ویسے امتحانات کے دنوں میں اکثر میری پودوں سے دوستی ہوجاتی ہے۔ اور اپنا زیادہ تر وقت میں انہی کےساتھ گزارتا ہوں اور ان کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ امتحانات کے ختم ہوتے ہی جب دیگر مصروفیات آ لیتی ہیں تو میں اپنے ان برے وقتوں کے ساتھیوں کو جیسے بھول سا جاتا ہوں۔ اور ہفتے میں ایک دو دفعہ ان سے ملاقات...