نتائج تلاش

  1. La Alma

    اب آؤ غمِ حیات مانگیں

    اب آؤ غم ِحیات مانگیں پیہم نئی واردات مانگیں از راہِ مرکب ِتخیل ہم فکر کے مفردات مانگیں تشہیرِ سخن کے واسطے ہم کیسے نہ قلم دوات مانگیں پھر تذکرہِ حدیثِ دل کو ہم روز نئی لغات مانگیں چرچا ہے جہاں میں امرِ کُن کا کیونکر نہی کا ثبات مانگیں المٰی تہِ جاں ہیں کتنی پرتیں ادراکِ علومِ...
  2. La Alma

    دل فقط عرضِ مدعا جانے

    دل فقط عرضِ مدعا جانے شعر کیا ہے مری بلا جانے مجھ پہ عقدہ نہ کھل سکا اپنا کس طرح کوئی دوسرا جانے تنگئِ دامنِ جہاں کو ہم وسعتِ شوق کی دوا جانے محض وہ ساز تھے زمانوں کے ہم جسے سوزِ ارتقا جانے لذتِ فکر کیا بھلی شے ہے جس نے چکھا وہ ہی مزا جانے جاں گئی تھی فراق میں اس کے سب اجل کا...
  3. La Alma

    کہتے ہیں لوگ ....

    اب کوئی اور بھی شامت ہو گی؟ کہتے ہیں لوگ قیامت ہو گی زیست کا متن ہوا بوسیدہ لوحِ جاں وجہِ قدامت ہو گی ہم اشارہ نہ کنایہ سمجھے پھر سے ناپید علامت ہو گی اب کہ ناصح نے کہا کیا ہو گا طعن، تشنیع، ملامت ہو گی معبدِ عشق ہوا ہے مسمار اک خلش صرف سلامت ہو گی معجزہ ہوئے ، ہوئی اک مدّت کیوں...
  4. La Alma

    خائف ہیں ہست سے .....

    جُز قُُم کے، ہم سماوی سٙم ڈھونڈتے ہیں خائف ہیں ہست سے عدم ڈھونڈتے ہیں دامانِ شش جہات اب دور نہیں دم لے لیں کچھ تو ، کوئی دم ڈھونڈتےہیں خامہ فرسائی رکھّے وجدان کو تر ہم تشنہ کام وہ قلم ڈھونڈتے ہیں مقصود اپنے سے خالی ہیں ارض و سما کیسے سمجھے کوئی، کیا ہم ڈھونڈتے ہیں کس کس کو...
  5. La Alma

    خیال یار نے ہم کو ۔۔۔

    خیالِ یار نے ہم کو بھی دیوانہ بنا ڈالا ذرا سی دیر میں خود سے ہی بیگانہ بنا ڈالا وفور ِشوق سے تھاما، لبوں سے پھرلگایا تھا غمِ ہستی کو ہم نے آج پیمانہ بنا ڈالا تری چاہت کی لو ہے اور آوارہ دلِ مضطر طوافِ شمع کی خاطر یہ پروانہ بنا ڈلا محبت کے لئے ہم نے، فقط اک جان ہی دی تھی ذرا سی بات...
  6. La Alma

    شہرِ دل کے ساحروں کا کیا ہوا

    شہرِ دل کے ساحروں کا کیا ہوا شاعروں، ان عاقلوں کا کیا ہوا واقفِ انجامِ الفت ہم کہاں کیا خبر ان عاشقوں کا کیا ہوا ہم حقیقت آشنا ایسے نہ تھے واہموں اور شائبوں کا کیا ہوا صد شکر ہے عکس قائم رہ گیا کرچی کرچی آئینوں کا کیا ہوا آج پھر وہ اجنبی سا ہے لگا عمر بھر کے واسطوں کا کیا ہوا...
  7. La Alma

    تعارف La Alma

    ایک دفعہ بیٹھے بیٹھے خیال آیا کیوں نہ 'IELTS' کا امتحان دیا جائے ۔'Speaking Test' میں جو پہلا سوال ہم پر داغا گیا ،وہ تھا ؛ " Introduce yourself", بس پھر کیا تھا ؛ ہم تھے، ممتحن تھا اور ایک لمبی خاموشی ۔۔۔ بقول شاعر : " بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی " اپنے نام کے سوا کچھ...
  8. La Alma

    کچھ تو قرار پاتے ملتی ہمیں اماں گر

    کچھ تو قرار پاتے، ملتی ہمیں اماں گر آ جاتی کیا قیامت، جاتی نہ اپنی جاں گر یہ درد تو وہی ہے، کیسے جگر سنبھالیں ہم آہ بھی نہ کرتے، ہوتا وہ مہرباں گر شوق ِ جنوں میں برسوں، وہ در بدر نہ پھرتا اس دل میں آ ٹھہرتا، کرتے اسے مکاں گر یوں نم نہ ہوتی آنکھیں، اس بےکسی پہ اپنی ہم ضبط آزماتے، روتا نہ...
  9. La Alma

    راہنمائی درکار ہے

    السلام علیکم ! محفل میں نئی ھوں ۔لہذا طریقہ کار سے واقف نہیں۔ میری پوسٹ شو نہیں ہوتیں ، اس پر لکھا آتا ہے ،مدیر کی منظوری چاہیے ۔ کیا ھمیشہ ہی ایسے ھو گا یا کچھ عرصے کے لیے یه پابندی ہے ؟ امید ہے رھنمائی فرمائیں گے ۔ شکریہ
  10. La Alma

    ہم ترے خط، پیام بھول گئے

    ہم ترے خط، پیام بھول گئے قصّہءِ نا تمام بھول گئے درد ہم نے سبھی خرید لیے کیا لگائے تھے دام بھول گئے راس کب تھا ہمیں یہ جوشِ جنوں ہوش کا تھا مقام بھول گئے عارضی ہر خوشی ہے، یاد رہا حسرتوں کا دوام بھول گئے اب وہ ہنگامہءِ حیات کہاں شورشِ روز و شام بھول گئے آج محفل میں بولتی رہی چُپ سب سُخن ور...
Top