نتائج تلاش

  1. مہدی نقوی حجاز

    تیاری ہزاری منصب کی!!

    اس وقت ایک پیغام کی دوری پر ایک اور نشہ انتظار کر رہا ہے۔۔۔۔:D لیکن ایک بات۔۔۔۔ "جو ہم نہ لکھیں تو ہزار کیسے ہوں"؟ اور اب ایک اور مراسلہ کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں:grin: تو پھر انیس الرحمن میاں آپ کو اپنے اسی تبصرے کو مدون کر کر کے ایک ہفتے تک کام چلانا پڑے گا۔۔۔ کیوں کہ اب جناب کے 1999 مراسلے...
  2. مہدی نقوی حجاز

    اصلاح نثر "ایک ناقابل فراموش واقعہ"

    ایک ناقابل فراموش واقعہ ہر انسان کی زندگی میں ایسے واقعات ضرور پیش آتے ہیں جنہیں وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتا، جن میں سے کچھ قابل تحریر، کچھ لائق سماعت اور کچھ سنی ان سنی کر دینے کے لائق ہوتے ہیں مگر متعلقہ شخص کے ذہن میں وہ ہمیشہ جاودان رہتے ہیں۔ ان میں کچھ واقعات پر مسرت، کچھ سبق آموز، کچھ...
  3. مہدی نقوی حجاز

    ایک اور غزل اصلاح کی غرض سے... شکستہ دل بہت اہل سفر تھے..

    شکستہ دل بہت اہل سفر تھے کہ اپنوں ہی کے دل سے دربدر تھے بہانہ چاہئے اک زندگی کو اسی خاطر ہم اہل دل جگر تھے فضائے عشق میں اڑتے رہے ہیں اگرچہ ہم شکستہ بال و پر تھے دل ناداں کو سمجھاتے کہاں تک ہم اپنے حال سے بھی بے خبر تھے میں جنگ عشق میں کیا گل کھلاتا؟ کہ خود زخمی مرے تیغ و سپر تھے نجانے...
  4. مہدی نقوی حجاز

    جوش خبر ہے کہ نہیں ؟

    خبر ہے کہ نہیں اب صبا کوچہ جاناں میں گزر ہے کہ نہیں تجھ کو اس فتنۂ عالم کی خبر ہے کہ نہیں بجھ گیا مہر کا فانوس ،کہ روشن ہے ابھی اب ان آنکھوں میں لگاوٹ کا اثر ہے کہ نہیں اب میرے نام کا پڑھتا ہے وظیفہ کوئی اب مرا ذکر وفا ورد سحر ہے کہ نہیں اب بھی تکتی ہیں مری راہ وہ کافر آنکھیں اب بھی...
  5. مہدی نقوی حجاز

    جوش تلاشی

    تلاشی جس سے ارمانوں میں بجلی آگ طوفانوں میں ہے اے حکومت! کیا وہ شے ان میز کے خانوں میں ہے؟ بند پانی میں صفینہ کھے رہی ہے کس لئے تو مرے گھر کی تلاشی لے رہی ہے کس لئے گھر میں درویشوں کے کیا رکھا ہے بدنہاد آ، میرے دل کی تلاشی لے کہ بر آئے مراد جس کے اندر دہشتیں پر ہول طوفانوں کی ہیں لرز افگن...
  6. مہدی نقوی حجاز

    غزل برائے اصلاح۔۔۔ اب جو بچھڑوں تو کہانی میں مرا نام ملے۔۔

    اب جو بچھڑوں تو کہانی میں مرا نام ملے تب کہیں جا کہ مرے عشق کو انجام ملے سرد مہری کا تقاضا تھا مجھے بھی لیکن خوں مرا کھول اٹھا جب ترے پیغام ملے ایسے انسان بچھڑنے کے لیے ملتے ہیں جیسے ہر رات سے ہر روز دکھی شام ملے وادی عشق میں یہ حسن تفاوت دیکھو شیخ کو رند، جلی نام کو گم نام ملے چاہے تو کتنا ہی...
  7. مہدی نقوی حجاز

    جوش کچھ ادھر کا حال بھی سن لیجئے۔۔۔ (خدا خیر کرے)

    کچھ ادھر کا حال بھی سن لیجئے حسن افسردہ پریشاں ہے خدا خیر کرے نوک مژگاں پہ چراغاں ہے خدا خیر کرے سطح عارض کی دھڑکتی ہوئی رنگینی سے دل کی ہر ضرب نمایاں ہے خدا خیر کرے خیمہ زمزمۂ و حجلہ، عود و نے میں ریۂ گوشہ نشیناں ہے خدا خیر کرے بے نیازی سے مری ناز شباب نو خیز بیعت عشوہ کا ساماں ہے خدا خیر...
  8. مہدی نقوی حجاز

    مدد درکار ہے! کتب اور کتب خانوں پر اشعار

    ہمیں اس وقت کتب اور کتب خانوں پر اشعار درکار ہیں۔۔ اصحاب ذوق سے خصوصی التماس!
  9. مہدی نقوی حجاز

    جوش برسات کی ایک شام

    برسات کی ایک شام (راجپوتانہ) خنک ہواؤں میں اٹھتی جونیوں کی خرام کنارِ دشت میں برسات کی گلابی شام زمیں کے چہرۂ رنگیں پر آسماں کی ترنگ خنک ہواؤں میں بھیگی ہوئی تہوں کا رنگ فلک پہ باز کی طفلانہ ابر پاروں کی! ندی کے موڑ میں انگڑائیاں نگاروں کی ہر ایک ذرے میں ہیجان مست ہونے کا ذرا سا ریل کی پٹری...
  10. مہدی نقوی حجاز

    یادوں کے گھونٹ... ایک تازہ اور آزاد نظم احباب کی بصارتوں کی نظر...

    نظم "یادوں کے گھونٹ" شہر دل پر حجازؔ آج برسات ہو، آسماں سرخ ہو وقت مدہوش ہو کیوں نہ بے تاب ہوں نہر کی مچھلیاں کیوں نہ رنگین ہو جھٹ پٹے کا سماں آج صحرا بھی دریا نما بن پڑے آج لہروں کو جوش خروشاں ملے آج پیتا ہوں گلفام کی پیالیاں ہاں تری یاد میں! آج بیٹھا ہوا ہوں تری یاد میں کیا کروں؟ کس کے سر کے...
  11. مہدی نقوی حجاز

    روداد عید ملن ۱۴۳۳ ھ

    روداد عید ملن بہ زبان حجازؔ اب سنیے داستان عید ملن۔ ہم مزار قائد کے صدر دروازے سے وارد ہوئے تو ہمیں "سیل فون" نکالنے پر یہ علم ہوا کہ وہ بیچارہ بحران برقی کی وجہ سے خموش ہو چکا ہے۔ یہ دیکھ کر ہمارے تمام تر پالے ہوئے طوطے اڑ گئے۔ اب اسی فکرمندی کی حالت میں میں کچھ آگے بڑھا تو چار افراد کو وہاں...
  12. مہدی نقوی حجاز

    تازہ غزل عید ملن کی مناسبت سے (حسب امر)

    ملے ہیں مل کے بہت بے درنگ بیگانے چھلک اٹھے ہیں زہے شور و حال پیمانے سب اہل ذوق سبھی شاعروں کی محفل میں ملا ہے ہم کو لقب بے مثال، "دیوانے" میاں انیس تھے رہبر ہمارے لشکر کے طواف کرتے تھے ان کا تمام پروانے کچھ ہم سے دور تھی اس بار راہ مہ خانہ ہوئے ہمارے تئیں پھر بحال چا خانے ملے تو بھول...
  13. مہدی نقوی حجاز

    "وداع کا ایک پل" حقیقت سے سر گرفتہ ایک بالکل تازہ نظم

    وداع کا ایک پل اس نے اس خوش رخی سے ٹھکرایا مجھکو احساس بھی نہ ہو پایا چند لمحوں میں جب کہ ہوش آیا چار سو آسماں سیہ پایا پر بہت دیر ہو چکی تھی اب میں اسے دیکھ تک نہیں پایا اس کا وہ آخری ہنسی ہنسنا ایک طوفان قلب میں لایا اس کے جملوں کو میرے کانوں میں دیر تک آسماں نے دہرایا پر بہت دیر ہو چکی...
  14. مہدی نقوی حجاز

    غزلے داغ... "زندگی کو ہے سزا خواب میں بیداری کی"

    آج سحر میں ایک غزل نازل ہوئی۔ سوچا لگے ہاتھوں شریک محفل اور نظر اصلاح کردوں سو پیش ہے: زندگی کو ہے سزا خواب میں بیداری کی یار نے یار کو بس خواب میں ہی یاری کی اتنا تنہا تھا کہ خود ہی سے لپٹ کر رویا میرے شانے نے بھی سر سہنے سے خودداری کی ایسی عادت ہی بنا ڈالی کہ جب تم نہ رہے اپنا دل توڑ کہ پھر آپ...
  15. مہدی نقوی حجاز

    علم قافیہ!

    از جائے کہ ہمیں کسی علم میں مہارت حاصل نہیں اس مرتبہ بھی ہم ایک نئی وحشت میں گرفتار ہوئے جاتے ہیں۔۔ علم قافیہ۔۔ براہ کرم ہمارے علم میں اضافہ فرماتے یہاں ہمیں اس علم سے بھی آگاہ کریں۔۔
  16. مہدی نقوی حجاز

    ایک اور غزل اصلاح کی غرض سے... جام پر جام نہیں پیتے تو پھر کیا کرتے....

    غزل جام پر جام نہیں پیتے تو پھر کیا کرتے تشنگی دور نہیں کرتے تو پھر کیا کرتے تجھ سے زیادہ مرے نزدیک تری دوری تھی پیار دوری سے نہیں کرتے تو پھر کیا کرتے ان سے پوچھا کہ تمہیں کیا ہے کہا نفرت ہے تم سے کر بات یہی کرتے تو پھر کیا کرتے ایک یادیں ہی تو تھیں جنکو وفا تھی ہم سے محو یادوں میں نہیں رہتے تو...
  17. مہدی نقوی حجاز

    عروض

    علم عروض : علم عروض شعر پرکھنے کا آلہ ہے۔ اس کے ذریعہ موزون اور ناموزوں اشعار کی تشخیص دی جاتی ہے۔ اجزاء شعر : شعر دو مصرعوں سے مل کر بنتا ہے جن میں سے ہر ایک کو "مصراع" اور"شطر" کہا جاتا ہے ۔ جبکہ پہلے "مصراع" کو"صدر" اور دوسرے کو "عَجُز" بھی کہا جاتا ہے ۔...
  18. مہدی نقوی حجاز

    مینگو سڑک پر ایک گھر

    The House on Mango Street کا ترجمہ درج کر رہا ہوں اردو کی اصلاح فرمادیجے گا۔ By: Sandara Cisneros مینگو سڑک پر ایک گھر ہم شروع سے مینگو میں نہیں رہتے تھے۔ اس سے پہلے ہمارا گھر لومیس کے تیسرے مالے پر تھا، اور اس سے پہلے کیلر میں۔ کیلر سے پہلے پاؤلینا میں رہتے تھے اور اس سے پہلے کا مجھے یاد...
  19. مہدی نقوی حجاز

    یوسفی آدھا مسلمان!

    غالب نے خود کو اس بنا پر آدھا مسلمان کہا تھا کہ شراب پیتا ہوں، سؤر نہیں کھاتا۔فقیر سود کھاتا ہے، حرام شے نہیں پیتا کہ وہ وسیلئہ معاش نہیں۔ حضرت موسٰی کی امّت نے تو سونے کے بچھڑے کی صرف پرستش ہی کی تھی۔ہم تو اس سے افزائش نسل کا کام بھی لینے لگے ہیں۔سود پر روپیہ چلانا انسان کا دوسرا قدیم ترین پیشہ...
  20. مہدی نقوی حجاز

    غزل.. ہماری تقریباً پہلی غزل.. جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی..

    غزل جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی مری بے رنگ دنیا میں بہاریں اب نہیں باقی یہ شہر بے مروت ہے یہاں بے درد لوگوں میں نہاد درد باقی ہے صفائیں اب نہیں باقی میں جیسے ہی کبھی غلطی سے اوپر دیکھ لیتا ہوں تو لگتا ہے ستاروں میں شعائیں اب نہیں باقی ترے اشعار میں حجاز گرچہ رعب باقی ہے مگر...
Top