذا ہم انہیں "چ" اور "ھ" کی کلیدوں کے اشتراک سے لکھتے ہیں۔
قصہ مختصر یہ کہ "اچھی" میں ہائے ہوز "ہ" کا استعمال غلط ہے اور یہی حال ابھی، کبھی، پھل، تھر، ہاتھی، ٹھیلا، جھاڑو، چھال، کھانا، مکھی، وغیرہ کا ہے جن میں دو چشمی ھ استعمال ہوتی ہے۔

حضور اچھّی میں چھ کو اوپر شد ہے اس لئے تین حروف کیسے ہوئے؟ :)
 

الف عین

لائبریرین
بھائی ’اچھی لگتی ہے‘ میں نے واوین میں لکھا تھا، لفظ ’اچھی‘ سے نہیں۔ مراد یہ تھی کہ ’ہ‘ کی جگہ ’ھ‘ محض اس لئے لکھیں کہ اچھی لگتی ہے۔۔ یہ جواب یہا‌ں محفل میں ہی دیکھنے کو آیا تھا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بھائی ’اچھی لگتی ہے‘ میں نے واوین میں لکھا تھا، لفظ ’اچھی‘ سے نہیں۔ مراد یہ تھی کہ ’ہ‘ کی جگہ ’ھ‘ محض اس لئے لکھیں کہ اچھی لگتی ہے۔۔ یہ جواب یہا‌ں محفل میں ہی دیکھنے کو آیا تھا۔

اعجاز صاحب! معذرت چاہتا ہوں دراصل میرا سوال فاتح صاحب سے ہے نہ کہ آپ سے۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
گفتگو نے غلط موڑ لے لیا ہے اس لئے میں ٹریک پر لے آیا، درست بیان دے کر کہ میرا مطلب یہ تھا۔۔ اصل بات پر کچھ گفتگو۔۔۔ عارف کریم کہاں ہو؟
 

arifkarim

معطل
گفتگو نے غلط موڑ لے لیا ہے اس لئے میں ٹریک پر لے آیا، درست بیان دے کر کہ میرا مطلب یہ تھا۔۔ اصل بات پر کچھ گفتگو۔۔۔ عارف کریم کہاں ہو؟

اس بارے میں‌کوئی دو سال قبل کافی ریسرچ کر چکا ہوں۔ اصل میں چکر یہ ہوا ہے کہ بالکل ابتدا ءمیں یونیکوڈ اردو کیبورڈز بنانے والوں اور وی بلٹین مترجمین نے عربی یونیکوڈ چارٹ کو نظر انداز کرکے اپنی مرضی سے عربی ی، ہ، کو اردو کا حصہ بنا دیا تھا۔
http://unicode.org/charts/PDF/U0600.pdf
یہی وجہ ہے کہ وی بلٹین کے لیٹسٹ ورژنز میں بھی انہی کی وجہ سے مسائل ہیں۔ اس ترجمہ کی اصلاح یوں‌ہو سکتی ہے کہ ترجمہ فائل میں ان حروف کوسرچ ریپلیس کرکے اردو میں‌کر دیا جائے۔ نیز انپیج کے فونٹیک کیبورڈ یا اردو دوست کیبورڈ کو آئندہ ترجموں کیلئے اسٹینڈرڈ بنایا جائے!
 

arifkarim

معطل
تمام مروجہ کلیدی تختوں‌ میں‌تغیرات کو ختم کرکے‌ ایک کلیدی تختے پر متفق ہونا چاہیے۔

یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ کمپوزرز حضرات زیادہ تر اپنا بنایا ہوا کیبورڈ ہی استعمال کرتے ہیں۔ ہاں البتہ نئے اردو یونیکوڈ کے صارفین کیلئے انپیج فونٹیک کیبورڈ یا اردو دوست کیبورڈ کو اسٹینڈرڈائز کیا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
میرا مطلب یہ تھا کہ دوسرے کی بورڈس استعمال کرنے والوں کو یہ تو احساس دلایا جائے کہ جو غلطی ہو چکی وہ ہو چکی، اب مزید کر کے اردو کی ترویج میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں۔ میں تو اور کسی فورم کا رکن نہیں، عارف تم ہی مختلف فورموں میں اس مسئلے کا ذکر کرو، بلکہ اس سے پیدا شدہ صورت حال کا، بطور خاص سپیل چیک کے لیے بنائی جانے والی لغت کا۔ سبھی ارکان اس سلسلے میں کچھ کر سکیں تو بہتر ہے۔ اردو تحریر والے سبھی لوگ کسی نہ کسی فورم کے ممبر ضرور ہوں گے۔
وی بلیٹن میں تو شاکر بھائی کا ترجمہ استعمال ہو رہا ہے، اس میں وی بلیٹن کی کیا خطا؟ بات سمجھ میں نہیں آئی۔ میرے خیال میں القلم کے بہت سے ارکان عربی کیریکٹرس کے حامل کی بورڈ استعمال کرتے ہلیں۔
 
ایک مسئلہ ہے۔ ۔ ۔میں کرلپ کا کی بورڈ استعمال کررہا ہوں۔ تشدید اور کھڑا زبر ٹائپ نہیں ہو پاتے اسکے علاوہ ہمزہ جع واوء کے اوپر آنا چاہیئے وہ اس سے آگے آتا ہے مثال کے طور پر ہواوءں یا فضاوءں۔۔۔کچھ علاج اسکا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
محمود غزنوی۔۔ یہاں ’ؤ‘ شفٹ ڈبلیو پر ہے، یہ میں پہلے بھی لکھنے والا تھا جب تمہاری تحریر میں کئی جگہ ’وء‘ ہا ’ئو‘ دیکھا تھا۔ کرلپ کے نقشے کا معلوم نہیں، اگر ان پیج کی نقل ہے تو اس میں ’ؤ‘ غالباً + کی کنجی پر ہے۔ میرا ذاتہ خیال یہ ہے کہ اردو میں اوپر ہمزہ ہوتی ہی نہیں، کچھ لوگ بڑی ے کے اوپر بھی یہی ہمزہ لگاتے ہیں، یعنی ’ۓ‘ لکھتے ہیں، جب کہ یہ واحد کیریکٹر بھی دستیاب ہے۔ ’اردو دوست" کی بورڈ میں یہ سب واحد کیریکٹرس ہیں اور ایک ہی کنجی سے تائپ ہوتے ہیں۔
ؤ ۔۔۔۔۔(شفٹ ڈبلیو)
ۂ ۔۔۔۔ (آلٹ جی آر کے ساتھ او کی کنجی
ئے۔۔۔۔ شفٹ وائ
ۂ کے لئے میں یہ استعمالات پسند نہیں کرتا
ہء
ئہ (یہ بھی ’ئو‘ کی طرح نے معنی ہوتا ہے)
اور ۂ۔۔ (وارث جیسے صریر خامۂ وارث‘ لکھتے ہیں، وہ بھی میرے نزدیک درست نہیں۔
 

بلال

محفلین
انہیں مسائل کو دیکھتے ہوئے میں نے ایک دھاگہ کھولا تھا تاکہ ان مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ لیکن کوئی متفق نہیں ہو رہا تھا تو سوچا چلنے دو جیسے چلتا ہے۔ کیونکہ یہاں کوئی کسی کی بات ماننے کو تیار نہیں ہر کوئی اپنی بات پر بضد ہے۔ اور یہی ضد ہمیں کئی مشکلات میں ڈالنے والی ہے۔ انتظار کیجئے اور دیکھیئے جب ہر کسی کا اپنا اپنا کی بورڈ لے آؤٹ ہو گا۔ یعنی جتنے لوگ اتنی ورائٹی۔ ویسے اس ورائٹی میں ہمارا بھی حصہ ہو گا کیونکہ ہم نے بھی ایک کی بورڈ لے آؤٹ بنایا ہے۔ یہاں یاد رہے ہمارا بنایا ہوا کی بورڈ لے آؤٹ میرے اکیلے کی سوچ نہیں بلکہ اس میں تقریبا 20-25 لوگوں کی سوچ ہے یعنی میں نے کئی لوگوں سے اس بارے میں مشاورت کی، جن میں کمپیوٹر پر اردو لکھنے والے مختلف لوگ شامل ہیں جیسے پروفیشنل اردو کمپیوزر، پروفیشنل ٹائیپسٹ اور کچھ میرے جیسے عام لوگ وغیرہ وغیرہ۔ ہم نے کئی کنجیوں پر بہت بحث کی اور پھر کی بورڈ لے آؤٹ تیار کیا۔ مجھے اب بھی وہ وقت یاد ہے جب میں کچھ کاغذ لئے دوسرے بندوں کے پاس جاتا اور ان کا دماغ کھاتا کہ ایسے کیوں؟ ایسے کیوں نہیں؟ جیسے سوالات کرتا۔ جب آف لائن ہم کام کر چکے تو سوچا محفل پر بھی بحث کی جائے لیکن یہاں گنگا الٹی بہنے لگی اور ہر کوئی مشورے کی بجائے اپنی سوچ کو ہی لاگو کرنے پر بضد نظر آیا تو میں نے اس بات سے توبہ کی اور سوچا ابھی تک جتنی مشاورت ہوئی ہے اس پر ہی کی بورڈ لے بناؤ اور باقی جیسے چلتا ہے چلنے دو۔۔۔ اگر مجھے وہ فائلز ملتی ہیں تو کوشش کرتا ہوں کہ آپ لوگوں سے بھی شیئر کروں یعنی ہم نے فلاں حرف فلاں کنجی پر کیوں رکھا وغیرہ وغیرہ۔۔۔
ویسے ایک حساب سے ابھی ابتداء ہے آگے آگے دیکھیئے کیا کیا ہوتا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب ہم انہیں مسائل کی وجہ سے سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے؟؟؟
 

arifkarim

معطل
بھائی بلال فکر نہ کرو۔ اس پرجیکٹ کو کمرشلائز کردو۔ اپنے آپ اسٹینڈرڈز بن جائیں گے! :)
یاد رہے کہ مغربی دنیا میں جب نئے نئے unix آپریٹنگ سسٹمز آئے تو اسوقت کے ڈویلپرز کے مابین"اقتدار" کی بہت جنگ ہوتی تھی اور ہر کوئی اپنا ورژن بہتر ثبت کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ اسکا فائدہ مائکروسافٹ نے خوب اٹھایا ور صرف چند سالوں میں پوری دنیا میں راج کر گئے۔ پھر کہیں جاکر یونیکس والوں کو عقل آئی جب پانی سر سے گزر چکا تھا اور لوگ مجبوراً مائکروسافٹ کے غلام بن کر اُسی کو آئی ٹی سمجھ رہے تھے۔ اور اسی کے بنائے ہوئے اسٹینڈرڈز پر چل رہے تھے۔
آخر کار یونیکس والوں نے متحد ہونے کا فیصلہ کیا اور لینکس کی شکل میں ایک مفت آپریٹنگ سسٹم مارکیٹ کیا جو کہ اب کہیں جاکر ونڈوز کی قدر کم کر رہا ہے!
 
Top