قطعہ

La Alma

لائبریرین
قطعہ
شرارِ دل لکھ!!بجنبشِ خامہ اب کسی روز
جمودِ ہستی کے نام اک نامہ اب کسی روز
سکوتِ اظہار میں تغیر کی آرزو ہے
اٹھے مری چُپ سے کوئی ہنگامہ اب کسی روز
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
بہت خوب! اچھے اشعار ہیں لاالمیٰ ۔
بہت دنوں بعد آپ کی آمد ہوئی۔ اس قطعہ سے اپنی غیرحاضری قطع کرنے پر داد وصولئے ۔ :)
بہت شکریہ!
“ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا”
اصل میں ہماری قطع و برید سے کچھ بچتا تو حاضری ہوتی۔ یہ قطعہ ہی ہے جس نے سلسلہ منقطع نہیں ہونے دیا:)
 
Top