نتائج تلاش

  1. La Alma

    کثرتِ ازدواج (Polygamy )

    اسلام جنسی تفریق سے بالاتر ہو کر معاشرے کے ہر فرد کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ کثرتِ ازدواج کے حوالے سے آج کل بیشتر مفتیانِ اکرام الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر مردوں کو ایک سے زیادہ نکاح کی نہ صرف باقاعدہ ترغیب دیتے ہوئے نظر آتے ہیں بلکہ ان کے ثمرات گنواتے نہیں تھکتے۔ کیا ان کی نظر...
  2. La Alma

    Music by Itzhak Perlman

    نجانے کیوں اس کمپوزیشن میں انڈو پاک میں تخلیق ہونے والی دھنوں جیسا تاثر ملتا ہے۔
  3. La Alma

    حسابِ عمر میں گزری شبِ سیاہ تمام

    حسابِ عمر میں گزری شبِ سیاہ تمام کہ رات چھان لیا دفترِ گناہ تمام بعید کیا ہے مجسم خطا ہی آئے نظر وجودِ خاک پہ جب ڈالیے نگاہ تمام کریں تو کیا کریں رندانِ تشنہ کام ترے مئے تمام، مراسم تمام، چاہ تمام نظامِ دہر ہمیشہ سے ہے رہینِ ستم کہ ضربِ کُن سے کسی دم ہوئی نہ آہ تمام چِھڑا جو ذکر کبھی حرفِ...
  4. La Alma

    چین کس کو ہے, یہاں پر شاد کون !

    چین کس کو ہے, یہاں پر شاد کون !! فکرِ ہستی سے ہُوا آزاد کون !! کیجئے کیا شکوہ ِ جورو جفا اُس ستمگر کو کرے اب یاد کون دشمنوں کا ذکر جانے دیجئے عشق سےبہترکرے بربادکون میں سمندر, اور وہ صحرا نورد! کون ہوں میں! اور مری ہمزاد کون! مے کشوں کا کام ہے تعمیرِ دل ہوش میں رکھے نئی بنیاد کون...
  5. La Alma

    ہہoverlap اردو فونٹہطعرہطعر

    میرے آئی فون ایٹ پلس پر محفل کا اردو فونٹ نہایت خراب آ رہا ہے۔ الفاظ اوور لیپ کر رہے ہیں ۔ بعض حروف کے سرے اوپر سے غائب نظر آ رہے ہیں ۔ پڑھنا لکھنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔ کیا کروں مشورہ درکار ہے۔
  6. La Alma

    کوئی سورج طاقِ مژگاں پر مرے رکھا ہوا ہے

    کوئی سورج طاقِ مژگاں پر مرے رکھا ہوا ہے چشمِ گریاں کا سمندر سوکھ کر صحرا ہوا ہے ماسوائے حسرتِ انجام ِالفت یاد ہے سب بج رہا ہے سازِ غم، سوزِ نہاں بھولا ہوا ہے بس نرا اک فلسفہ ہے ارتقائے آدمیت آج بھی ہر شخص اپنے خول میں سمٹا ہوا ہے فتنہءِ محشر اٹھا ہے اک نگاہِ ناز سے یوں تھم گئی ہے نبضِ...
  7. La Alma

    بیچارگی

    بیچارگی حجرہءِ جاں میں چاہے سیجِ تمنا سجے یا کوئی ہنگامہءِ محشر اٹھے بیچاری محبت رُخ پہ وہی ازلی احساس جمائے لبوں پہ اپنے چُپ چپکائے ساکت و جامد بس ایک ہی سمت تکا کرتی ہے کیونکہ دیوارِ زیست پر یہ محبت رشتوں کی میخوں سے صورتِ تصویر ٹانگ دی جاتی ہے
  8. La Alma

    Ferrari

    ?Lady: Do you smoke .Guy: Yes I do ?Lady: How many packs a day .Guy: Three ?Lady: How much per pack .Guy: Ten dollars Lady: And how long have you been smoking .Guy: 15 year Lady: So one pack is $10 and you've been smoking three packs a day, which puts your monthly spend at $900. In one...
  9. La Alma

    پرسشِ احوالِ عشق ان سے کرے کون

    پرسشِ احوالِ عشق اُن سے کرے کون چھیڑ کے ذکرِ جفائے یار مرے کون آ تو گئے شوقِ آرزو میں خرد تک توشہء حکمت جنوں کے آگے دھرے کون 'قدر' فقط جنبشِ قلم کی ادا ہے شوخیِ تقدیر سے الٰہی ڈرے کون سلسلہ علم الیقین کا کوئی تو ہے جانئے کیونکر گمان سے ہے پرے کون خام خیالی ہر اک خیال ہے ٹھہرا...
  10. La Alma

    joke

    A scientist tells a pharmacist, “Give me some prepared tablets of acetylsalicylic acid.” “Do you mean aspirin?” asks the pharmacist. The scientist slaps his forehead. “That’s it!” he says. “I can never remember the name.”
  11. La Alma

    اے عقلِ کم شناس! ہوئی کارگر نہ چال

    اے عقلِ کم شناس! ہوئی کارگر نہ چال تدبیرِ عشق نے تری، جینا کیا محال چاروں طرف سکوت ہے، سُر ہے نہ کوئی تال عالم پھر آئے وجد میں اب ساز تُو سنبھال کس طور لب پہ حرفِ تمنا کو لائیے مقدور کب ہمیں ہے ابھی جراتِ سوال عیش و نشاط نے کیا بیگانہء خرد اترے خُمار آج، مئے غم ذرا اچھال اوجِ فلک...
  12. La Alma

    فضائے عالم ثنائے احمد سے ہے معطر

    نعت فضائے عالم ثنائے احمد سے ہے معطر نشاطِ بزمِ جہاں ہے عشقِ رسولِ اطہؐر چہار سُو ہے ضیائے رعنائیِ پیمبر شبِ سیہ میں رخ ِ نبؐی مثلِ مہرِ انور ملے ہمیں کاش دستِ ساقی سے جامِ کوثر وہ آبِ فرحت ہے کیف آور ، سرورِ محشر اُس اوجِ منبر کے سامنے ہیچ رفعتیں ہیں بجز محمؐد ہے کون عرشِ...
  13. La Alma

    نامہ

    نامہ اے سخن کے دیوتاؤ ! صورت ِ احوال یوں ہے، علم و فن کی بے کنار ان وسعتوں میں شعر وحرفت کا کروں کیا؟ بات یہ طبعِ رواں کی بھی نہیں ہے حرمت ِالفاظ جب سے کھو گئی ہے جستجوئے شوق میں پھر راہِ منزل دور مجھ سے ہو گئی ہے آگہی کا دامنِ صد چاک آخر، بن سلے ہی رہ گیا ہے حرفِ سادہ ہو کوئی بھی،...
  14. La Alma

    وحشت ہے، فراق ہے، جنوں ہے

    وحشت ہے ، فراق ہے ، جنوں ہے پیہم کوئی غم مرے دروں ہے یہ بےخبری کہ عالمِ ہوش؟ معلوم نہیں، کہاں سکوں ہے یارانِ سخن! غرور کیسا خامہ بھی ورق پہ سرنگوں ہے کیوں وسعت ِ کائنات ناپوں نیرنگِ نظر کا سب فسوں ہے پابند ازل سے ہے حقیقت آزاد منش خیال کیوں ہے المٰی کروں کیا! غضب خدا کا حالِ...
  15. La Alma

    شکستگی ...

    شکستگی کیسا یہ خرابہ ہے ہر رنگ شکستہ ہے پہلے بھی تو ان صدیوں کی کوکھ سے کچھ پھیکے لمحات جنم لیتے تھے اور افق اپنے گالوں پہ شفق مل کر کچھ زرد، ذرا غمگیں سی شام سجاتا تھا اوراقِ فلک پر جب یہ وقت، صراحی سے کچھ رنگ گراتا تو ایام نکھر جاتے تھک ہار کے روز و شب، آغوشِ تمنا میں کچھ وقت بِتاتے...
  16. La Alma

    درمیانی سرحد

    درمیانی سرحد وقت جب نقطہِ انجماد پہ آن کھڑا ہو تو تھوڑا پگھلتا ہوا ،تھوڑا جمتا ہوا, کچھ رکتا ہوا اور کچھ بہتا ہوا محسوس ہوتا ہے. انتقالِ کیفیت کی درمیانی سرحد اپنے اندر ایک غیر واضح سا احساس لئے ہوتی ہے. جیسے زندگی کے منظر نامے میں سے وقت کے اس حصّے کو جہاں روشنی اور اندھیرے کا اختلاط ہوتا ہے...
  17. La Alma

    صبح ِ صادق

    صبح ِصادق چند گھڑی کی بات تھی، ابھی بساط پر آخری دن اور آخری رات بچھی تھی، پھر بساطِ زندگی لپیٹ دی جانی تھی. داؤ پر لگانے کو میرے پاس کچھ نہیں بچا تھا. ایک انتظار تھا جو ادھ موا ، بے حال سا کسی ہمزاد کی طرح میرے پہلو سے لگا کھڑا تھا ....نجانے وہ کیوں میرے سنگ اس دن تک گھسٹتا چلا آیا تھا ...باقی...
  18. La Alma

    دائرے

    دائرے موسم بدل رہا ہے . بدلتے موسم کی کیا توجیہ پیش کی جا سکتی ہے سوائے اِس كے، کہ یہ نظامِ قدرت ہے، گردشِ دوراں کی ایک صورت ہے اور وقت کی یہ گردش ہرنقطے یا مقام پر نئے رنگ ، نئے موسم اور نئے اثرات لے کر آتی ہے . بدلتے موسم فقط "تغیر" کی صدا پر کان دھرتے ہیں . وقت کا پہیہ جب تک لمحوں کا پھیر...
  19. La Alma

    فطرت

    فطرت سفید روشنی نے بھی تو ازل سے اپنے دامن میں ساتوں رنگ چھپائے ہیں ؛ اپنی فطرت کے رنگ ، قوس و قزح کے رنگ؛ جو تب ظاہر ہوں جب غم کے بادل برس کر جا چکیں اور فضا پھر بھی اشکوں کی نمی سے بوجھل ہو . فطرت شاید رنگوں کو خود میں ہی سمیٹے رکھنے کا نام ہے یا کبھی کبھی چشمِ تر سے اپنی ذات سے منعکس ہوتے...
  20. La Alma

    دیتا رہا دہائی یہ سودائی دیر تک

    دیتا رہا دہائی یہ، سودائی دیر تک رہتی نہیں ہے ساتھ یہ دانائی دیر تک شب پردۂ ِحیات پہ رقصاں رہی اجل بیٹھے رہے تھے پاس ، تماشائی دیر تک ٹوٹا خمار کتنے زمانوں کا روزِ حشر لی وقت نے جو زور کی انگڑائی دیر تک کل بزم میں جو دشمنِ جاں کی سنی غزل کھوئی رہی تھی قوتِ گویائی دیر تک پہلے خرابہ...
Top