تبصرے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ

حمود الرحمن کمشن رپورٹ ایک اہم تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آج تک مکمل طور پر اسے منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ کمشن کی رپورٹ تحریک پاکستان سے لے کر پاکستان کی ٧١ تک کی پوری سیاسی اور آئنی تاریخ پر مبنی ہے۔ جس میں ملک کے ٹوٹنے کے اسباب تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اب اس رپورٹ میں کتنی صداقت ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج تک اس کو مکمل طور پر سامنے لانے سے گریز کیاگیا ہے۔
خیر کئی سال پہلے مشرف حکومت نے اس کے کچھ حصوں کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ۔ اس طرح رپورٹ کا کچھ حصہ روزنامہ جنگ سے سلسلہ وار شائع ہوا۔ اب سوچا کہ جنگ کے اسی سلسلہ وار حصے کو فورم میں شامل کرلیا جائے ۔ یوں اس کام کی ابتداء کی ہے۔ ناظمین سے گزارش ہے کہ وہ پروف ریڈنگ میں مدد ضرور کریں ۔ تاریخوں اور ناموں کے حوالے سے میں نے کافی احتیاط سے کام لیا ہے۔ لیکن پھر بھی املا اور گرامر کی غلطی تو کمپوزر سے ہو ہی جاتی ہے۔ اس کی تصیح اس فورم کے ناظمین کی ذمہ داری ہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
کہوں کس سے قصہ درد و غم
کوئی ہم نفس ہے نہ یار ہے ۔ ۔ ۔ ۔

سب کچھ بتا دیا مگر آنکھیں کہاں کھلی ہیں ہماری ۔ ۔ ۔ ان باتوں سے ہم نے کہاں یہ سیکھا کہ “اپنوں کے دیئے ہوئے زخم“ زیادہ گہرے ہیں یا غیروں کی بے اعتنائیاں ۔ ۔ ۔

مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ کچھ تو ہمیں سیکھنا چاہیے ان باتوں سے ۔ ۔ ۔ کہ یہ ملک کیسے بنا کیسے ٹوٹا اور کیسے سسک رہا ہے ۔ ۔
 

اظہرالحق

محفلین
اس دھاگے کا نام کچھ اور ہونا چاہیے ، نہ کہ حمود رحمٰن کمیشن کی رپورٹ ۔ ۔ کیونکہ اسمیں اب پاکستان کی کہانی شامل ہو چکی ہے ۔۔۔ ٹھیک ہے یہ کہانی 1971 تک کی ہے ، مگر بہتر ہو گا کہ اب تک چلے ۔ ۔ ۔ تا کہ یہ بھی ایک دستاویز بن سکے ۔ ۔ وہاب بھائی ۔ ۔ بہت اچھا کام کر رہے ہوئے ۔ ۔شکریہ
 

اظہرالحق

محفلین
زکریا نے کہا:
اظہر آپ شاید مین رپورٹ اور supplementary رپورٹ کو کنفیوز کر رہے ہیں۔

زکریا میں کنفیوز نہیں ہوں ، میں یہ سب پڑھ بھی چکا ہوں ، مگر میرا مطلب صرف یہ تھا کہنے کا کہ اگر اس کو ایک الگ نام سے کیا جائے تو اس کی مزید وضاحت ہو گی ، دوسرا 1971 کے بعد کی بھی تاریخ رقم ہو جائے گی اور یہ ایک اچھی دستاویز کی شکل اختیار کر سکتی ہے ۔ ۔
 
جواب

جہاں تک پاکستان کی مکمل تاریخ کا حوالہ ہے تو پاکستان کی تاریخ کے نام سے ایک اور دھاگا بھی یہاں موجود ہے جس میں پاکستانی تاریخ کے متعلق یوزرز مواد شامل کرسکتے ہیں۔ لیکن کتاب میں مزید اپنی طرف سے مواد شامل کرنا یعنی اکہتر کے بعد کا مواد شامل کرنا ایسا ہے جیسے کتاب میں ترمیم کردی گئی ہو۔ اس لیے دھاگے کا یہی نام میرے خیال میں مناسب ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ وہاب بھائی، لیکن آپ تو جنگ والی تفصیل کاپی کر رہے ہیں ناں؟ تو پھر کیا یہ مکمل ہے؟
بےبی ہاتھی
 
جنگ نے کچھ بھی اپنی طرف سے شائع نہیں کیا بلکہ جتنا حصہ حکومت کی طرف سے منظر عام پر آیا وہ انہوں نے قسط وار شائع کردیا ۔ اپنی طرف سے تو انہوں نے بھی کوئی ترمیم نہیں کی۔
 
زبردست وہاب ،

میں اسے دیکھ رہا ہوں اور تم مجھے بتادو کہ کب تک کس طرح اس ک پروف ریڈنگ چاہتے ہو، اس طرح اسے کر لیں گے۔ کیا اس کے باقی ماندہ حصہ ملنے کی کوئی امید ہے :) ۔ کوشش کریں میرے دفتر کے سامنے اسمبلی ہے کوئی کام کا بندہ مل جائے تو کوشش کر لی جائے ۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
وہاب اعجاز خان نے کہا:
جنگ نے کچھ بھی اپنی طرف سے شائع نہیں کیا بلکہ جتنا حصہ حکومت کی طرف سے منظر عام پر آیا وہ انہوں نے قسط وار شائع کردیا ۔ اپنی طرف سے تو انہوں نے بھی کوئی ترمیم نہیں کی۔
جی آپ نے لکھا کہ مشرف حکومت نے کچھ حصوں کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے روزنامہ جنگ نے قسط وار چھاپا۔ تو اسی سلسلے میں‌میں‌نے کہا کہ یہ تو نامکمل ہوئی(جنگ کے حوالے سے)۔
بےبی ہاتھی
 
مکمل رپورٹ اس لیے بھی حکومت پاکستان منظر عام پر نہیں لانا چاہتی کہ اس میں بہت سے پردہ نشینوں کے نام آسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سارے واقعے میں بیرونی ہاتھ بھی تھا جس پر اس رپورٹ میں تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ ان آخری حصوں کو منظر عام پر لا کر حکومت اپنے لیے کوئی نیا مسئلہ نہیں کھڑا کر سکتی۔ خیر یہ بھی بہت بڑی بات ہے کہ مشرف حکومت نے کم از کم کچھ حصہ تو لوگوں کے سامنے پیش کیا جس کی وجہ سے سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے لوگوں کو بہت سی معلومات حاصل ہوسکیں۔ جہاں تک پروف ریڈنگ کا حوالہ ہے تو کتاب ابھی جاری ہے۔ اور اس کی تکمیل میں تقریباََََ َ دس دن لگ سکتے ہیں۔ کتاب جب مکمل ہوجائے تو میں محب کو مطلع کردوں گا۔ اس کے بعد ہی پروف ریڈنگ اگر شروع ہو جائے تو اچھا رہے گا
 

قیصرانی

لائبریرین
دراصل آخری پوسٹ پر ابھی تک جاری ہے لکھا ہے، تو منتقل نہیں ہوئی۔ ویسے اگر آپ کردیں تو اچھا رہے گا۔ بقیہ حصہ جیسے ہی پوسٹ ہوا، منتقل کردیں گے وہ بھی :)
 

فریب

محفلین
ٹھیک ہے میں کر دیتا ہوں جتنی ہے جہاں ہے کی بنیاد پر باقی مکمل ہونے کے بعد کر دیں گے
 
Top