تعارف La Alma

نور وجدان

لائبریرین
نور ، La Alma فقط ایک Randomly picked نام ہے . سائبر ورلڈ کے حوالے سے میرے کچھ تحفظات ہیں . اس لیے انٹرنیٹ پر نام اور ذاتی تفصیلات بتانے سے گریز کرتی ہوں . لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم Fake ہیں. ہم اصلی سے بھی زیادہ اصلی ہیں . :):)"Alma" جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکی ہوں Spirit یا Soul کو کہتے ہیں اور اسے عورت سے relate کیا جاتا ہے .​
حیرت اور استعجاب کے اظہار کے لیے بھی La بولا جاتا ہے . اگر La Alma کا ترجمہ کیا جائے تو کچھ یوں ہو گا . "Wow ! "Look at her . مزید یہ کہ La ایک Musical note بھی ہے . سات بنیادی سروں میں سے ایک سر ہے .
Do–Re–Mi–Fa–Sol–La–Si
نام کے ساتھ La لگانے کی ایک وجہ میوزک کمپوزیشن سے دلچسپی ہے .گو کہ موسیقی سے متعلق معلومات صفر ہیں اور بدقسمتی سے کسی سے سیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا اور نہ ہی آئندہ ملنے کے دور دور تک کوئی آثار ہیں . لیکن جس طرح ہم اپنی شاعری سے وقتاً فوقتاً میر اور غالب کی روحوں کو تڑپاتے رہتے ہیں ، اسی طرح اپنی کمپوزیشن سے تان سین کو بھی کبھی کبهار ایک آدھ جھٹکا دے ہی دیتے ہیں . :):)
میں نے آپ کو "اصل " ہی مانا ہے! اسجانب تو ایسا کچھ کہنے کا گُمان نہ تھا مگر چونکہ بات نکل گئ تو میری جانب سے معذرت قبول کرلیں! یہ جان کے بیطرح خُوشی ہوئی کہ la اک میوزیکل ناٹ ہے اس لیے لکھا تھا شاید آپ نے کہ ساز ہستی میں نہیں ساتواں سر . یہ random غور طلب ہے .. تخلص بھی بہت اچھا ہے اور میں بھی ایسا رکھتی اگر مجھے بھی اسطرح ملٹیlingual ہونے کا شرف حاصل ہوتا .. آپ کے تحفظات بجا ہیں! نیٹ کی دنیا اک ورچوئل خیالی دنیا ہے
.
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
میں نے آپ کو "اصل " ہی مانا ہے! اسجانب تو ایسا کچھ کہنے کا گُمان نہ تھا مگر چونکہ بات نکل گئ تو میری جانب سے معذرت قبول کرلیں! یہ جان کے بیطرح خُوشی ہوئی کہ la اک میوزیکل ناٹ ہے اس لیے لکھا تھا شاید آپ نے کہ ساز ہستی میں نہیں ساتواں سر . یہ random غور طلب ہے .. تخلص بھی بہت اچھا ہے اور میں بھی ایسا رکھتی اگر مجھے بھی اسطرح ملٹی linguistic ہونے کا شرف حاصل ہوتا .. آپ کے تحفظات بجا ہیں! نیٹ کی دنیا اک ورچوئل خیالی دنیا ہے
.
معذرت کیسی نور . آپ نے میرے بارے کچھ استفسار کیا یہ آپ کا خلوص ہے . بہت شکریہ .
 
نور وجدان

لائبریرین
معذرت کیسی نور . آپ نے میرے بارے کچھ استفسار کیا یہ آپ کا خلوص ہے . بہت شکریہ .
بہت بہت شکریہ! ویسے شروع میں مجھے نام کی سمجھ نہیں آئی تھی! اک اسرار سا تھا .. چونکہ ذاتی نوعیت کے سوال سے گریز ہے اس لیے کچھ عام سے سوال کرنا چاہوں گی ...اور جس بات کا جواب دینا مناسب نہ ہو اسکے لیے جواب کی زحمت سے بچنا اک مناسب آپشن ہے!

آپ نے کوئی دھن کمپوز کر رکھی ہے یا کوئی ہے! میں نے سنا ہے کہ Mozart اعلی درجے کا ذہین شخص تھا جس کے مطابق دھنوں میں مگن ہوجانے والے اعلی درجے کے فطین ہوتے ہیں!

اب تک جتنا بھی پڑھ چکی ہیں کونسا مضمون پسندیدہ رہا ہے اور کس سے نفرت تھی اور کیوں؟

زندگی میں تین مقاصد چننے کو کہا جائے تو کیسے درجہ بندی کریں گی ...
۰۰۰ انسان
.... محبت
..... زمین

پاکستان میں کونسا شہر اچھا لگتا ہے؟ کوئی خاص وجہ؟ .
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
معذرت کیسی نور . آپ نے میرے بارے کچھ استفسار کیا یہ آپ کا خلوص ہے . بہت شکریہ .
بہت بہت شکریہ! ویسے شروع میں مجھے نام کی سمجھ نہیں آئی تھی! اک اسرار سا تھا .. چونکہ ذاتی نوعیت کے سوال سے گریز ہے اس لیے کچج عام سے سوال کرنا چاہوں گی ...اور جس بات کا جواب دینا مناسب نہ ہو اسکے لیے جواب کی زحمت سے بچنا اک مناسب آپشن ہے!

آپ نے کوئی دھن کمپوز کر رکھی ہے یا کوئی ہے! میں نے سنا ہے کہ Mozart اعلی درجے کا ذہین شخص تھا جس کے مطابق دھنوں میں مگن ہوجانے والے اعلی درجے کے فطین ہوتے ہیں!

اب تک جتنا بھی پڑھ چکی ہیں کونسا مضمون پسندیدہ رہا ہے اور کس سے نفرت تھی اور کیوں؟

زندگی میں تین مقاصد چننے کو کہا جائے تو کیسے درجہ بندی کریں گی ...
۰۰۰ انسان
.... محبت
..... زمین

پاکستان میں کونسا شہر اچھا لگتا ہے؟ کوئی خاص وجہ؟ .
 
بہت دیر سوچ وچار کے بعد آپ کی بات سر پر سے ایسے گزری جسطرح گاڑی سڑک پر سے! ' میری طر ح ' multi planet کی ٹرمز سمجھ سے باہر ہیں
بہت دیر سوچ وچار کے بعد آپ کی بات سر پر سے ایسے گزری جسطرح گاڑی سڑک پر سے! ' میری طر ح ' multi planet کی ٹرمز سمجھ سے باہر ہیں
اوہو۔۔۔:oops:ویری سیڈ کہ آپ کو سوچ وچار کرنا پڑا:(
دو تین دن اور کریں پھر بتاؤں گا:p
 
La Alma

لائبریرین
آپ نے کوئی دھن کمپوز کر رکھی ہے یا کوئی ہے
اپنے اکلوتے keyboard کی مدد سے چند ایک کر رکھی ہیں .
اب تک جتنا بھی پڑھ چکی ہیں کونسا مضمون پسندیدہ رہا ہے اور کس سے نفرت تھی اور کیوں؟
نفرت تو کسی سے نہیں تھی . لیکن زمانہِ طالب علمی میں اردو ، انگلش اور اسلامیات آسان لگتے تھے کیونکہ امتحانات کے نزدیک ان کو زیادہ پڑھنا نہیں پڑتا تھا . فزکس البتہ پسند تھی .
زندگی میں تین مقاصد چننے کو کہا جائے تو کیسے درجہ بندی کریں گی ...
۰۰۰ انسان
.... محبت
..... زمین
یہی ترتیب جو آپ نے پیش کی ہے .
اکستان میں کونسا شہر اچھا لگتا ہے؟ کوئی خاص وجہ؟ .
اسلام آباد . نسبتًا صاف ستھرا اور پرسکون ہے .
 
نور وجدان

لائبریرین
اپنے اکلوتے keyboard کی مدد سے چند ایک کر رکھی ہیں .

نفرت تو کسی سے نہیں تھی . لیکن زمانہِ طالب علمی میں اردو ، انگلش اور اسلامیات آسان لگتے تھے کیونکہ امتحانات کے نزدیک ان کو زیادہ پڑھنا نہیں پڑتا تھا . فزکس البتہ پسند تھی .

یہی ترتیب جو آپ نے پیش کی ہے .

اسلام آباد . نسبتًا صاف ستھرا اور پرسکون ہے .

''la'' اور ta میں بنیادی فرق کیا ہے ؟ اتارچڑھاؤ کے مقامات میں ' ta' , 'ma ' میں اتار ہے مگر چڑھاؤ نہیں ہے !
آپ کی کمپوزڈ کی ہوئی دُھن کا نام کیا ہے ؟ کوئی ایک جس کا ردھمک پیٹن آپ کے پاس ہو تو یہاں شئیر کیجیے گر مناسب ہو تو !
فزکس ''جان ڈن '' کو بھی پسند تھی ! شیکسپیر نے بھی فزکس یعنی مابعد الطبیعات کا ادب میں کافی استعمال کیا ہے ! یہ ادبی فطرت کیوجہ سے پسند یا کسی چیز کی جستجو ہے؟
اسلام آباد کا کوئی پسندیدہ ہوٹل جو پسند ہو ؟
دھنیں شاید عربی سے لی گئیں ہیں ! تان سین سے متاثر ہو آپ مگر ''لا'' تو کرسچئین سُر ہے جو عربی اور ہندی میں ناپید ہے ! :chatterbox:
 
محمد وارث

لائبریرین
''la'' اور ta میں بنیادی فرق کیا ہے ؟ اتارچڑھاؤ کے مقامات میں ' ta' , 'ma ' میں اتار ہے مگر چڑھاؤ نہیں ہے !
ان دونوں سُروں میں آدھے سر کا فرق ہے جسے اے شارپ یا بی فلیٹ کہتے ہیں۔ یہ دونوں سروں ہماری کلاسیکی موسیقی میں بالترتیب دھیوت تیور (دھا) اور نکھاد تیور (نی) بنتے ہیں اور ان کے درمیان نکھاد کومل (نی کومل) کا فرق ہے، جسے آدھا سُر سمجھا جا سکتا ہے، صرف سا اور پا اچل سر ہیں یعنی جن کے اتار چڑھاؤ نہیں ہوتے، اسی لیے چودہ کی بجائے بارہ سروں سے (میجر اور مائنر ڈال کر) ایک سپتک octave بنتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
فزکس ''جان ڈن '' کو بھی پسند تھی ! شیکسپیر نے بھی فزکس یعنی مابعد الطبیعات کا ادب میں کافی استعمال کیا ہے ! یہ ادبی فطرت کیوجہ سے پسند یا کسی چیز کی جستجو ہے؟
میرے خیال میں یہاں آپ "میٹا فزکس" کہنا چاہ رہی تھیں :)
 
لاریب مرزا

محفلین
ان دونوں سُروں میں آدھے سر کا فرق ہے جسے اے شارپ یا بی فلیٹ کہتے ہیں۔ یہ دونوں سروں ہماری کلاسیکی موسیقی میں بالترتیب دھیوت تیور (دھا) اور نکھاد تیور (نی) بنتے ہیں اور ان کے درمیان نکھاد کومل (نی کومل) کا فرق ہے، جسے آدھا سُر سمجھا جا سکتا ہے، صرف سا اور پا اچل سر ہیں یعنی جن کے اتار چڑھاؤ نہیں ہوتے، اسی لیے چودہ کی بجائے بارہ سروں سے (میجر اور مائنر ڈال کر) ایک سپتک octave بنتی ہے۔
زبردست!! وارث بھائی، آپ فارغ وقت میں سُر اور سنگیت کی مشق بھی کرتے ہیں کیا؟؟ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
زبردست!! وارث بھائی، آپ فارغ وقت میں سُر اور سنگیت کی مشق بھی کرتے ہیں کیا؟؟ :)
جی اب تو نہیں، لیکن زندگی میں کم از کم تین بار "اپنی سی" کوشش ضرور کی ہے، کتابوں اور 'کی بورڈ' کی مدد سے لیکن بغیر استاد کے یہ کام سیکھا نہیں جا سکتا، سو میں میوزک کے تھیورٹیکل پہلو تو کچھ کچھ جانتا ہوں لیکن عملی طور پر زیرو۔ ویسے آخری اور سب سے سنجیدہ کوشش یہی کوئی تین چار سال پہلے کی تھی جس کا نتیجہ موسیقی پر دو تین مضمون ہیں اور میرا ریاض سن سن کر بیوی بچے لوٹ پوٹ ہو جاتے تھے :)
 
Top