ہم سے یہ شمعِ شوق جلائی نہ جائے گی

La Alma

لائبریرین
ہم سے یہ شمعِ شوق جلائی نہ جائے گی
اک بار جل اٹھی تو بجھائی نہ جائے گی

اے کاش روک لے کوئی صبحِ وصال کو
شامِ فراق ہم سے منائی نہ جائے گی

ہم آتشِ جفا میں سراپا سلگ چکے
اپنی ہی خاک آپ اڑائی نہ جائے گی

حرفِ غلط کی طرح ستم کو نہ سمجھیے
دل پر لگی لکیر مٹائی نہ جائے گی

یہ کیا کہ اہلِ درد کی آنکھیں بھی نم نہیں
اب داستانِ غم یہ سنائی نہ جائے گی

جس آہ کو ہو پاسِ ادب، ضبطِ گریہ کا
عرشِ بریں تلک وہ دہائی نہ جائے گی؟

سوچیں تو اس جہان میں مہرہ ہے آدمی
ایسی کہیں بساط بچھائی نہ جائے گی

ہم کو متاعِ عشق کے کھونے کا ڈر نہیں
اپنے کبھی یہ ہاتھ نہ آئی، نہ جائے گی

المٰی! حسیں ہیں یوں تو محبت کے دائرے
پھر گردشوں سے جان چھڑائی نہ جائے گی
 

عرفان سعید

محفلین

فرقان احمد

محفلین
ہم سے یہ شمعِ شوق جلائی نہ جائے گی
اک بار جل اٹھی تو بجھائی نہ جائے گی

اے کاش روک لے کوئی صبحِ وصال کو
شامِ فراق ہم سے منائی نہ جائے گی

ہم آتشِ جفا میں سراپا سلگ چکے
اپنی ہی خاک آپ اڑائی نہ جائے گی

حرفِ غلط کی طرح ستم کو نہ سمجھیے
دل پر لگی لکیر مٹائی نہ جائے گی

یہ کیا کہ اہلِ درد کی آنکھیں بھی نم نہیں
اب داستانِ غم یہ سنائی نہ جائے گی

جس آہ کو ہو پاسِ ادب، ضبطِ گریہ کا
عرشِ بریں تلک وہ دہائی نہ جائے گی؟

سوچیں تو اس جہان میں مہرہ ہے آدمی
ایسی کہیں بساط بچھائی نہ جائے گی

ہم کو متاعِ عشق کے کھونے کا ڈر نہیں
اپنے کبھی یہ ہاتھ نہ آئی، نہ جائے گی

المٰی! حسیں ہیں یوں تو محبت کے دائرے
پھر گردشوں سے جان چھڑائی نہ جائے گی
داد کیونکر دی جائے! :) ایک مدت بعد تہذیبی رچاؤ کی حامل غزل پڑھنے کو ملی۔ بے پناہ داد، اور ہاں، ایک بات اور، ذرا شعری لہجہ تو دیکھیے؛ انتہائی خوب صورت! کمال است! :)
 

La Alma

لائبریرین
داد کیونکر دی جائے! :) ایک مدت بعد تہذیبی رچاؤ کی حامل غزل پڑھنے کو ملی۔ بے پناہ داد، اور ہاں، ایک بات اور، ذرا شعری لہجہ تو دیکھیے؛ انتہائی خوب صورت! کمال است! :)
یہ اردو محفل کا ہی خاصہ ہے، جہاں اس قدر ہمت افزائی کرنے والے صاحبِ ذوق احباب موجود ہیں۔ وگرنہ مجھے تو ہر بار یہیں گمان گزرتا ہے کہ میری ایسی طبع آزمائیوں پہ بھلا کون دھیان دے گا۔ پزیرائی کے لئے از حد شکریہ!!
 

الف عین

لائبریرین
واہ، بہت خوب
یہ مصرعہ بحر سے خارج ہو کر بد نما داغ لگا رہا ہے
حرفِ غلط کی طرح ستم کو نہ سمجھیے
سمجھیے کی جگہ جانیے کر دیں تو خوبصورت ہو جائے گا
 

La Alma

لائبریرین
واہ، بہت خوب
یہ مصرعہ بحر سے خارج ہو کر بد نما داغ لگا رہا ہے
حرفِ غلط کی طرح ستم کو نہ سمجھیے
سمجھیے کی جگہ جانیے کر دیں تو خوبصورت ہو جائے گا
سپاس گزار ہوں سر!
میں نے سمجھیے کو فاعلن کے وزن پر برتا ہے۔ جانیے ہی کر دیتی ہوں۔
 

صفی حیدر

محفلین
ہم آتشِ جفا میں سراپا سلگ چکے
اپنی ہی خاک آپ اڑائی نہ جائے گی
اس شعر کو پڑھ کر ایک بات ذہن میں آئی ہے ..... "آتش " میں" سلگنے" کے بعد "خاک " نہیں بنتی " راکھ " بنتی ہے ..... دوسرے مصرعے میں اگر " خاک " کے بجائے " راکھ " کر دیا جائے ؟؟؟؟ ہو سکتا ہے یہ نقظہ غلط ہو لیکن ذہن میں آیا تو اظہار کر دیا ....... لیکن یہ نہیں پتہ کی " راکھ اڑانا " محاورہ کے مطابق ٹھیک ہے یا نہیں ؟؟؟؟ "خاک اڑانا " تو محاورہ ہے لیکن جل کر تو راکھ ہوا جاتا ہے ......
 
Top