کوئی سورج طاقِ مژگاں پر مرے رکھا ہوا ہے

La Alma

لائبریرین
کوئی سورج طاقِ مژگاں پر مرے رکھا ہوا ہے
چشمِ گریاں کا سمندر سوکھ کر صحرا ہوا ہے

ماسوائے حسرتِ انجام ِالفت یاد ہے سب
بج رہا ہے سازِ غم، سوزِ نہاں بھولا ہوا ہے

بس نرا اک فلسفہ ہے ارتقائے آدمیت
آج بھی ہر شخص اپنے خول میں سمٹا ہوا ہے

فتنہءِ محشر اٹھا ہے اک نگاہِ ناز سے یوں
تھم گئی ہے نبضِ عالم وقت بھی ٹھہرا ہوا ہے

وہ گہر جس کے عوض سودا کیا ہے دردِ دل کا
ہجرِ یاراں! وہ مرے رخسار پر ڈھلکا ہوا ہے

گر بہاراں ہو بھی تو ایسے چمن کا کیجئے کیا
خار تو پھر خار ہے، گل بھی جہاں چبھتا ہوا ہے

ہائے وحشت! خوب ہو گا اب تماشائے شبِ غم
میرے گھر کے سو گئے دیوار و در اچھا ہوا ہے

 
آخری تدوین:

عینی مروت

محفلین
کوئی سورج طاقِ مژگاں پر مرے رکھا ہوا ہے
چشمِ گریاں کا سمندر سوکھ کر صحرا ہوا ہے

اللہ اللہ رے طبیعت کی روانی۔۔۔۔۔
:)
بہت خووووب بہنا
 
La Alma بٹیا، فقط عنوان پڑھ کر ہم اسے "غلط زمرہ" کے نام سے رپورٹ کرنے لگے تھے۔ :) :) :)

کچھ اشعار ایسے ہوتے ہیں جنھیں روانی میں گنگنانے کو جی کرتا ہے، جبکہ یہ وہ کلام ہے جس کا ہر ہر مصرع کم از کم تین دفعہ پوری توجہ کے ساتھ پڑھ کر سر دھننے کو جی کرے۔ :) :) :)
 

La Alma

لائبریرین
کوئی سورج طاقِ مژگاں پر مرے رکھا ہوا ہے
چشمِ گریاں کا سمندر سوکھ کر صحرا ہوا ہے

اللہ اللہ رے طبیعت کی روانی۔۔۔۔۔
:)
بہت خووووب بہنا[/QUOT:):mad::)
کوئی سورج طاقِ مژگاں پر مرے رکھا ہوا ہے
چشمِ گریاں کا سمندر سوکھ کر صحرا ہوا ہے

اللہ اللہ رے طبیعت کی روانی۔۔۔۔۔
:)
بہت خووووب بہنا
آداب !!
:)
 

La Alma

لائبریرین
La Alma بٹیا، فقط عنوان پڑھ کر ہم اسے "غلط زمرہ" کے نام سے رپورٹ کرنے لگے تھے۔ :) :) :)

کچھ اشعار ایسے ہوتے ہیں جنھیں روانی میں گنگنانے کو جی کرتا ہے، جبکہ یہ وہ کلام ہے جس کا ہر ہر مصرع کم از کم تین دفعہ پوری توجہ کے ساتھ پڑھ کر سر دھننے کو جی کرے۔ :) :) :)

آپ کا تو تکیہ کلام ٹھہرا لیکن اپنے نام کے ساتھ لگا لاحقہ دیکھ کر ہم بظاہر تو شرمندہ لیکن دل ہی دل میں خوش ہوئے. :):)
میرے لیے باعثِ اعزاز ہے اگر اس غزل سے آپ کے ذوق کی تسکین کا کچھ سامان ہوا. بہت شکریہ.
 
Top