تعارف La Alma

La Alma

لائبریرین
ایک دفعہ بیٹھے بیٹھے خیال آیا کیوں نہ 'IELTS' کا امتحان دیا جائے ۔'Speaking Test' میں جو پہلا سوال ہم پر داغا گیا ،وہ تھا ؛ " Introduce yourself", بس پھر کیا تھا ؛ ہم تھے، ممتحن تھا اور ایک لمبی خاموشی ۔۔۔
بقول شاعر :
" بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی "
اپنے نام کے سوا کچھ سوجھا ہی نہیں ۔وہ تو شکر ہے اسے بھی ہمیں جاننے میں کوئی خاص دلچسپی نہ تھی ، سو بلا ٹل گئی ۔
بعد میں ہم نے خود کو یہ کہہ کر تسلی دے دی کے خاصا ' غیر علمی ' سوال تھا ۔بلکہ ہمارے نزدیک عین اسی کو تو " ذاتیات " پہ اترنا کہتے ھیں ۔☺
اب آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ اس تمہید کا مقصد کیا ہے۔ہم کہیں بھی تو کیا کہیں، اک رسم تھی سو نبھا دی۔
 
اکمل زیدی

محفلین
اس کا مطلب ہے آپ بولتی کم اور سوچتی زیادہ ہیں ...یہ تو اچھی علامات ہیں ....چلیں لگے ہاتھوں اپنے نام کا مطلب بھی بتا دیں . . .
 
محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید. کیا آپ نے malala کے ہجے بے ترتیب کیے ہوئے ہیں؟

کچھ نیٹ گردی سے پتہ چلا ہے کہ یہ اسپینش ہے اور alma کا مطلب دل یا روح ہے۔ اور la کا مطلب تم یا ایک کے ہیں۔ واللہ عالم۔

تاہم یہ تُکے انٹرنیٹ کے بل بوتے پر لگائے جا رہے ہیں اور ان کے غلط ہونے کا امکان بھی اتنا ہی ہے جتنا ان کے صحیح ہونے کا ہے۔ :) :) :)

la
alma
 
ابن رضا

گویا تیرا دل یا تیری روح یا تیری آتما یا ملالہ کی ہی وضاحت سے یہ گرہ کھلے گی
 
Top