نتائج تلاش

  1. La Alma

    خلائی مخلوق زمین پر

    اصل خلائی مخلوق زمین پر۔۔۔ عوام اپنی خیر منائیں۔ :):)
  2. La Alma

    قطعہ

    قطعہ شرارِ دل لکھ!!بجنبشِ خامہ اب کسی روز جمودِ ہستی کے نام اک نامہ اب کسی روز سکوتِ اظہار میں تغیر کی آرزو ہے اٹھے مری چُپ سے کوئی ہنگامہ اب کسی روز
  3. La Alma

    چارہ گروں کا نسخہ کوئی کارگر تو ہو

    چارہ گروں کا نسخہ کوئی کارگر تو ہو ہم جی اٹھیں گے پھر سے، دوا کا اثر تو ہو دل میں ہر آن موجہء آتش ہو موجزن مطلوب گر گہر نہیں، کوئی شرر تو ہو ہم بھی فسانہء غمِ ہجراں سنائیں گے ان کی یہ داستانِ طرب مختصر تو ہو ہر چند ہم نے خود کو فراموش کر دیا لیکن کچھ اپنی بے خبری کی خبر تو ہو کیونکر...
  4. La Alma

    مگن اپنی ہی دھن میں ۔۔۔

  5. La Alma

    لائیو آن لائن مشاعرہ

    فیض کلچرل فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام آن لائن مشاعرہ جاری ہے۔ جو احباب دلچسپی رکھتے ہیں اس لنک پر مشاعرہ براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ لنک درج ذیل ہے۔ Faiz Cultural Foundation, UK Public Group | Facebook
  6. La Alma

    حرمتِ رسول ﷺ

    گزشتہ کچھ عرصے سے ناموسِ رسالت کے نام پر جو خون ریزی کا سلسلہ چل نکلا ہے، وہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ خدا جانے اب یہ کہاں جا کر رکتا ہے۔قرائن تو یہی بتا رہے ہیں کہ ادھر کسی فاسق و فاجر کے منہ سے کوئی توہین آمیز جملہ نکلا ، وہیں اس کو واجب القتل قرار دے دیا گیا۔ خدا بھی نافرمان قوموں کو اس...
  7. La Alma

    ہو کوئی تدبیر، خوئے یار سمجھیے

    ہو کوئی تدبیر، خوئے یار سمجھیے گر نہ سمجھ آئے، بار بار سمجھیے یہ دلِ صد ناز، تار تار سمجھیے راہِ محبت ہے خاردار، سمجھیے! بسکہ ہیں نادان ہم، جو کچھ بھی نہ سمجھے آپ ذرا ٹھہرے ہوشیار، سمجھیے! آتشِ نوکِ قلم سے ہیں سیہ اوراق خامہ سمجھیے، کہ اب شرار سمجھیے کھل نہ سکا ہم پہ رازِ عالمِ ہستی فہم ہے...
  8. La Alma

    قصّہ گو

    قصّہ گو طاقِ دل پہ برسوں سے کچھ دیے فروزاں ہیں فکر کے شبستاں کے یہ چراغِ سحری ہیں سوچ کے فلک کے یہ مہر و ماہ و انجم ہیں شرحِ بابِ غم کو ہم خامہء تخیل سے لوحِ جاں پہ لکھتے ہیں مکتبِ غمِ ہستی سب ہمیں سکھاتا ہے موجِ درد رک جائے پھر قلم بھی تھم جائے دھیان کے افق سے جب رنگ سب سمٹتے ہوں ذہن کے...
  9. La Alma

    where do I begin

    آل ٹائم فیورٹ
  10. La Alma

    کرونا وائرس: بائیولوجیکل ہتھیار یا قدرتی آفت؟

    پاکستان کے سابق سفیر عبداللہ حسین ہارون کے کرونا وائرس سے متعلق اہم انکشافات!! سازشی تھیوری یا حقیقت: تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیے۔ آپ کیا سمجھتے ہیں COVID-19 کا عالمی سطح پہ وسیع پھیلاؤ واقعی نیو ورلڈ آرڈر کی طرف ایک سوچی سمجھی پیشرفت ہے؟
  11. La Alma

    ’’اٹھو مرنے کا حق استعمال کرو‘‘

    ’’جینے کا حق سامراج نے چھین لیا اٹھو مرنے کا حق استعمال کرو‘‘ ظلم کی انتہا ہے۔اور اس ظلم پر خاموشی اس سے بھی بڑا جرم۔۔۔ اور کچھ نہیں تو ٹوئٹر، انسٹاگرام اور دوسرے سوشل میڈیا ہینڈلز پر، کشمیر میں کرفیو اور بھارتی مظالم پر # کشمیر جیسی کوئی آگاہی مہم شروع کی جا سکتی ہے۔ شاید موجودہ حالات کے...
  12. La Alma

    کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا

    اس طرح کے پروگرامز آن ائیر کرنے سے خدا جانے کس دین کی خدمت ہو رہی ہے۔ ایسے شعبدہ باز مفتیوں اور عالموں سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہیے جواپنی ہوس پرستی کو دین کا لبادہ پہنا کر سادہ لوح مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کا موجب بنتے ہیں۔ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ ایسے لوگ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے...
  13. La Alma

    جکومت کی ایک سالہ کارکردگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    دس مہینے کی قلیل مدت میں کرتار پور راہداری کے منصوبے کی تکمیل پر وزیراعظم عمران خان کا حیرانگی کا اظہار۔۔۔ جناب فرماتے ہیں کہ مجھے تو پتا ہی نہیں تھا میری حکومت اتنی ایفیشنٹ ہے۔ اس کا مطلب ہے ہم اور کام بھی کر سکتے ہیں۔:):)
  14. La Alma

    اس جہانِ آرزو میں اور کیا کیا دیکھیے۔ ۔۔

    اس جہانِ آرزو میں اور کیا کیا دیکھیے ‬ ‫دستِ ساقی دیکھیے یا موجِ صہبا دیکھیے؟‬ ‫رنگِ عالم دیکھیے! ہنگامِ دنیا دیکھیے!‬ ‫بیٹھ کر چپ چاپ یوں ہی بس تماشا دیکھیے‬ ‫تابِ نظّارہ نہیں کیونکر سراپا دیکھیے ‬ ‫شوخیِ دل کہہ رہی ہے، بے محابا دیکھیے ‬ سازِ سودائے محبت بج رہا ہے چار سو‬ ‫دم بدم اہلِ جنوں...
  15. La Alma

    افسوں گری

    افسوں گری ہم کو خبر نہیں تھی کب من میں دھوپ نکلی پرچھائیاں تخیل کی فرشِ جاں سے لپٹِیں جیسے بلند و بالا کھنڈر عمارتوں کے گہرے مہیب سائے دوپہر کے کنارے جھک کر زمیں کو چومیں... ہم کو خبر نہیں تھی سوچوں کے اس نگر میں جو لفظ ان کہے تھے معنی کی جستجو میں یوں در بدر ہوئے تھے جس طرح کوئی مجنوں...
  16. La Alma

    تلخیِ جاں

    تلخیِ جاں کوئی مانوس سی سرسراہٹ تھی، جس سے میری آنکھ کھل گئی تھی۔ شاید وقت کے قافلے سے بچھڑا، کوئی اداس لمحہ پھر سے دبے پاؤں رات کے پہلو میں آ بیٹھا تھا۔ اگرچہ شب تاروں بھری تھی لیکن من میں گھپ اندھیرا تھا۔ میں نے ذرا سا پردہ سرکا کر کھڑکی سے باہر جھانکا، تو پل بھر کو یوں لگا کہ جیسے اچانک...
  17. La Alma

    ہم سے یہ شمعِ شوق جلائی نہ جائے گی

    ہم سے یہ شمعِ شوق جلائی نہ جائے گی اک بار جل اٹھی تو بجھائی نہ جائے گی اے کاش روک لے کوئی صبحِ وصال کو شامِ فراق ہم سے منائی نہ جائے گی ہم آتشِ جفا میں سراپا سلگ چکے اپنی ہی خاک آپ اڑائی نہ جائے گی حرفِ غلط کی طرح ستم کو نہ سمجھیے دل پر لگی لکیر مٹائی نہ جائے گی یہ کیا کہ اہلِ درد کی...
  18. La Alma

    آخرش کیا ہے رازِ بود و نبود

    آخرش کیا ہے رازِ بود و نبود کھینچ کر دیکھیے عدم سے وجود ؟ بسکہ ہے ایک مشتِ خاک مگر اس قدر آرزوئے نام و نمود چارو ناچار کی تجارتِ حرف راس آیا کوئی زیاں نہ ہی سود رقص کرتا رہا شرارِ حیات تا حدِ جاں، برنگِ موجہء دود پوچھتے ہیں پلا کر جامِ خرد ہے کوئی عقدہء جنوں کی کشود ہائےالمٰی! قدر کی...
Top