ایک اور غزل اصلاح کی غرض سے... جام پر جام نہیں پیتے تو پھر کیا کرتے....

غزل
جام پر جام نہیں پیتے تو پھر کیا کرتے
تشنگی دور نہیں کرتے تو پھر کیا کرتے
تجھ سے زیادہ مرے نزدیک تری دوری تھی
پیار دوری سے نہیں کرتے تو پھر کیا کرتے
ان سے پوچھا کہ تمہیں کیا ہے کہا نفرت ہے
تم سے کر بات یہی کرتے تو پھر کیا کرتے
ایک یادیں ہی تو تھیں جنکو وفا تھی ہم سے
محو یادوں میں نہیں رہتے تو پھر کیا کرتے
قید خانے میں بھی وہ آہ و فغاں کرتے ہیں
بندیِ عشق اگر ہوتے تو پھر کیا کرتے
آنکھ کو دل کو جگر کو تھی بہت پیاس حجاز
خون کے آنسوں نہیں روتے تو پھر کیا کرتے؟
 
یوں بہتر ہوتا
استادان محترم الف عین، محمد وارث، اور دیگر احباب بشمول محمد خلیل الرحمٰنبرائے کرم اصلاح سے محروم نہ رکھیے گا۔۔
غزل پر ہماری صلاح​

جام پر جام نہ بھرتے تو بھلاکیا کرتے​
تشنگی دور نہ کرتے توبھلاکیا کرتے​
تجھ سے زیادہ مرے نزدیک تری دوری تھی​
پیار دوری سے نہ کرتے توبھلاکیا کرتے​
ان سے پوچھا کہ تمہیں کیا ہے کہا نفرت ہے ( کچھ بھی نہیں )​
تم سے گر بات نہ کرتے توبھلاکیا کرتے​
ایک یادیں ہی تو تھیں جنکو وفا تھی ہم سے​
محو یادوں میں نہ رہتے (دور یادوں کو نہ کرتے) توبھلاکیا کرتے​
قید خانے میں بھی ہم آہ و فغاں کرتے ہیں​
بندیِ عشق اگر ہوتے ( دم انھی کا جو نہ بھرتے)تو بھلاکیاکرتے​
آنکھ کو دل کو جگر کو تھی بہت پیاس حجاز​
خون کےگھونٹ نہ بھرتے تو بھلا کیا کرتے؟​

بحر تو قدرے بہترہوگئی شاید، البتہ قافیوں میں گڑبڑ رہ گئی، اس پر بھی سوچیئے،​
 
یوں بہتر ہوتا

محو یادوں میں نہ رہتے (دور یادوں کو نہ کرتے) توبھلاکیا کرتے

محمد خلیل الرحمٰن معذرت خلیل بھائی کستاخی معاف لیکن موزونیت اور معنوی طور پے مجھے وہی بہتر لگ رہا ہے جو مہدی نقوی حجاز نے کہا۔ اب قافیہ غلط ہورہا ہے اسے معنی کو بدلے بنا یوں کیا جاسکتا ہے میرے ناچیز خیال میں:
عشق یادوں سے نہ کرتے تو بھلا کیا کرتے

ایک مبتدی کا خیال ہے۔ تنقید ہرگز نہیں۔
 

محمد خلیل الرحمٰن معذرت خلیل بھائی کستاخی معاف لیکن موزونیت اور معنوی طور پے مجھے وہی بہتر لگ رہا ہے جو مہدی نقوی حجاز نے کہا۔ اب قافیہ غلط ہورہا ہے اسے معنی کو بدلے بنا یوں کیا جاسکتا ہے میرے ناچیز خیال میں:
عشق یادوں سے نہ کرتے تو بھلا کیا کرتے

ایک مبتدی کا خیال ہے۔ تنقید ہرگز نہیں۔

بہت خوب۔عمدہ
ہم متفق ہیں آپ کی ترمیم سے
 

الف عین

لائبریرین
بحر تو درست ہی تھی، قوافی میں گڑبڑ تھی، اب خلیل کی صلاح ÷اصلاح کے بعد بہتر ہو گئی ہے۔ البتہ کچھ مصرعوں میں مہدی کا بیانیہ ہی بہتر تھا، غلط قوافی کے باوجود، مثلاً
محو یادوں میں نہ رہتے۔۔۔۔
 
Top