1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

آٹھویں سالگرہ اہلیانِ لاہور کی نذر: پائے اور انارکلی

مہدی نقوی حجاز نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 1, 2013

  1. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,889
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    یہ سفرنامہِ لاہور سے ایک مضمون آپ سب لاہوریوں کی خدمت میں! افسوس اس بات کا رہا کہ جب لاہور آیا تھا تو محفلین سے ملاقات نہ ہو سکی۔ اب تک اپنے آپ کو کوسنے دے رہا ہوں!

    پائے اور انارکلی!
    تو میاں! ہمارے مزاج میں بھی عجیب سی کجی (ٹیڑھا پن) ہے، لاہور میں رہتے ہیں تو 'پیزا' اور 'برگر' سے اور کراچی میں رہتے ہیں تو پائے سے شوق فرماتے ہیں۔
    یہ بات بھی ٹھہری دسمبر کی آخری تاریخوں کی جب ہم شہرِ قائد سے روگردان ہو کر، دھند اور لاہور سے یک جا ملنے کی تجربہ (بلکہ بقول یوسفیؔ نا تجربہ) کاری میں مصروف تھے۔
    انہیں شاموں کا ذکر ہے کہ ایک ٹھنڈی اور دھند زدہ شام کو ہمارے یارِ دیرینہ ”میر راجن علی سید“ ہمارے حجرے کے خارجی شیشے میں دھندلے نمودار ہوئے۔ کہنے لگے، میاں تم کیا ہیٹر کی گرمی میں سارا سارا دن خاکم بدہن کتوں کی طرح انگڑاتے رہتے ہو۔ پتلون پہنو اور چلو۔ کچھ کھا کر آتے ہیں۔ ویسے بھی کھانے سے سردی کا دف مرتا ہے۔ ہمیں میر کی بات میں ذرا معقولیت کی جھلک نظر آئی تو غنیمت جانا۔ فوراً تیار ہو کر میر کے ساتھ ہو لیے۔ جب قلفی جمانے والی سردی میں ”کینٹ“ (لاہور) کی خالی سڑکوں پہ چلتے کوئی آدھ گھنٹہ بیت گیا تو ہم میر سے کہہ بیٹھے کہ بھائی میرے، مجھے تو یہاں کے راستوں کا نہیں پتا، تم کہاں لے جانا چاہتے ہو؟ بلا جھجھک بولے: 'میں گھر سے نقشہ دیکھ آیا ہوں، قریب ہی انارکلی (مارکٹ) ہے۔ ابھی ہم بس پہنچتے ہی ہوں گے۔ ' البتہ اس بات کا ذکر یہاں میں ضروری سمجھتا ہوں کہ اس زمانے میں مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ کینٹ اور انارکلی کے پیدل راستے میں کتنی راتیں صبح ہوتی ہیں اور یہ بھی کہ میر راجن علی کو نقشہ پڑھنا نہیں آتا!
    خلاصہ یہ کہ چلتے چلتے دو سے ڈھائی گھنٹے بعد ہم ایسی جگہ پہنچے جہاں ایک چائنیز ہوٹل بند ہو رہا تھا۔ سردی اور بھوک سے حالت زار (گئی گزری) تھی۔ میر کے کوٹ کی جیب میں مونگ پھلیاں بھی تو ختم ہو گئی تھیں! پھر کیا تھا، ہوٹل میں گس گئے۔ بیرے سے کہہ کر میر نے ”چاؤمن“ منگوایا، جسے کھاتے کھاتے ہم نے صبح کر دی۔ جن حضرات نے یہ ظالم ڈش کھائی ہے انہیں علم ہوگا کہ 'نوڈلز' اور گریوی کے بیچ جن جھینگوں کے حدِ معمول سے چھوٹے لیکن ڈھیر سارے موتی اس میں پائے جاتے ہیں انہیں چن کر کھانے کی لالچ میں مجھ سا پھوہڑ اور کم بین (کم دیکھنے والا) کتنی مزید راتیں صبح کر سکتا تھا۔ وہ تو خدا بھلا کرے بیرے کا کہ ۔۔۔ چھوڑیے اس زیادتی کو میں یہاں بیان نہیں کروں گا۔
    ہوٹل سے نکلے بلکہ نکالے گئے تو سورج ابھی افق سے نمودار نہیں ہوا تھا۔ بس ہلکی روشنی پھیلی ہوئی تھی۔ اب انارکلی جانے کا ارادہ تو میر نے ترک کر دیا تھا لیکن اب معمہ گھر پہنچنے کا تھا۔ دماغ پر بہتیرا زور ڈالا لیکن راستہ سمجھ نہ آیا۔ وہیں سڑک کے کنارے بیٹھ گئے اور صبح کاذب کو صبح صادق میں تبدیل کیا۔پہلے پہر کے سات بجے ہوں گے۔ کوئی بدنصیب رکشے والا وہاں آ نکلا تو ہم نے ہاتھ دکھایا۔ پہلے اسے لاہور کے جدید ہوائی اڈے پر لے گئے اور وہاں سے پھر اس کی رہبری کرتے ہوئے منزلِ مقصود تک پہنچایا۔ بالکل اسی طرح جیسے ہم لاہور آنے کے بعد پہلی دفعہ ہوائی اڈے سے" کینٹ کے عابدمجید روڈ " میں واقع مکان تک پہنچے تھے جو کہ ہمارے عزیز کا تھا اور خالی تھا۔ (ہوائی اڈے سے گھر تک پہنچنے کا 'گرافیکل' طریقہ ہم اسی عزیز سے کراچی سے ہی سیکھ آئے تھے)۔

    بہر کیف، گھر پہنچ کر سکون ملا۔ لیکن میر نے نہ خود سکوں کا سانس لیا نہ ہمیں لینے دیا۔ فون کر کے اسی شام ۴ بجے اڑنے والے جہاز کی سیٹ بک کرائی اور ہم دونوں اسی شام دوبارہ کراچی پہنچے۔ اچانک گھر پہنچے تو رات ہو چکی تھی۔ دیکھا کہ امی جان نے میز پر کھانا چن رکھا ہے۔ جو نہا دھو کر کھانے بیٹھے تو معلوم ہوا کہ پائے ہیں۔ بس پھر کیا کرنا تھا، بڑے شوق سے کھائے کہ لاہور میں تو پائے کھانے کی حسرت اور 'برگر و پیزا' سے پیٹ بھرا تھا۔
     
    • زبردست زبردست × 14
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  2. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,889
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    کوئی لاہوریوں کو ٹیگ کر دے یار!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,744
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ہاہاہاہاہا بہت عمدہ مہدی بھائی۔۔۔۔کمال۔۔۔۔ حسرت ان پایوں پر جو بن کھائے آگئے۔۔۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,889
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    میں نے اخیراً قسم کھائی ہے کہ یار لوگوں کی جھوٹی تعریفوں کا شکریہ ہرگز ادا نہیں کروں گا۔ لیکن پایوں کی حسرت بہت بجا ہے! :D
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,602
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ واہ یعنی لاہور سے آنے کے بعد کراچی میں پائے کھائے گئے۔ :)

    ویسے ہم محب علوی بھائی اور باباجی کو ٹیگ کیے دیتے ہیں باقی دوستوں کو یہ لوگ بلا لیں گے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,602
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed

    لیجے اب سچی تعریفیں کہاں سے لائیں۔ :D:p

    (ازراہِ تفنن)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,744
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    تو جب اخیر آئے گی قسم بھی پوری کر لیجیے گا۔۔۔ میرا تو پہلا مراسلہ تھا۔۔۔ اور آپ نے ساتھ ہی اخیر کی قدغن لگا دی۔۔۔۔ :shock:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,889
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    چلیں آپ کی یہ کرم نوازی بھی بہت ہے!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,889
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    بھائی "یار لوگ" کہاں سے لائیں گے؟؟
    تعفن کی چراند تو ویسے ہی معلوم ہو رہی تھی! :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,889
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    بھائی ہم نے کہا کسی کی عادت کیوں خامخواہ بگڑے۔ اول و آخر یکیست!
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,744
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    حالانکہ میں بلی بھی نہیں تھا۔۔۔ کہ روز اول کی مثال صادق آتی۔ :p
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,602
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed

    ہاہاہاہاہا

    استغفراللہ ۔۔۔۔! ہم نے "تفنن" کی جگہ "تعفن" لکھ دیا۔۔۔۔۔ ! یعنی عذرِ گناہ بد تر از گناہ۔۔۔۔!

    ویری سوری، ویری ویری سوری۔۔۔۔! بہت معذرت کہ بھول کر ایسا ہوا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    پردیسی
    عاطف بٹ
    ساجد
    کو میں ٹیگ کر دیتا ہوں۔

    پھر تو آپ کو واقعی پھجے کے پائے کھانے چاہیے تھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,889
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    ہم تو خیر بلی کے حق میں بھی اس کے قائل نہیں۔!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,744
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    لیکن کام نادانستگی میں بھی وہی کیا۔۔۔۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  16. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,889
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    بھائی اتنی توبہ کرنے سے انسان پر متقی ہونے کی تہمت لگ جاتی ہے۔
    خدا کا خوف کریں میاں! اب معذرت خواہی کے لیے بھی کوئی جھوٹی تعریفوں جیسی بدعت قائم کرنی پڑے گی لگتا ہے!
    خیر شوخی بر طرف۔ کوئی بات نہیں میاں!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,889
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    ہاں۔ لیکن مجھے گمان ہے کہ اگر میں اپنے ساتھ یہ ظلم کر لیتا تو میرا وہی حال ہوتا جو "دمچی" کھانے اور (سردیوں میں دودھ جلیبی کے بجائے) "پیڑا لسی" پینے کے بعد ہوا تھا!
     
  18. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,889
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    نادان ہونے کی تہمت ہم پر بہت پرانی ہے اماں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,744
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    عقل نے مجھے کچھ پختگی تو دی مگر
    وہ مزا کہاں جو نادانیوں میں تھا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,889
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اسے شعر تو نہیں سمجھنا ناں؟!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر