نتائج تلاش

  1. وہاب اعجاز خان

    صلیبی جنگیں

    یہ مضمون میں نے وکی پیڈیا کے لیے لکھا سوچا اسے یہاں بھی شامل کر دیا جائے۔ صلیبی جنگیں ارض فلسطین بالخصوص بیت المقدس پر عیسائی قبضہ بحال کرنے کے لیے یورپ کے عیسائیوں نے جنگیں لریں تاریخ میں انہیں “صلیبی جنگوں“ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ یہ جنگیں فلسطین اور شام کی حدود میں صلیب کے نام...
  2. وہاب اعجاز خان

    وکی بکس پر دیوان ناصر کاظمی

    اردو وکی بکس ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ اور اس پر بہت سا کام باقی ہے ۔ میں نے وہاں دیوان ناصر کاظمی کو اپ لوڈ کیا ہے۔ یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں۔
  3. وہاب اعجاز خان

    page 3

    ہندوستانی فلمیں بہت کم دیکھتا ہوں۔ لیکن پچھلے سال سے جو فلم میں تقریباَ َ 10 سے زائد بار دیکھ چکا ہوں۔ وہ چاندنی بار کے ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر کی فلم پیج تھری ہے۔ کمال کی بات یہ ہے کہ ہر بار ایسا لگتا ہے جیسے میں فلم پہلی مرتبہ دیکھ رہا ہوں۔
  4. وہاب اعجاز خان

    بچوں کے لیے علامہ اقبال کی نظمیں

    ایک مکڑا اور مکھی (ماخوذ) بچوں کے لیے اک دن کسی مکھی سےیہ کہنے لگا مکڑا اس راہ سے ہوتا ہے گزر روز تمہارا لیکن مری کٹیا کی نہ جاگی کبھی قسمت بھُولے سے کبھی تم نے یہاں پاؤں نہ رکھا غیروں سے نہ ملیے تو کوئی بات نہیں ہے اپنوں سے مگر چاہیے یوں کھنچ کے نہ رہنا آؤ جو مرے گھر میں تو عزت...
  5. وہاب اعجاز خان

    اقبال کا تصور تعلیم

    اقبال کا تصور تعلیم اردو میں تعلیم کا لفظ، دو خاص معنوں میں مستعمل ہے ایک اصطلاحی دوسر ے غیر اصطلاحی ، غیر اصطلاحی مفہوم میں تعلیم کا لفظ واحد اور جمع دونوں صورتوں میں استعمال ہو سکتا ہے اور آدرش ، پیغام ، درسِ حیات، ارشادات، ہدایات اور نصائح کے معنی دیتا ہے۔ جیسے آنحضرت کی تعلیم یا تعلیمات...
  6. وہاب اعجاز خان

    چوری سے یاری تک

    ”چوری سے یاری تک“ ڈاکٹر انور سدید انشائیہ کی تعریف کرتے ہوئے رقم طراز ہیں، ” انشائیہ زندگی کے موجودہ مظاہر، تجربات اور معمولات کو آزاد روی ، خوش خیالی اور زندہ دلی سے دیکھنے اور اس کے انوکھے گوشوں کو نثر کے تخلیقی اسلوب ، کفایت لفظی ، غیر رسمی انداز اور دوستانہ ماحول میں پیش کرنے سے...
  7. وہاب اعجاز خان

    تبصرے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ

    حمود الرحمن کمشن رپورٹ ایک اہم تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آج تک مکمل طور پر اسے منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ کمشن کی رپورٹ تحریک پاکستان سے لے کر پاکستان کی ٧١ تک کی پوری سیاسی اور آئنی تاریخ پر مبنی ہے۔ جس میں ملک کے ٹوٹنے کے اسباب تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔...
  8. وہاب اعجاز خان

    حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ

    حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کا متن تعارف؛۔ (١) حکومت پاکستان نے وزارتِ صدارتی امور کے نوٹیفیکشن نمبر ایس آر او(١) 71مورخہ 26دسمبر1971کے ذریعے اس انکوائری کمشن کو قائم کرتے ہوئے اس کے ذمہ یہ فرائض سونپے تھے کہ وہ ان حالات کی تحقیقات کرے، جن کے تحت کمانڈر، ایسٹرن کمانڈ اور ان کے زیر کمان...
  9. وہاب اعجاز خان

    بوجھو تو جانیں

    پہیلی بوجھنا ایک طرح سے غور و فکر کا کام ہے۔ اس کے لیے ذہانت کی بھی ضرورت ہوتی لیکن سب سے زیادہ ضروری بات پہیلی کی زبان کو سمجھنے کی ہے۔ اگرپہیلی کی زبان سمجھ میں آجائے اور مفہوم واضح ہو تو ہر پہیلی میں کچھ ایسے الفاظ یا اشارے موجود ہوتے ہیں۔ جو پہیلی کے جواب کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔ پہیلیاں...
  10. وہاب اعجاز خان

    عباس تابش دشت میں پیاس بجھاتے ہوئے مرجاتے ہیں - عباس تابش

    غزل دشت میں پیاس بجھاتے ہوئے مرجاتے ہیں ہم پرندے کہیں جاتے ہوئے مر جاتے ہیں ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں گھر پہنچتا ہے کوئی اور ہمارے جیسا ہم ترے شہر سے جاتے ہوئے مر جاتے ہیں کس طرح لوگ چلے جاتے ہیں اُٹھ کر چپ چاپ ہم تو یہ دھیان میں لاتے...
  11. وہاب اعجاز خان

    ”نظریہ ملت و قومیت“ اور وطنیت

    ”نظریہ ملت و قومیت“ اور وطنیت مغربی تصور قومیت سے بدظنی:۔ جدید مغربی سےاسی افکار میں وطنیت اور قومیت قریب قریب ہم معنی ہیں ۔ اقبال نے وطنیت کے سیاسی تصور کو جس بناءپر رد کیا تھا وہی وجہ مغربی نظریہ قومیت سے ان کی بدظنی کی بنیاد بنی ان کا خیال تھا کہ قومیت کی ایک سیاسی نظا م کی حیثیت...
  12. وہاب اعجاز خان

    پاکستانی چینلز

    بی بی سی کی سائیٹ پر نئے پاکستانی چینلز کے بارے میں ایک اچھا مضمون پڑھنے کو ملا۔ یہاں لنک دے رہا ہوں۔ http://www.bbc.co.uk/urdu/miscellaneous/story/2006/05/060530_media_story_as.shtml
  13. وہاب اعجاز خان

    ایک نظر ادھر بھی

    غزل اصلاح کی منتظر گردشِ ماہ و سال رکھتے ہیں وہ قیامت کی چال رکھتے ہیں عمر کے اس زریں کلینڈر میں اک محبت کا سال رکھتے ہیں دور رہ کر بھی اُس سے لہروں پر سلسلوں کو بحال رکھتے ہیں اک حسیں یاد کے تصور سے شاخ دل کو نہال رکھتے ہیں ہم ستاروں کی روشنی دے کر عشق کو لازوال رکھتے ہیں
  14. وہاب اعجاز خان

    مزید دو اردو فورمز

    گوگل پرسرچ کے دوران دو نئے اردو فورمز سے آشنائی حاصل ہوئی ہے۔ راوبط میں‌ بھی اسے ایڈ کردیا ہے۔ ایک فورم ہدیہ کے نام سے ہے۔ جو کہ اسلام کے متعلق ہے جبکہ دوسرے آلمگیرین فورم کا لے آوٹ اردو ہے۔ لیکن اس میں رومن اردو پر انحصار زیادہ ہے۔ http://www.hadaaya.com/forum/...
  15. وہاب اعجاز خان

    ن م راشد انتقام از ن م راشد

    انتقام اُس کا چہرہ، اُس کے خدوخال یاد آتے نہیں اک شبستاں یاد ہے اک برہنہ جسم آتشداں کے پاس فرش پر قالین، قالینوں کی سیج دھات اور پتھر کے بت گوشہء دیوار میں ہنستے ہوئے! اور آتشداں میں انگاروں‌کا شور اُن بتوں کی بے حِسی پر خشمگیں; اُجلی اُجلی اونچی دیواروں پہ عکس اُن فرنگی حاکموں کی یادگار جن کی...
  16. وہاب اعجاز خان

    ”فسانہ عجائب“ رجب علی بیگ سرور

    بقول شمس الدین احمد، ”فسانہ عجائب لکھنو میں گھر گھر پڑھا جاتا تھا۔ اور عورتیں بچوں کو کہانی کے طور پر سنایا کرتی تھیں اور بار بار پڑھنے سے اس کے جملے اور فقرے زبانوں پر چڑھ جاتے تھے۔“ سرور 1786ءکو لکھنو میں پیدا ہوئے اور1867ءکو بنارس میںوفات پائی۔ سرور کو فارسی اور اردو پر پوری پوری دسترس...
  17. وہاب اعجاز خان

    بُہتان

    کیا یہی ہونٹ ہیں ، جو مرے واسطے انگبیں تھے، مئے ناب تھے، آگ تھے کیا یہی جسم ہے، جس کے سب زاویئے میرے آغوش میں راگ ہی راگ تھے ہاں بڑی چیز ہے راہ و رسمِ جہاں دوست، خاوند، بہنیں، قفس، پاسباں ننگ و نامُوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔سینے کی چنگاریاں وہ ترا امتحاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ مرا امتحاں رکھ لیا اپنے...
  18. وہاب اعجاز خان

    میرا گاؤں

    میرا گاؤں چھ گڑھی ممش خیل
  19. وہاب اعجاز خان

    ’ضرورت برائے فی میل اسسٹنٹ‘:

    اسے آپ جوانی کا جوش، نادانی، ناتجربہ کاری یا معصومیت سمیت کچھ بھی کہیں لیکن صوبائی دارالحکومت پشاور کے ایک مقامی اخبار میں گزشتہ دنوں شائع ہونے والے ایک غیرمعمولی اشتہار نے کئی لوگوں کو شش و پنج میں ڈال دیا۔ صوبہ سرحد جہاں اشتہاری کمپنیوں کو دینی جماعتوں کی صوبائی حکومت کی موجودگی میں ہر قدم...
  20. وہاب اعجاز خان

    پودے

    پود ے (کرشن چندر رپورتاژ صحافتی صنف ہے اسے بطور ادبی صنف صرف اردو ادب میں برتا گیا ۔ لفظ (Reportage)لاطینی اور فرانسیسی زبانوں کے خاندان سے ہے جو انگریزی میں (Report)رپورٹ کے ہم معنی ہے۔ رپورٹ سے مراد تو سیدھی سادی تصویر پیش کرنے کے ہیں۔لیکن اگر اس رپورٹ میں ادبی اسلوب ، تخیل کی آمیزش اور...
Top