غزل.. ہماری تقریباً پہلی غزل.. جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی..

غزل
جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی
مری بے رنگ دنیا میں بہاریں اب نہیں باقی
یہ شہر بے مروت ہے یہاں بے درد لوگوں میں
نہاد درد باقی ہے صفائیں اب نہیں باقی
میں جیسے ہی کبھی غلطی سے اوپر دیکھ لیتا ہوں
تو لگتا ہے ستاروں میں شعائیں اب نہیں باقی
ترے اشعار میں حجاز گرچہ رعب باقی ہے
مگر جلاد سی تیری وہ باتیں اب نہیں باقی
 
احمد بلال

محفلین
نہاد درد باقی ہے صفائیں اب نہیں باقی
نہاد ؟ وزن بھی خراب ہو رہا ہے اس سے۔
شعائیں کا صحیح املا شعاعیں ہے۔
"ترے اشعار میں حجاز گرچہ رعب باقی ہے" حجاز کا ج غیر مشدد ہونا درست ہے جبکہ یہاں مشدد استعمال ہوا ہے۔ قافیوں اور "شہر بے مروت " مرکب کے بارے میں اساتذہ محمد وارث صاحب اور الف عین صاحب کا انتظار ہے۔
 
آپ کی نشاندہی کا ممنون ہوں۔۔۔ اساتذہ کا انتظار رہے گا۔۔ ویسے پہلی مرتبہ اپنی بحر اور وزن کی غلطی دیکھ کر تعبجب سا ہوا۔۔ خیر ویسے بھی ہمیں عروض سے کسی قسم کی سلام دعا نہیں۔۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
قوافی واقعی غلط ہیں۔ حجاز کے تلفظ کے بارے میں بلال کا خیال درست ہے۔ لیکن شہر بے مروت میں کیا قباحت ہے؟
 
شہرِ بے مروت میں شاید کوئی خرابی نہیں ہے. پھر بھی بلال بھائی اپنی سوچ سے آشنا کردیں تو شاید کوئی ایسی بات ہو جسکا ہمارے دماغ میں نہ ہو.
مروت میں چپ رہنا اچھا نہیں.
 
قوافی واقعی غلط ہیں۔ حجاز کے تلفظ کے بارے میں بلال کا خیال درست ہے۔ لیکن شہر بے مروت میں کیا قباحت ہے؟
شاید مقطع اس ڈھنگ سے لکھا جائے تو درست ہوگا۔۔
ترے اشعار میں مہدی اگرچہ رعب باقی ہے
مگر جلاد سی تیری وہ باتیں اب نہیں باقی۔۔
احمد بلال صاحب میں مزمل کی رائے سے متفق ہوں مروت میں چپ رہنا درست نہ ہوگا۔
 
شاید مقطع اس ڈھنگ سے لکھا جائے تو درست ہوگا۔۔
ترے اشعار میں مہدی اگرچہ رعب باقی ہے
مگر جلاد سی تیری وہ باتیں اب نہیں باقی۔۔
احمد بلال صاحب میں مزمل کی رائے سے متفق ہوں مروت میں چپ رہنا درست نہ ہوگا۔

یہ تو ٹھیک ہوگیا۔
ماما جی !!!! قافیے بھی تو ٹھیک کرو! راتیں اور بہاریں کیسے قافیے ہونگے؟
 
یہ تو ٹھیک کہہ رہے ہو۔ میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ بہت پیش آتا ہے۔ پرانا کلام کس طرح ترمیم کروں سمجھ نہیں آتا۔ با وجود اسکے کہ پتا ہوتا غلطیوں کا۔
جی اور ویسے بھی یہ غزل تو ہماری پہلی غزل ہے۔۔۔ اس سے قبل ہم صرف دہ مصرعوں پر مشتمل غزل لکھتے تھے :D
 
ویسے ایک اور غزل بھی نظر سے گذری تھی آپ کی۔ وہ بھی اسی سقم کا شکار تھی۔
جی ہوگی یقیناً٘ اب تازہ کلام نہیں ہوتا تو پرانی ڈائری کھول کر کوئی پرانی غزل ہی شریک کردیتا ہوں۔۔ لیکن عروض تو اب تک بھی ہماری سمجھ میں نہیں آئی جبکہ عروض پر ایک مستقل کتاب لکھ چکا ہوں۔۔ :LOL:
 
Top