ای بک شئرنگ سائٹس

الف عین

لائبریرین
کل غالب کا نسخۂ حمیدیہ کی پروف ریڈنگ کر رہا تھا تو کچھ لفظ پر شک ہوا، گوگل پر سرچ کیا تو اردو ویب والا ہی نسخۂ حمیدیہ سکرب ڈی کے علاوہ یہاں بھی ملا
http://issuu.com/jarrar/docs/nuskha-e-hamidiya
لیکن یہاں بھی اردو کی اور کتابیں نہیں ہیں، یا شاید تلاش میں سرچ انجن یونی کوڈ کو نہیں سمجھتا۔
اسّو کے علاوہ دو اور سائٹس کا پتہ چلا ہے آج صبح
http://www.wattpad.com/
یہاں بہت سی زبانیں ہیں، لیکن اردو کا ذکر نہیں ہے۔ اردو کتابیں شاید OTHERS میں دی گئی ہوں لیکن سرچ کام نہیں کرتا اس میں بھی۔
اور ایک اور سائٹ
http://www.citeulike.org/
سائنسی تحقیق کے لئے بہترین سائٹس ہے، یہ مشہور پبلشر سپرنگر کی سپانسر شپ میں ہے۔ لیکن اس میں بھی اردو کی کتابیں نہیں ہیں۔
 

شاکر

محفلین
یونی کوڈ اردو تو اسکرائبڈ بھی سرچ نہیں‌کرتا۔ جو کہ شاید اس وقت لیڈنگ کتب پبلشنگ سائٹ ہے۔ کافی عرصے سے فیچرز میں‌اردو سپورٹ شامل کرنے کی درخواست دی تھی۔ اب تک کچھ نہیں‌ہوا۔۔ :(
 
Top