وکی بکس پر دیوان ناصر کاظمی

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ یار وہاب۔ میری مدد کی ضرورت ہو(اگرچہ تم مجھ سے زیادہ تجربہ کار ہو وکی پر ) تو بلا تکلف بتانا :)
قیصرانی :wink:
 
جواب

وہاں سب سے بڑا مسئلہ فونٹ کا ہے۔ ڈیفالٹ فونٹ ایشیا ٹائپ نسخ نہیں۔ یہ تو بھلا ہو فرنٹ پیج کا کہ اس نے آسانی پیدا کر دی۔ اس کے علاوہ ایڈیٹر میں‌ بھی کئی مسائل ہیں۔ وہاں کی نظامت کون کر رہا ہے یہ تو جسبادی ہی بتا سکتے ہیں۔ لیکن وہاں بھی وکی پیڈیا کی ٹیم کو توجہ دینی چاہیے۔ کیونکہ وکی بکس بھی ایک آن لائین ڈیجیٹل لائبریری بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اور رہا سوال یہاں کی کتابوں کو وہاں منتقل کرنے کا تو وہ تو نبیل کی اجازت سے میں کر سکتا ہوں۔ ورنہ نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب، یہاں پوسٹ کیے ہوئے مواد کے مالک خود اس کے پوسٹر ہیں۔ دوسرے اردو ویب پر کاپی رائٹ کے معاملے میں خاصی نرمی برتی جا رہی ہے جبکہ وکی پیڈیا پر اس معاملے میں قواعد کچھ اور طرح کے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور بات یہ کہ میں خود بھی میڈیا وکی سوفٹ ویر کے استعمال پر تحقیق کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن اس کے لیے بھی وقت درکار ہے۔ مجھے وقت نکال کر میڈیا وکی کے سٹائل کو ایڈجسٹ‌ کرنا ہوگا اور اس میں utf-8 اینکوڈنگ کے حوالے سے تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔ بہرحال وقت آنے پر یہ کام بھی ہو جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
وکی بکس پر میں بھی رجسٹر ہوں لیکن کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ کس طرح پوسٹ کیا جائے کچھ بھی۔ میرا ارادہ دیوانِ غالب کا ہے۔ وہاب کچھ روشنی ڈالو۔
 
جواب

اعجاز صاحب دراصل یہ ایک تجرباتی کام تھا۔ ابھی بھی وکی پیڈیا پر اسی پر بحث ہو رہی تھی۔ دراصل وکی بکس اپنی ذاتی کتابوں کے لیے مختص ہے اور اس کے علاوہ آپ پڑھ چکے ہیں کہ وہاں کی حقوق کے حوالے سے پالیسی نہایت سخت ہے۔دوسری کتابوں کے لیے وکی کی ایک اور سائیٹ ہے جسے wikisource کہتے ہیں۔ لیکن ابھی تاحال اس کا ڈومین اردو کے لیے حاصل نہیں کیا گیا ہے۔ وکی پیڈیا کی ٹیم کا خیال ہے کہ ابھی فی الحال ایسی کتابیں جن کے حقوق کا مسئلہ نہ ہو ان کو وکی پیڈیا پر ہی وکی سورس کے نام سے ایک زمرے میں پوسٹ کیا جائے اور جب کتابوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگے تو پھر اس کے بعد وکی والوں کو ڈومین کی درخواست دی جائے۔ اس لیے وہاں بہت جلد وکی پیڈیا پر وکی سورس کا زمرے بننے والا ہے۔ اس کے بعد میں آپ کو تفصیل سے وکی پر کام کرنے کا طریقہ ذاتی خط میں پوسٹ کر دوں‌گا۔ پھر آپ دیوان غالب یا دوسری ایسی کتابیں جن کے حقوق کی اجازت آپ لے چکے ہیں۔ وہاں پوسٹ کر سکیں گے۔
 
Top