نتائج تلاش

  1. مہدی نقوی حجاز

    "میں نے انساں سے محبت کی ہے۔۔۔"

    میں نے انساں سے محبت کی ہے۔۔۔ 'چلو سنو! ایک دفعہ ایک ماں ہوتی ہے ایک بیٹا۔ ایک غریب محنتی باپ۔ رمضان المبارک کی شب ہوتی ہے اور اگلے دن روزے کا پہلا دن ہوتا ہے۔ ماں، رات ہوتی ہے تو کہتی ہے کہ کل روزہ ہے، سحری کرنی ہے۔ لیکن کیا کروں کہ گھر میں کچھ بھی تو نہیں۔ پھر ماں گھر کا کچھ اساسہ اپنے میاں...
  2. مہدی نقوی حجاز

    موچی سے سر سِلاتے ہیں!!

    اعتراض کرنا عشق کی علامت ہے، اور 'عشق کی علامت' خود علالت کا نام ہے۔ معترض مرد ہو کہ عورت، اعتراض ہمیشہ مذکر رہتا ہے۔ یعنی کھڑا رہتا ہے۔ لوگ اسے جگرسوزی کا ردِ عمل سمجھتے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ جگرسوزی کوئی عمل نہیں! ایک جگہ کسی پر تنقید کرتے ہوئے حضرتِ جوش ملیح آبادی نے فرمایا تھا کہ...
  3. مہدی نقوی حجاز

    اقبالؔ ، جوشؔ کی نظر میں!

    اسی زمانے میں میرے محترم بزرگ حضرتِ اقبالؔ نے بھی، ایک طویل خط لکھ کر، میری شاعری کی مدح سرائی فرمائی اور دل کھول کر داد دی تھی۔ اور پنجاب یونی ورسٹی سے "روح ادب" کے تین سو نسخوں کا آرڈر بھی بھجوایا تھا۔ اور اسی کے ساتھ ساتھ یہ بھی تحریر فرمایا تھا کہ، ہر چند میرے ساغر بالکل نئے ہیں اور ایسے نئے...
  4. مہدی نقوی حجاز

    ذرا پرانے 'پی ٹی وی' دیکھنے والے حضرات ادھر آجائیں!

    یہ شعر کس کس نے سن رکھا ہے؟ کلوے کے کوٹھے پہ الو بولے آجا بالم کپڑے دھو لے!
  5. مہدی نقوی حجاز

    توجہ: hacker کی ضرورت!

    مجھے ایک 'ہیکر' کی مدد کی اضطراری ضرورت ہے۔ جو صاحب ایک 'فیس بک' 'اکاؤنٹ' 'ہیک' کرنے پر قادر ہوں وہ برائے کرم جلد رابطہ کریں!
  6. مہدی نقوی حجاز

    آٹھویں سالگرہ اہلیانِ لاہور کی نذر: پائے اور انارکلی

    یہ سفرنامہِ لاہور سے ایک مضمون آپ سب لاہوریوں کی خدمت میں! افسوس اس بات کا رہا کہ جب لاہور آیا تھا تو محفلین سے ملاقات نہ ہو سکی۔ اب تک اپنے آپ کو کوسنے دے رہا ہوں! پائے اور انارکلی! تو میاں! ہمارے مزاج میں بھی عجیب سی کجی (ٹیڑھا پن) ہے، لاہور میں رہتے ہیں تو 'پیزا' اور 'برگر' سے اور کراچی...
  7. مہدی نقوی حجاز

    نظم: بطونِ خاک سے باتیں!

    بطونِ خاک سے باتیں! شبستانِ حیاتِ آدمی کی شکستہ حال دیواروں کے نیچے جہاں ہیں بس پکاریں جھینگروں کی میں دیوانہ یہاں کیا کر رہا ہوں! اٹھو!جاگو! مرے ناگفتنی حالات کی تم ذرا فریاد سن لو سبھی کہہ دینے والی خامشی کی ذرا آواز سن لو مجھے دیکھو! میں پھر اک بار ملنے کی ہوس میں یہاں تک آ گیا ہوں...
  8. مہدی نقوی حجاز

    وہ اک برس جو بظاہر ایک سال سے کم تھا!

    صاحبو! اس محفلِ صفا میں ایک برس بیت گیا۔ نہ جانے کیسے کیسے خاطرات جمع ہو گئے ان ۳۶۵ دنوں میں۔ بہرکیف جیسی بھی گزری، بھلی گزری، بری گزری اس پر حرف نہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ میں اس محفل تک آیا کیسے۔ جناب محفل تک پہنچنے کا سوال تو جب اٹھتا ناں کہ ہم "فیس بک" کی جان چھوڑتے۔ در اصل ہم ہیں "ٹیبل ٹینس" کے...
  9. مہدی نقوی حجاز

    نظم: ایک منظر ایک فسانہ!

    ایک منظر ایک فسانہ! شام ہوتی ہے تو رخ کو جانبِ در موڑ کر ہاتھ میں سگریٹ لے کر، سلسلوں کو جوڑ کر فکر کو آزاد کر کے یوں تخیل پر کمند ڈال دیتا ہوں کہ میرے نین ہوجاتے ہیں بند فکر سے دنیا کی جب آزاد ہو جاتی ہے روح ڈوبتا، تھمتا نظر آتا ہے گو طوفانِ نوح پھر ہوا چلتی ہے کم کم، اور اٹھتا ہے دھواں اور...
  10. مہدی نقوی حجاز

    جوش تو اگر واپس نہ آتی!

    تو اگر واپس نہ آتی! (جوشؔ کی ایک بہت مرغوب نظم) تو اگر واپس نہ آتی بحرِ ہیبت ناک سے حشر کے دن تک دھواں اٹھتا بطونِ خاک سے ہات آجاتا اگر تیرا نہ میرے ہات میں دل پہ کیا کچھ بیت جاتی اس اندھیری رات میں (حضرتِ جوشؔ ہاتھ کو ضرورتِ شعری کی بنا پر ہات باندھنا جائز سمجھتے ہیں) اف وہ طوفاں وہ بھیانک...
  11. مہدی نقوی حجاز

    میں، شاعری اور جوشؔ

    میں شاعری اور جوشؔ مشکل سے ۱۴ برس کا تھا۔ پاکستان لوٹے ایک سال ہو چکا تھا۔ خیالات کچھ دھندلے ہیں لیکن گمان غالب ہے کہ اسکول کی چھٹیاں تھیں۔ کتابوں میں موجود ایک پرانی کتاب ہاتھ آئی۔ ضخیم تھی۔ لیکن دل میں ٹھان لی کہ اب اسے ان چھٹیوں میں پورا پڑھ کر ہی رہوں گا۔ یہ (نصاب سے خارج) اردو کی پہلی کتاب...
  12. مہدی نقوی حجاز

    نثری نظم: اب میں زیادہ سوتا ہوں!

    عنوان میں پہلی بار داخل ہوا ہوں۔ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یار لوگ اپنی پابندِ بحور یعنی آزاد نظم بھی اسی ضمن میں پیش کرتے ہیں۔ بہرکیف۔ ہم تو نثری نظم ہی ارسال کریں گے کہ ابھی کچھ دنوں پہلے ہی جناب افضال احمد سید صاحب سے حلقہِ اربابِ ذوق میں ملاقات کر کے اور متاثر ہو کر لکھی ہے۔ سو پیش ہے۔ اب...
  13. مہدی نقوی حجاز

    نظم: پیغامِ آخر

    پیغامِ آخر! مجھے ایک بار جو وہ کہہ گیا کہ "ملوں گا تم سے میں بعد میں۔" تو نجانے کتنے گزر گئے شب و روز و ماہ و سال یوں کہ ہوں اب تلک میں اسی طرح تب و تابِ انتظار میں! نہ وہ مڑ کہ آیا مری سمت پھر نہ ہی میں نے اس کا گلا کیا کہ وہ کہہ گیا تھا کہ وہ آئے گا اور ملے گا مجھ سے وہ بعد میں کہ مجھے تھا...
  14. مہدی نقوی حجاز

    نظم "روح کا پتھر"

    روح کا پتھر مدتیں ہو گئیں وہ چھوڑ گیا ہے لیکن اس کی یادوں کے سہارے سے میں زندہ ہوں ابھی اور اس ڈھنگ سے زندہ ہوں کہ پوچھو نہ کوئی سانس لیتا ہوں! سانس لیتا ہوں، تو ہر سانس میں خوشبو اس کی نیند آتی ہے! نیند آتی ہے، تو ہر خواب میں چہرہ اس کا بات کرتا ہوں! بات کرتا ہوں، تو ہر بات میں انداز اس کا...
  15. مہدی نقوی حجاز

    کارِ زارِ عشق!

    کارِ زارِ عشق ہم ابھی سوچ رہے تھے کہ کیسے اس عشق سے جان چھڑائی جائے۔ ہماری مثال کچھ ایسی ہے کہ ؏ وصال میں بھی وہی ہے فراق کا عالم یعنی محبوبہ ہم سے ملتی بھی ہے، بات کرنے سے بھی نہیں گھبراتی، جانبین کے گھر والوں کا بھی پہرا نہیں، ہمیں صبح اٹھتے ہی پیغام بھی بھیجتی ہے، رات کو ہم سے باتیں...
  16. مہدی نقوی حجاز

    سینہ جویائے ضرب کاری ہے؟!

    حضور ہمیں یہ بات اب تک سمجھ نہیں آئی کہ حضرتِ غالب نے یہ مصرع، سینہ جویائے ضربِ کاری ہے باندھا ہے یا، سینہ جویائے ضرب کاری ہے (ضرب کی 'ب' پر اضافت کے بغیر) ۔۔۔۔۔۔۔۔ دونوں مصرعوں کے معنی درست ہیں! غالبیات کے ماہر آجائیں بھئی!
  17. مہدی نقوی حجاز

    منگنی کو جو ہم پہنچے!

    حضور بات یہ ہے کہ ہماری امی جان کو ہماری بہت فکر رہا کرتی ہے۔ مختلف ادوار میں مختلف، سیع و سرنوشت ساز ابواب پر اہلِ خانہ کے قہوہ خواری کے اوقات میں، بحث و مباحثہ جاری کرواتی ہیں اور صدارت کی کرسی اپنے ہی ہاتھ میں رکھتی ہیں! اب جو ان پر ہماری جوانی کے بارے مختلف اوہام و خیالات کے الہام (شاید خواب...
  18. مہدی نقوی حجاز

    جوش آج کی رات!

    نایاب نظم: "آج کی رات! دیدنی ہے مری محفل کا سماں آج کی رات موج صہبا میں ہے رقصِ دو جہاں آج کی رات تل گیا ہے کوئی اس طرح گل افشانی پر ذرے ذرے پہ ہے جنت کا گماں آج کی رات قابلِ دید ہے بکھرے ہوئے پھولوں کی بہار ہر شکن فرش کی ہے کاہکشاں آج کی رات ایک موہوم سا نقطہ ہے جہاں ارض و سما ایسا اک دائرہ...
  19. مہدی نقوی حجاز

    تین اشعار فی البدیہ: کیا غضب کا نشاط باقی ہے!

    کیا غضب کا نشاط باقی ہے تیری آنکھوں کے جھٹپٹے میں آج جشن رندان کیوں نہ ہو برپا تیری نظروں کے مےکدے میں آج ہم نے ڈھونڈا تو مل نہیں پائے دست و پا اس سنم کدے میں آج حجازؔ
  20. مہدی نقوی حجاز

    کیا لکھتا!

    سال پہلے اردو محفل کے بارے ایک تعریفی غزل لکھنا شروع کی تھی: کھلے گی کس پہ تری عزّ و شان اے محفل بہت ہی سفت ہے تیری گٹھان اے محفل لیکن یہ کہہ کر قلم توڑنا پڑا:۔ نہ کر حجازؔ نہ کر، تھک گیا رقیم مگر، رقم ہوئی نہ تری داستان اے محفل اور پھر کچھ لکھا نہ گیا!
Top