کس بلڈ گروپ والوں کو کرونا وائرس کا زیادہ خطرہ ہے۔

محمد وارث

لائبریرین
اربوں کی آبادی اور لاکھوں مریضوں میں سے چند سو کی تعداد لے کر کوئی نتیجہ اخذکر لینا تو خیر درست نہیں ہے اور نہ ہی نتائج میں کوئی اتنا بڑا فرق ہے کہ جس سے کوئی نتیجہ اخذ کیا جا سکے، یعنی ایک ہسپتال میں 1775 مریضوں میں 38% کا بلڈ گروپ اے اور 26% کا گروپ او، دوسرے ہسپتال میں 113 مریضو ں میں 40% اے اور 25% او، جب کہ تیسرے ہسپتال میں 285 مریضوں میں 29 % اے اور 28% او گروپ۔ سنسنی خیز یا پھر توجہ حاصل کرنے والی رپورٹ ہی ہے۔ :)
 
La Alma

یعنی ہم بال بال بچ گئے۔ :)
آپ درست کہہ رہے ہیں۔ معمولی اعداد و شمار سے کوئی حتمی نتیجہ اخذ کرنا واقعی انتہائی مشکل ہے۔ اس رپورٹ میں مریض کی عمر، عمومی صحت، ہائیجن کی صورتحال، احتیاطی تدابیر اور دیگر کئی عوامل کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ ویسے بھی کسی کنٹرولڈ انوائرونمنٹ میں ابھی اس وائرس پر ایسی کوئی تحقیق نہیں کی گئی۔
بلڈ گروپس اور بیماریوں کا یقینی طور باہمی تعلق بھی ہوتا ہے۔ لیکن یہ ایک انتہائی پیچیدہ جنیاتی نظام کا حصہ ہے۔ بلڈ گروپ اینٹیجنز بھی بعض اوقات کئی موروثی بیماریوں کا سبب ہو سکتے ہیں۔ کسی مخصوص بلڈ گروپ میں Rh factor کے پازیٹو یا نیگیٹو ہونے سے بھی نومولود بچہ مختلف بیماریوں جیسے اینیمیا، یرقان، دماغ میں پانی کا بھر جانا وغیرہ کا شکار ہو سکتا ہے۔ جنیٹک سسٹم چونکہ کافی کمپلیکس ہوتا ہے لہذا اتنی آسانی سے کوئی رائے قائم نہیں کی جا سکتی_
 
Top